Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سی این جی کی فراہمی کی بندش سندھ خصوصاً کراچی کے عوام پر ایک اورکھلاظلم ہے ۔ ڈاکٹرندیم احسان


سی این جی کی فراہمی کی بندش سندھ خصوصاً کراچی کے عوام پر ایک اورکھلاظلم ہے ۔ ڈاکٹرندیم احسان
 Posted on: 12/12/2018
سی این جی کی فراہمی کی بندش سندھ خصوصاً کراچی کے عوام پر ایک اورکھلاظلم ہے ۔ ڈاکٹرندیم احسان 
سندھ کی گیس سوئی سدرن سے سوئی نادرن کوپہنچادی گئی جس کی وجہ سے سندھ میں گیس کا شدیدبحران ہوچکا ہے ،
کراچی کی نہ صرف صنعتوں میں کام بند ہوگیاہے بلکہ شہریوں کی روزمرہ کی زندگی معطل ہوکررہ گئی ہے، 
سی این جی کی بندش سے کراچی کے شہری شدیدپریشانی میں مبتلاہیں لیکن کوئی ان کی فریاد سننے والانہیں ہے ۔ڈاکٹرندیم احسان
عمران خان کی کراچی دشمن حکومت نے سی این جی کی فراہمی معطل کرکے کراچی کوایک اورعذاب میں مبتلاکردیاہے ۔ڈاکٹرندیم احسان 
کرا چی کاکبھی جسمانی ،کبھی معاشی اورکبھی تعلیمی قتل کرنے سے بہترہے کہ کراچی پر بم مارکراسے ایک ہی مرتبہ مٹادیاجائے۔ ندیم احسان 
انڈیاپرتوبم مارنے سے تو ٹانگیں کپکپاتی ہیں، ہمیشہ اپنے ہی شہریوں سے جنگ کی گئی ہے اورآج بھی کی جارہی ہے ڈاکٹرندیم احسان 
سندھ کوسی این جی کی فراہمی فوری طورپر بحال کی جائے اورکراچی کے ساتھ ظلم وستم ڈھانے کاسلسلہ بند کیاجائے۔ ڈاکٹرندیم احسان 

لندن ۔۔۔ 12 دسمبر 2018ء
ایم کیوایم کے کنوینرڈاکٹرندیم احسان نے سندھ کو سی این جی کی فراہمی کی بندش پر کراچی میں پیداہونے والے بحران پرسخت تشویش کااظہارکرتے ہوئے اسے سندھ خصوصاً کراچی کے عوام پر ایک اورکھلاظلم قراردیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں کنوینر ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ سندھ میں گیس کی پیداوارہوتی ہے لیکن میڈیا پر آنے والی رپورٹس کے مطابق گزشتہ تین روزسے سندھ کوگیس کی فراہمی غیرمعینہ مدت کے لئے بند ہے، اس کی وجہ تیکنیکی خرابی بتائی جارہی ہے جبکہ اصل معاملہ یہ ہے کہ سندھ کی یہ گیس سوئی سدرن سے سوئی نادرن کوپہنچادی گئی جس کی وجہ سے سندھ میں گزشتہ تین دن سے گیس کا شدیدبحران ہوچکا ہے ، کراچی کی نہ صرف صنعتوں میں کام بند ہوگیاہے بلکہ سی این جی اسٹیشنز کے بند ہونے سے کراچی کے شہریوں کی روزمرہ کی زندگی معطل ہوکررہ گئی ہے، کراچی کے شہری شدیدپریشانی میں مبتلاہیں لیکن کوئی ان کی داد فریاد سننے والانہیں ہے ۔ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ ایک طرف تجاوزات کے خاتمے کے نام پر کراچی میں شہریوں کی دکانیں مسمار کی جارہی ہیں، گھرگرائے جارہے ہیں، ان کامعاشی قتل عام کیاجارہاہے اوراب عمران خان کی کراچی دشمن حکومت نے سی این جی کی فراہمی معطل کرکے کراچی کے شہریوں کوایک اورعذاب میں مبتلاکردیاہے۔ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ کرا چی کے عوام کواس طرح تھوڑاتھوڑاکرکے مارنے اوران کاکبھی جسمانی ،کبھی معاشی اورکبھی تعلیمی قتل کرنے سے بہترہے کہ کراچی پر بم مارکراسے ایک ہی مرتبہ صفحہ ہستی سے مٹادیاجائے کیونکہ یہ بم انڈیاپر مارنے سے توان کی ٹانگیں کپکپاتی ہیں، انڈیاسے جنگ کرنے کے بجائے ہمیشہ اپنے ہی شہریوں سے جنگ کی گئی ہے اورآج بھی کی جارہی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ کوسی این جی کی فراہمی فوری طورپر بحال کی جائے اورکراچی کے ساتھ ظلم وستم ڈھانے کاسلسلہ بند کیاجائے 

*****

1/9/2025 8:35:42 AM