Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائدتحریک الطاف حسین کی سیاسی جدوجہدکواسٹیبلشمنٹ سے جوڑنے پر آصف زرداری کوشرم آنی چاہیے۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ


قائدتحریک الطاف حسین کی سیاسی جدوجہدکواسٹیبلشمنٹ سے جوڑنے پر آصف زرداری کوشرم آنی چاہیے۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 12/16/2018
قائدتحریک الطاف حسین کی سیاسی جدوجہدکواسٹیبلشمنٹ سے جوڑنے پر آصف زرداری کوشرم آنی چاہیے۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
دراصل ذوالفقارعلی بھٹوفوج کی پیداوارتھا، پیپلزپارٹی کابانی بھٹو نہیں بلکہ اس وقت کی فوجی اسٹیبلشمنٹ تھی۔رابطہ کمیٹی
فوج نے سابقہ مشرقی پاکستان سے جنم لینے والی عوامی لیگ کاراستہ روکنے کے لئے پیپلزپارٹی کوتشکیل دیاتھا۔رابطہ کمیٹی
پیپلزپارٹی کا جنم فوجی جرنیلوں کی آشیرباد سے ہوا،بھٹونے جنرل یحییٰ خان اوردیگر جرنیلوں کے ساتھ ملکر پاکستان کودولخت کیا۔رابطہ کمیٹی
قائدتحریک الطاف حسین کی جدوجہد سمری ملٹری کورٹ سے سزاؤں ، تین مرتبہ قیدوبند اورعملی جدوجہدسے بھری پڑی ہے ۔ رابطہ کمیٹی
جس وقت جناب الطاف حسین عوام کے حقوق کیلئے جدوجہدکررہے تھے اس وقت آصف زرداری بمبینو سینما کی ٹکٹیں بلیک کیاکرتے تھے 
قائدتحریک الطاف حسین کی زندگی تو قید وبند،جلاوطنی اورقربانیوں سے عبارت ہے جبکہ زرداری کی زندگی جرائم سے بھری پڑی ہے
جب قائدتحریک الطاف حسین اپنی سیاسی جدوجہد اور قربانیوں سے ایم کیوایم کوملک کی تیسری بڑی سیاسی جماعت بنارہے تھے اس وقت آصف زردداری قومی دولت کی لوٹ مار ، اغوابرائے تاوان کی وارداتوں اورجرائم میں مصروف تھے۔رابطہ کمیٹی
ایک تاجرمرتضی بخاری کواغواکرکے اس کی ٹانگ پر بم باندھ کرتاوان وصول کرنے کاواقعہ قوم کوآج تک یاد ہے۔رابطہ کمیٹی
آصف زرداری کی کرپشن کی وجہ سے ہی بینظیربھٹونے اپنی زندگی میں ہی آصف زرداری کوپارٹی معاملات سے الگ کردیاتھا ۔رابطہ کمیٹی
آصف زرداری نے بینظیربھٹوکی جعلی وصیت کے ذریعے پیپلزپارٹی پرقبضہ کیا ، بینظیرجیسی خاتون اپنی وصیت نوکرانی کے حوالے نہیں کرسکتی 
آصف زرداری کی زندگی لوٹ مار، سازشوں ،لوٹ مار کی دولت بچانے کیلئے مکروہ سیاست اورایان علی جیسے کرداروں سے عبارت ہے
قائدتحریک الطاف حسین نے اپنا مقام آصف زرداری کی طرح سازشوں اورلوٹ مار سے نہیں قربانیوں سے حاصل کیا۔رابطہ کمیٹی
آصف ا زرداری جیسے شخص کو قائدتحریک الطاف حسین کے بارے میں کچھ کہتے ہوئے اپنے گریبان میں جھانکناچاہیے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


