Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کی سابق رکن اسمبلی اور سینئرکا رکن محترمہ عزیز قزلباش کے انتقال پر بانی و قائد الطاف حسین کا اظہارتعزیت


ایم کیو ایم کی سابق رکن اسمبلی اور سینئرکا رکن محترمہ عزیز قزلباش کے انتقال پر بانی و قائد الطاف حسین کا اظہارتعزیت
 Posted on: 12/3/2018
ایم کیو ایم کی سابق رکن اسمبلی اور سینئرکا رکن محترمہ عزیز قزلباش کے انتقال پر بانی و قائد الطاف حسین کا اظہارتعزیت
محترمہ عزیز قزلباش کے انتقال سے تحریک ایک مخلص، سچی اور وفا شعار کارکن سے محروم ہوگئی ہے۔ الطاف حسین
محترمہ عزیز قزلباش نے ہردورمیں تحریک کاساتھ دیا ، ریاستی آپریشن کے دوران نائن زیروپر خدمات انجام دیں، 
حالیہ بدترین ریاستی آپریشن میں بھی وہ اپنی ضعیف العمری اور علالت کے باوجود آزمائش کے وقت میں اپنی وفا پر قائم رہیں 
ایم کیو ایم کی جدوجہد میں محترمہ عزیز قزلباش کی خدمات یاد رکھی جائیں گی۔الطاف حسین
مرحومہ کی صاحبزادی اورتحریک کی کارکن شرمین قزلباش سے فون پر قائد جناب الطاف حسین کی تعزیت

لندن ۔۔۔ 3دسمبر 2018ء
ایم کیو ایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم کی سابق رکن اسمبلی اور شعبہ خواتین کی سینئر رکن محترمہ عزیز قزلباش کے انتقال پر شدید رنج و غم کا اظہارکیاہے ۔اپنے تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ محترمہ عزیزقزلباش ایم کیوایم کی سینئرکارکن تھیں، جنہوں نے ہردورمیں تحریک کاساتھ دیا ، ریاستی آپریشن کے دوران نائن زیروپر خدمات انجام دیں، حالیہ بدترین ریاستی آپریشن میں بھی وہ اپنی ضعیف العمری اور علالت کے باوجود آزمائش کے وقت میں اپنی وفا پر قائم رہیں اورتحریک کے لئے خدمات انجام دیتی رہیں۔محترمہ عزیز قزلباش کی وفا پرستی تحریک کی دیگر کارکنوں کے لئے ایک مثال ہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ محترمہ عزیز قزلباش کے انتقال سے تحریک ایک مخلص، سچی اور وفا شعار کارکن سے محروم ہوگئی ہے۔جناب الطاف حسین نے مرحومہ کی صاحبزادی اورتحریک کی کارکن شرمین قزلباش سے فون پر تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی والدہ کڑے سے کڑے وقت میں بھی ثابت قدم رہیں اورتحریک سے جڑی رہیں،ایم کیو ایم کی جدوجہد میں محترمہ عزیز قزلباش کی خدمات یاد رکھی جائیں گی، ان کے انتقال سے ہم سب اداس ہیں، ان کاخلاء پر کرنا مشکل ہوگا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ محترمہ عزیز قزلباش کے انتقال پر میں، رابطہ کمیٹی، CEC اور سیکریٹریٹ کے ارکان تمام سوگوار اہل خانہ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالی مرحومہ عزیز قزلباش کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور معصومین کربلا کے صدقے انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین

*****

1/9/2025 7:39:47 AM