Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سیدعلی رضاعابدی شہید کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایم کیوایم کے زیراہتمام کل بروز اتوار لندن میں ’’ ٹریفلگر اسکوائر ( Trafalgar Square) پر شمعیں روشن کی جائیں گی


 سیدعلی رضاعابدی شہید کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایم کیوایم کے زیراہتمام کل بروز اتوار لندن میں ’’ ٹریفلگر اسکوائر ( Trafalgar Square) پر شمعیں روشن کی جائیں گی
 Posted on: 1/5/2019 1

سیدعلی رضاعابدی شہید کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایم کیوایم کے زیراہتمام کل بروز اتوار لندن میں
’’ ٹریفلگر اسکوائر ( Trafalgar Square) پر شمعیں روشن کی جائیں گی 
خراج عقیدت پیش کرنے کی تعزیتی تقریب لندن کے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے ہوگی 
تمام ترقی پسند، روشن خیال ، اعتدال پسند حضرات اورتمام مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے افرادسے رابطہ کمیٹی کی شرکت کی اپیل


لندن ۔۔۔ 5جنوری 2019ء
ایم کیوایم کے سابق رکن قومی اسمبلی،نوجوان رہنما سیدعلی رضاعابدی شہید کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایم کیوایم کے زیراہتمام کل بروز اتوار لندن میں تاریخی مقام ’’ ٹریفلگر اسکوائر ( Trafalgar Square) پر شمعیں روشن کرنے کی تعزیتی تقریب منعقد کی جائیں گی۔ اس سلسلے میں ایم کیوایم کی جانب سے تیاریاں جاری ہیں۔ علی رضا عابدی شہید کوخراج عقیدت پیش کرنے کی یہ تعزیتی تقریب لندن کے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے ہوگی جوشام 5بجیتک جاری رہے گی ۔ اس سلسلے میں مقامی انتظامیہ سے اجازت حاصل کرلی گئی ہے۔یوکے یونٹ کے کارکنان تعزیتی تقریب کے انعقاد کے سلسلے میں انتظامات میں مصروف ہیں ۔تقریب میں تمام مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے افرادکومدعوکیاگیاہے۔ 
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے کارکنوں سمیت تمام ترقی پسند، روشن خیال ، اعتدال پسند حضرات اورتمام مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے افرادسے اپیل کی ہے کہ وہ سید علی رضاعابدی شہید کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شمعیں روشن کرنے کی اس تقریب میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں۔ 
*****


1/9/2025 7:49:16 AM