لندن ۔۔۔ 16 دسمبر 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پیپلزپارٹی کے سربراہ اورسابق صدرآصف زردای کی جانب سے ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کے بارے میں زہرافشانی کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ قائدتحریک الطاف حسین کی سیاسی جدوجہدکواسٹیبلشمنٹ سے جوڑنے پر آصف زرداری کوشرم آنی چاہیے۔ پاکستان کے عوام کی یادداشت کمزورنہیں ، عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ دراصل ذوالفقارعلی بھٹوفوج کی پیداوارتھا، پیپلزپارٹی کابانی بھٹو نہیں بلکہ اس وقت کی فوجی اسٹیبلشمنٹ تھی جس نے سابقہ مشرقی پاکستان سے جنم لینے والی عوامی لیگ کے مقابل میں پیپلزپارٹی کوتشکیل دیاتھا۔ بھٹو کی سیاست کا آغاز ہی جنرل اسکندرمرزااورجنرل ایوب خان کی پشت پناہی سے ہوا، انہی فوجی جرنیلوں کی آشیرباد سے پیپلزپارٹی نے جنم لیااورپھربھٹونے جنرل یحییٰ خان اوردیگرفوجی جرنیلوں کے ساتھ ملکر پاکستان کودولخت کیا۔بھٹونے فوجی جرنیلوں کے ساتھ ملکرسابقہ مشرقی پاکستان میں بنگالی مسلمانوں پرظلم ڈھایااور ہی اقتدارکی ہوس میں پاکستان کوتوڑناتک گواراکرلیا۔فوج اور اسٹیبلشمنٹ کے ہی ساتھ ملکر بھٹونے بلوچستان ،سرحداورکراچی میں عوام پر مظالم ڈھائے ، اسی روایت کوبھٹوکی بیٹی بینظیربھٹونے برقراررکھا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جہاں تک قائدتحریک الطاف حسین کاتعلق ہے توانہوں نے حقوق سے محروم مہاجروں کیلئے 1978ء میں اس وقت جدوجہد شروع کی جب وہ کراچی یونیورسٹی کے طالبعلم تھے ، ان کی جدوجہدمارشل لاء حکومت کی سمری ملٹری کورٹ سے سزاؤں ، تین مرتبہ قیدوبند اورعملی جدوجہدسے بھری پڑی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین جس وقت عوام کے حقوق کیلئے جدوجہدکررہے تھے اس وقت آصف علی زرداری بمبینو سینما کی ٹکٹیں بلیک کیاکرتے تھے اوران کے والد حاکم علی زرداری ذوالفقارعلی بھٹوکی پھانسی پر مٹھائیاں بانٹ رہے تھے۔ رابطہ کمیٹی نے مزید کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کاتعلق توکسی وڈیرے، جاگیردار کے خاندان سے نہیں تھا، انہوں نے جدوجہدکرکے اپنی طلبہ تنظیم کو پھیلاکر ملک کی تیسری بڑی جماعت بنایا، ان کی زندگی تواپنے مقصد کی خاطر گرفتاریوں، قید وبند،جلاوطنی اورقربانیوں سے عبارت ہے جبکہ آصف زرداری کی پوری زندگی جرائم سے بھری پڑی ہے، جب قائدتحریک الطاف حسین اپنی سیاسی جدوجہد اور قربانیوں سے ایم کیوایم کوملک کی تیسری بڑی سیاسی جماعت بنارہے تھے اس وقت آصف زرداری اپنی بیوی بینظیربھٹوکے پہلے دورحکومت میں قومی دولت کی لوٹ مارمیں مصروف تھے، مسٹرٹین پرسنٹ کہلارہے تھے ، پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے آنے والے تاجرمرتضی بخاری کواغواکرکے اس کی ٹانگ پر بم باندھ کرتاوان وصول کررہے تھے اوربینظیربھٹوکے دوسرے دورحکومت میں آصف زرداری مسٹرٹین پرسنٹ سے مسٹرسینٹ پرسن بن گئے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ بھٹوکے بیٹے اور بینظیربھٹوکے بھائی مرتضیٰ بھٹوکے قتل میں بھی آصف زرداری کانام آتاہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ خودپیپلزپارٹی کے دیرینہ رہنمابھی اس حقیقت سے اچھی طرح واقف ہیں کہ آصف زرداری کی کرپشن اورلوٹ مارکی وجہ سے ہی بینظیربھٹونے اپنی زندگی میں ہی آصف زرداری کوپارٹی معاملات سے الگ کردیاتھا ، لیکن آصف زرداری نے بینظیربھٹوکی جعلی وصیت کے ذریعے پیپلزپارٹی پرقبضہ کرلیا کیونکہ بینظیربھٹوجیسی کوئی بھی خاتون اپنی وصیت نوکرانی کے حوالے نہیں کرسکتی تھی۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کروڑوں عوام کے قائدہیں جنہوں نے یہ مقام سازشوں سے نہیں قربانیوں سے حاصل کیاجبکہ آصف زرداری کی پوری سیاست لوٹ مار،کرپشن اورلوٹ مارسے حاصل کی گئی دولت کوبچانے کے لئے مکروہ سیاست اورایان علی جیسے کرداروں سے عبارت ہے لہٰذا زرداری جیسے حادثاتی اورکرپٹ شخص کو قائدتحریک الطاف حسین کے بارے میں کچھ کہنے سے قبل اپنے گریبان میں جھانکناچاہیے۔ 

*****

1/9/2025 8:22:48 AM