Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دسمبریوم شہداء تجدید عہدوفا اور عزم واستقلال کی نوید دیتا ہے۔الطاف حسین


دسمبریوم شہداء تجدید عہدوفا اور عزم واستقلال کی نوید دیتا ہے۔الطاف  حسین
 Posted on: 12/8/2018
9، دسمبریوم شہداء تجدید عہدوفا اور عزم واستقلال کی نوید دیتا ہے۔الطاف حسین 
9دسمبرکوتمام وفاپرست شہدائے حق کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کا اہتمام کریں اورشہداء کوزبردست خراج عقید ت پیش کریں۔الطاف حسین
اگر ہم شہدائے حق کے قاتلوں سے فی الحال آئین وقانون کے مطابق حساب نہیں لے سکتے تو کم ازکم شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی تو کرسکتے ہیں۔الطاف حسین
جوقومیں اپنے شہیدوں کوفراموش کردیتی ہیں زمانہ انہیں فراموش کردیتاہے۔ الطاف حسین


لندن ۔۔۔ 8 دسمبر2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے یوم شہداء کے موقع پراپنے پیغام میں کہاہے کہ 9، دسمبریوم شہداء ہرسال تجدید عہدوفا اور عزم واستقلال کی نوید دیتا ہے۔ انہوں نے پاکستان سمیت دنیابھرمیں موجود کارکنوں، ماؤں، بہنوں اوربزرگوں سے اپیل کی کہ وہ 9دسمبرکوتمام وفاپرست شہدائے حق کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کا اہتمام کریں اورشہداء کوزبردست خراج عقید ت پیش کریں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہمیں یہ یادرکھناچاہیے کہ جوقومیں اپنے شہیدوں کوفراموش کردیتی ہیں زمانہ انہیں فراموش کردیتاہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہم وفاپرست شہدائے حق کے قاتلوں سے فی الحال آئین وقانون کے مطابق حساب نہیں لے سکتے تو کم ازکم شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی تو کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یوم شہداء کے موقع پرکارکنان وعوام ایک تسبیح پر کم ازکم اللہ رب العزت کے کسی بھی ایک نام کا ورد کرکے شہداء کی ارواح کو بخشیں۔انہوں نے دعاکی کہ اللہ تبارک وتعالیٰ وفاپرست شہدائے حق کی لازوال قربانیوں کی بدولت ہمیں بھی بیدار ہونے کی توفیق عطافرمائے،تمام شہدائے حق کی قربانیوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے ، ان کے درجات بلندفرمائے ، شہداکو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور شہداء کے لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے ۔ آمین یارب العالمین

*****

1/9/2025 8:29:45 AM