Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی طرح سانحہ قصبہ علی گڑھ کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیشن قائم کیاجائے۔ الطاف حسین


سانحہ ماڈل ٹاؤن کی طرح سانحہ قصبہ علی گڑھ کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیشن قائم کیاجائے۔ الطاف حسین
 Posted on: 12/13/2018

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی طرح سانحہ قصبہ علی گڑھ کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیشن قائم کیاجائے۔ الطاف حسین
14دسمبر1986ء کوکراچی کی علی گڑھ کالونی اورقصبہ کالونی پرجدیدہتھیاروں سے مسلح درجنوں دہشت گردوں نے حملہ کیا،
معصوم وبے گناہ مکینوں پر اندھادھند گولیاں برسائیں، ماؤں بہنوں کی عصمت دری کی ،گھروں کولوٹ کرآگ لگائی گئی،
سانحہ قصبہ علی گڑھ میں 300سے زائدمعصوم وبے گناہ مہاجروں کوبیدردی سے شہید کردیاگیا
قتل عام چھ گھنٹوں تک جاری رہا لیکن مہاجروں کودرندہ صفت حملہ آوروں سے بچانے کیلئے نہ تو پولیس آئی اورنہ ہی فوج آئی ۔الطاف حسین
سانحہ قصبہ علی گڑھ میں ملوث ڈرگ مافیا کواس وقت کی فوج اوراسٹیبلشمنٹ کی مکمل حمایت اورسرپرستی حاصل تھی۔ الطا ف حسین
سینکڑوں معصوم وبے گناہ مہاجروں کاقتل عام کرنے والوں کوسزادی جائے ۔ الطاف حسین
سانحہ قصبہ علی گڑھ کے شہیدوں کاخون رائیگاں نہیں جائے گا اورحقوق کی یہ جدوجہدکامیابی سے ضرور ہمکنارہوگی۔ الطاف حسین
سانحہ قصبہ علی گڑھ 14دسمبر1986ء کے شہداء کی 32ویں برسی کے موقع پر قائدتحریک الطاف حسین کا پیغام

لندن ۔۔۔ 13 دسمبر 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے سانحہ قصبہ علی گڑھ 14دسمبر1986ء کے شہداء کی 32ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی طرح سانحہ علی گڑھ کی تحقیقات کے لئے بھی اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیشن قائم کیاجائے اورسینکڑوں معصوم وبے گناہ مہاجروں کاقتل عام کرنے والوں کوسزادی جائے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ 14دسمبر1986ء کوکراچی کی مہاجربستیوں علی گڑھ کالونی ، قصبہ کالونی اور دیگرملحقہ مہاجر بستیوں پرجدیدوخودکارہتھیاروں سے مسلح درجنوں دہشت گردوں نے پہاڑیوں سے اترکر حملہ کیا، ان بستیوں کے معصوم وبے گناہ مکینوں پر اندھادھند گولیاں برسائیں، ماؤں بہنوں کی عصمت دری کی ،گھروں کولوٹ کرآگ لگائی۔300سے زائدمعصوم وبے گناہ مہاجروں کوبیدردی سے شہید کردیاگیا،یہ قتل عام چھ گھنٹوں تک جاری رہا لیکن ان بستیوں کے مہاجروں کودرندہ صفت حملہ آوروں سے بچانے کے لئے نہ تو پولیس آئی اورنہ ہی فوج آئی جواس وقت شہرمیں تعینات تھی۔ اتنے بڑے قتل عام کے باوجود نہ تواس واقعہ کی کوئی تحقیقات کی گئی اورنہ ہی کسی کوکوئی سزادی گئی ۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ سانحہ علی گڑھ کے حقائق سامنے نہ لانے اوراس میں ملوث دہشت گردوں کوسزانہ دینے کی صرف اورصرف ایک ہی وجہ ہے کہ اس قتل عام میں ملوث ڈرگ مافیا کواس وقت کی فوج اوراسٹیبلشمنٹ کی مکمل حمایت اورسرپرستی حاصل تھی۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ آج صرف سانحہ ماڈل ٹاؤن کی بات کی جاتی ہے اوراس کے ذمہ داروں کوسزادینے کے لئے تحقیقاتی کمیشن اورجے آئی ٹی بنائی جاتی ہے لیکن سینکڑوں مہاجروں کے اتنے بڑے قتل عام کی تحقیقات کے لئے کوئی جے آئی ٹی یاکمیشن نہیں بنایاجاتا۔ جناب الطاف حسین نے مطالبہ کیاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی طرح سانحہ قصبہ علی گڑھ کی تحقیقات کے لئے بھی اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیشن قائم کیاجائے اورسینکڑوں معصوم وبے گناہ مہاجروں کاقتل عام کرنے والوں کوسزادی جائے ۔جناب الطاف حسین نے سانحہ علی گڑھ کے تمام شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان شہیدوں کاخون رائیگاں نہیں جائے گا اورحقوق کی یہ جدوجہدکامیابی سے ضرور ہمکنارہوگی۔ جناب الطاف حسین نے سانحہ علی گڑھ کے شہیدوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اورتعزیت کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ تمام شہیدوں کواپنی جواررحمت میں جگہ عطافرمائے اوران معصوموں کاخون بہانے وا لوں کو عذاب سے دوچار کرے۔
*****

1/9/2025 8:30:03 AM