Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سیدعلی رضاعابدی شہید کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایم کیوایم امریکہ ہیوسٹن چیپٹر کی جانب سے شمعیں روشن کی گئیں


سیدعلی رضاعابدی شہید کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایم کیوایم امریکہ ہیوسٹن چیپٹر کی جانب سے شمعیں روشن کی گئیں
 Posted on: 1/2/2019 1

سیدعلی رضاعابدی شہید کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایم کیوایم امریکہ ہیوسٹن چیپٹر کی جانب سے شمعیں روشن کی گئیں
خراج عقیدت پیش کرنے کی تعزیتی تقریب ہیوسٹن ٹیکساس کے علاقے ہل کرافٹ میں منعقد کی گئی 
تعزیتی تقریب میں ایم کیوایم ہیوسٹن چیپٹر کے کارکنوں، ہمدرد نوجوانوں، خواتین ، بزرگوں اوربچوں کی شرکت 
علی رضاعابدی شہید مہاجروں پرہونیوالے ریاستی مظالم اورانسانی حقوق کی خلاف ورذیوں پرآواز بلندکررہے تھے
وہ ریاستی اداروں کی دھمکیوں کے باوجود قائدتحریک الطاف حسین کی کھل کر حمایت کررہے تھے ،انہیں اسی حق پرستی کی سزادی گئی
سید علی رضاعابدی شہید کے قتل کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائے اوراصل قاتلوں کوگرفتارکیاجائے۔ شرکاء کامطالبہ

ہیوسٹن ۔۔۔ 2 جنوری 2019ء
ایم کیوایم کے سابق رکن قومی اسمبلی،نوجوان رہنما سیدعلی رضاعابدی شہید کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایم کیوایم امریکہ ہیوسٹن چیپٹر کی جانب سے شمعیں روشن کی گئیں۔ خراج عقیدت پیش کرنے کی یہ تعزیتی تقریب ہیوسٹن ٹیکساس کے علاقے ہل کرافٹ میں منعقد کی گئی ۔تعزیتی تقریب میں ایم کیوایم ہیوسٹن چیپٹر کے کارکنوں، ہمدرد نوجوانوں، خواتین ، بزرگوں اوربچوں نے شرکت کی ۔ شرکاء نے سیدعلی رضاعابدی شہید کی یاد میں شمعیں جلاکرشہیدکوخراج عقیدت پیش کیا ۔ اس موقع پر شرکاء نے سید علی رضاعابدی شہید کے بہیمانہ قتل کی شدیدمذمت کی اورکہاکہ سید علی رضاعابدی شہید مہاجروں پر ڈھائے جانے والے ریاستی مظالم اورانسانی حقوق کی خلاف ورذیوں پر صدائے احتجاج بلندکررہے تھے ، وہ ریاستی اداروں کی تمام تردھمکیوں کے باوجود قائدتحریک الطاف حسین کی بھی کھل کر حمایت کررہے تھے اورریاستی اداروں کی پالیسیوں پر بھی کھل کرتنقیدکررہے تھے ، انہیں اسی حق پرستی کی سزادی گئی اوروحشیانہ فائرنگ کرکے شہید کردیا ۔شرکاء نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ سید علی رضاعابدی شہید کے قتل کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائے اوراصل قاتلوں کوگرفتارکیاجائے ۔ 

*****





1/9/2025 7:59:18 AM