Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بے نظیربھٹو کے قتل کے بعد تین روز تک سندھ کے شہری علاقوں میں آگ اور خون کی ہولی کھیلنے والے ملزمان آج تک قانون کی گرفت سے محفوظ ہیں، قائد تحریک الطاف حسین


بے نظیربھٹو کے قتل کے بعد تین روز تک سندھ کے شہری علاقوں میں آگ اور خون کی ہولی کھیلنے والے ملزمان آج تک قانون کی گرفت سے محفوظ ہیں، قائد تحریک الطاف حسین
 Posted on: 12/27/2018
بے نظیربھٹو کے قتل کے بعد تین روز تک سندھ کے شہری علاقوں میں آگ اور خون کی ہولی کھیلنے والے ملزمان
آج تک قانون کی گرفت سے محفوظ ہیں، قائد تحریک الطاف حسین
11 سال قبل بے نظیر بھٹو کوراولپنڈی میں قتل کیاگیا تھا لیکن اس کا بدلہ مہاجروں سے لیاگیا، الطاف حسین
تین روز تک سندھ کے شہروں میں آگ اورخون کی ہولی کھیلی جاتی رہی، الطاف حسین
ان المناک واقعات پرآج تک نہ تو کوئی جے آئی ٹی بنائی گئی اور نہ ہی کوئی کمیشن تشکیل دیکر مجرموں کو سزا دی گئی، الطاف حسین
یم کیوایم پر بہتان تراشی کرنے والے اینکرپرسنز اور تجزیہ نگاربھی مہاجروں کے خلاف سانحات پرخاموش تماشائی بنے رہے، الطاف حسین

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ بے نظیربھٹو کے قاتل اور قتل کے بعد تین روز تک کراچی سمیت سندھ کے شہری علاقوں میں آگ اور خون کی ہولی کھیلنے والے ملزمان آج تک قانون کی گرفت سے محفوظ ہیں ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج سے 11 سال قبل بے نظیر بھٹو کوراولپنڈی میں قتل کیاگیا تھا لیکن اس کا بدلہ کراچی اور سندھ کے شہری علاقوں کے مہاجروں سے لیا گیااوربے نظیربھٹو کے قتل کے بعد تین روز تک کراچی اور سندھ کے شہری علاقوںآگ اور خون کی ہولی کھیلی جاتی رہی اورمسلح دہشت گردوں نے سینکڑوں مہاجروں کو دہشت گردی کا نشانہ بناکر شہیدوزخمی کردیا۔انہوں نے کہاکہ بے نظیربھٹو کے قتل کے بعد سندھ کے شہری علاقوں میں مہاجروں کی ہزاروں گاڑیاں، فیکٹریاں ، گھروں اور دیگر املاک لوٹ کرنذرآتش کی گئیں، فیکٹریوں میں کام کرنے والی مہاجرخواتین کی بے حرمتی کی گئی اور کراچی اور سندھ کے شہری علاقوں میں ایم کیوایم کے دفاتر جلادیئے گئے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ بے نظیر بھٹو کے قتل کے بعدجس طرح کراچی اور سندھ کے شہری علاقوں میں آگ اور خون کی ہولی کھیلی گئی اس کی کوئی مثال نہیں ملتی لیکن ان المناک واقعات پرآج تک نہ تو کوئی جے آئی ٹی بنائی گئی اور نہ ہی کوئی کمیشن تشکیل دیکر مجرموں کو سزا دی گئی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ مہاجروں کے ساتھ ظلم وستم کی انتہاء ہے کہ مہاجروں اوران کی نمائندہ جماعت ایم کیوایم پر بہتان تراشی کرنے والے اینکرپرسنز اور تجزیہ نگاربھی مہاجروں کے خلاف رونما ہونے والے سانحات پرخاموش تماشائی بنے رہے اور انہوں نے مہاجروں کے خلاف ظلم وستم پر کبھی لب کشائی نہیں کی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی ومذہبی جماعتوں کی مہاجرقوم سے نفرت کا سلسلہ بڑھتا جارہا ہے اور اللہ تعالیٰ یہ سب مظالم دیکھ رہا ہے ، انشااللہ وہ وقت ضرور آئے گا جب مہاجروں پر ظلم وستم ڈھانے والوں پر اللہ تعالیٰ کاعذاب نازل ہوگا۔
*****

1/9/2025 8:27:47 AM