عزیزآباد سے اسلحہ کی برآمدگی اوراسے ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ یونٹ سے جوڑنا سراسرایک
ڈرامہ ہے ۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
ایم کیوایم کے ہر بڑے احتجاج یاپروگرام کے بعد کراچی کے کسی نہ کسی علاقے سے اسلحہ برآمد کرنے کے ڈرامے
ایک روایت بن گئے ہیں، عوام نے بھی ان ڈراموں پرتوجہ دیناچھوڑ دی ہے۔رابطہ کمیٹی
عزیزآبادسے اسلحہ برآمد کرنے کا تازہ ترین ڈرامہ ایم کیوایم کے خلا ف جاری میڈیاٹرائل کاتسلسل ہے ۔رابطہ کمیٹی
خدارا یہ ڈرامے اب بندکردیے جائیں ۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
لندن ۔۔۔ 11 دسمبر 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رینجرز کی جانب سے عزیزآباد سے اسلحہ برآمدکرنے کے دعوے اوراسے ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ یونٹ سے جوڑنے کو سراسرایک ڈرامہ اور ایم کیوایم کوبدنام کرنے کے لئے جاری میڈیاٹرائل کاتسلسل قراردیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جب سے ایم کیوایم خلاف آپریشن شروع ہوا ہے اس کے دوران کرمنلائزیشن پالیسی کے تحت جہاں ایک طرف ایم کیوایم کے کارکنوں کو سیاسی کارکنوں کے بجائے دہشت گردبناکرپیش کیا جارہا ہے ، وہیں دوسری جانب اسلحہ برآمدکرنے کے ڈرامے رچائے جاتے ہیں اوراس اسلحہ کوایم کیوایم سے منسوب کرکے ایم کیوایم کو بدنام کیاجاتاہے لیکن آج تک کسی بھی عدالت میں اس ڈرامے کوثابت نہیں کیاجاسکاہے ۔یہ صرف اورصرف ایم کیوایم کامیڈیاٹرائل کرنے کے لئے کیا جاتا ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے ہر اجتماع ، کسی بڑے احتجاج یاپروگرام کے بعد کراچی کے کسی نہ کسی علاقے میں واقع خالی گھر، میدان ، پارک یا قبرستان سے اسلحہ برآمد کرنے کے ڈرامے اب ایک روایت بن گئے ہیں، عوام نے بھی اب ان ڈراموں پرتوجہ دیناچھوڑ دی ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اتوار 9دسمبرکو ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی اپیل پریوم شہدا کے موقع پرایم کیوایم کے کارکنان،مائیں بہنیں ، بزرگ اوربچے تمام تر رکاوٹوں اور ریاستی جبر کے باوجود جس طرح بڑی تعدادمیں یادگارشہدا جانے کیلئے عزیزآبادپہنچے تھے اورانہوں نے قائدتحریک الطاف حسین سے اپنی جس بھرپوروابستگی کا اظہار کیاتھااس کے بعدیہ توقع تھی کہ اس بھرپورعوامی مظاہرے کے جواب میں کہیں نہ کہیں سے اسلحہ برآمدکرنے کاڈرامہ رچایاجائے گا تاکہ ایم کیوایم کو بدنام کیا جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اسلحہ برآمد کرنے کایہ تازہ ترین ڈرامہ اوراسے ایم کیوایم سے منسوب کرنابھی گزشتہ کئی سال سے ایم کیوایم کے خلا ف جاری میڈیاٹرائل کاتسلسل ہے جس میں کسی بھی قسم کی کوئی صداقت نہیں ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ خدارا یہ ڈرامے اب بندکردیے جائیں
*****