تجاوزات کے نام پر مہاجروں کامعاشی قتل عام کرنے کے بعد میئرکراچی اوربہادرآبادٹولہ مگرمچھ کے
آنسوبہارہا ہے ۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
میئرکراچی اوربہادرآبادٹولے میں شامل افرادجومکمل طورپراسٹیبلشمنٹ کے ایجنٹ بن چکے ہیں۔ رابطہ کمیٹی
انہوں نے مہاجروں کی ہزاروں دکانوں کومسمارکرکے لاکھوں مہاجروں کامعاشی قتل عام کردیا۔ رابطہ کمیٹی
آج پوری قوم کہہ رہی ہے کہ اگرآج الطاف بھائی ہوتے توکسی کے باپ میں ہمت نہیں ہوتی کہ وہ مہاجروں کے کسی گھریادکان کوگراتا۔رابطہ کمیٹی
وفا پرست عوام وکارکنان شہید وں کے لہوکاسوداکرنے والے غداروں سے ایک دن ضرور حساب لے گی۔ رابطہ کمیٹی
لندن ۔۔۔ 7 دسمبر 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ تجاوزات کے نام پر مہاجروں کامعاشی قتل عام کرنے کے بعد میئرکراچی اوربہادرآبادٹولہ مگرمچھ کے آنسوبہارہا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ مہاجردشمن اورکراچی دشمن اسٹیبلشمنٹ نے سپریم کورٹ کے ذریعے کراچی میں تجاوزات ختم کرنے کاحکم دیا، سپریم کورٹ نے ایمپریس مارکیٹ کے بارے میں خصوصی حکم دیاتھا لیکن میئرکراچی اوربہادرآبادٹولے میں شامل افرادجومکمل طورپراسٹیبلشمنٹ کے ایجنٹ بن چکے ہیں انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کی خوشنودی کے لئے ایمپریس مارکیٹ کے ساتھ ساتھ پورے شہرکے مہاجر اکثریتی علاقوں میں گھروں، دکانوں کو بلڈوز کرناشروع کردیا، شہرکی ہزاروں دکانوں کومسمارکرکے لاکھوں مہاجروں کامعاشی قتل عام کردیا، انہیں فاقہ کشی میں مبتلاکردیا۔آج جب شہرکے ہرعلاقے کے مہاجرعوام میئرکراچی اور اس بہادرآبادٹولے پرلعن طعن کررہے ہیں تو میئرکراچی اور بہادرآبادٹولے کے افرادمگرمچھ کے آنسو بہارہے ہیں اورقوم کوبیوقوف بنانے کیلئے کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے دکانیں اورگھرنہیں گرائے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ میئرکراچی ہویا بہادرآباد ٹولے کے ارکان ہوں، مہاجرعوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ یہ لوگ قوم کے حقوق ، شہید وں کے لہواوراپنے ظرف وضمیر کاسوداکرنے والے ہیں جنہوں نے اسٹیبلشمنٹ کے ایجنٹ بن کرنہ صرف قائدتحریک الطاف حسین سے لاتعلقی اختیارکی بلکہ سرکاری ایجنسیوں کی معاونت کرتے ہوئے کارکنوں کی مخبریاں کیں اورانہیں گرفتارکروایا۔آج پوری قوم کہہ رہی ہے کہ اگرآج الطاف بھائی ہوتے توکسی کے باپ میں ہمت نہیں ہوتی کہ وہ مہاجروں کے کسی گھریادکان کوگراتا۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ میئرکراچی قوم سے شرمندہ ہونے کے بجائے یہ کہہ رہاہے کہ جن کی سیاست ختم ہوگئی ہے وہ لوگ تجاوزات کے معاملے کوسیاسی رنگ دے رہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سچے لوگوں کی سیاست ختم نہیں ہوتی لیکن جولوگ اسٹیبلشمنٹ کے ایجنٹ بن جاتے ہیں ان کی سیاست ضرور ختم ہوتی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ وفا پرست عوام وکارکنان شہید وں کے لہوکاسوداکرنے والے غداروں سے ایک دن ضرور حساب لے گی۔
*****