Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اب مسئلے کاصرف یہی حل ہے کہ مہاجروں کو خودمختارصوبہ دیاجائے ۔الطاف حسین


اب مسئلے کاصرف یہی حل ہے کہ مہاجروں کو خودمختارصوبہ دیاجائے ۔الطاف حسین
 Posted on: 11/9/2018

اب مسئلے کاصرف یہی حل ہے کہ مہاجروں کو خودمختارصوبہ دیاجائے ۔الطاف حسین
جب تک مہاجروں کوان کے حقوق نہیں دیے جائیں گے،ہم کسی کے لئے زندہ باد کانعرہ نہیں لگائیں گے
پاکستان کیلئے سب کچھ لٹانے والے مہاجروں کو قیام پاکستان کے بعد سے غیروں جیساسلوک کیاجارہاہے 
دنیابھرمیں آبادمہاجروں کوچاہیے کہ وہ اپنی قوم کی بقاء ماؤں،بہنوں اوربیٹیوں کے تحفظ اورآنے والی نسلوں کے بہتر
مستقبل کے لئے اپنا اپناکرداراداکریں۔ خلیجی ریاستوں میں مقیم کارکنوں سے گفتگو 

لندن ۔۔۔ 9 نومبر 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ جب تک مہاجروں کوپاکستان میں علیحدہ اورخودمختار صوبہ نہیں دیاجائے گا اورمہاجروں کوان کے حقوق نہیں دیے جائیں گے،ہم کسی کیلئے زندہ باد کانعرہ نہیں لگائیں گے۔ انہوں نے یہ بات خلیجی ریاستوں میں مقیم کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہمارے آباؤاجدادنے پاکستان کیلئے لاکھوں جانیں ہی نہیں بلکہ اپناسب کچھ قربان کردیالیکن پاکستان کیلئے سب کچھ لٹانے والے مہاجروں کو قیام پاکستان کے بعد سے غیروں جیساسلوک کیاجارہاہے اورآج بھی پاکستان میں ان کی حیثیت دوسرے درجے کے شہری کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم سے قبل مہاجروں کیلئے کوئی بولنے والانہیں تھا، ایم کیوایم نے مہاجروں کومتحد کیااوران کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی تواس کو شروع دن سے اس کے وجودکوختم کرنے اورمٹانے کی کوششیں شروع کردی گئیں، مہاجروں کاقتل عام کیاگیا، ایم کیوایم کوختم کرنے کیلئے فوج کی جانب سے حقیقی بنائی گئی ، ایم کیوایم کے ہزاروں کارکنوں کوماورائے عدالت قتل کردیاگیا ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان میں ہرسیاسی رہنمانے فوج ، اسٹیبلشمنٹ پر کڑی تنقید کی جوریکارڈپرموجود ہیں لیکن کسی بھی سیاسی رہنمااوراس کی جماعت کے خلاف ریاستی آپریشن نہیں کیاگیالیکن میری ایک تقریر اور مردہ باد کے نعرے کوجوازبناکرہمارے خلاف ریاستی آپریشن شروع کردیاگیاجوآج بھی جاری ہے ۔ ہمارے ہزاروں کارکنوں کوجیلوں میں ڈال دیا گیا ہے ، سینکڑوں کو لاپتہ کیاگیاہے، ہماری ماؤں بہنوں تک کوحراست میں لیاجارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ مذہبی انتہاپسندعناصراسلام آبادمیں دھرنا دیں اور پورے ملک میں دہشت گردی کابازارگرم کریں تو ان کے خلاف کارروائی کے بجائے ریاست ان کی سرپرستی کرتی ہے ، ان کے ساتھ نرمی کرتی ہے ، حکومت کا وزیرداخلہ کہتا ہے کہ توڑپھوڑکرنے والے تحریک لبیک کے لوگ نہیں بلکہ سیاسی جماعتوں کے کارکن تھے اورہم ان کے خلاف کارورائی نہیں کرسکتے لیکن کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکن، ہماری مائیں بہنیں اپنے شہیدوں کی یادگارپر فاتحہ خوانی کیلئے جاناچاہیں توپولیس، رینجرزان کوتشددکانشابناتی ہے ، انہیں گرفتارکرتی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ریاست کی یہ دہری پالیسی مہاجروں میں پائے جانے والے احساس محرومی کومزید بڑھارہی ہے ۔ آج مہاجروں کاسیاسی ، معاشی اوراقتصادی قتل کیاجارہاہے، ان کے ساتھ دوسرے درجے کے شہریوں جیساسلوک کیاجارہاہے،مہاجروں پر سرکاری ملازمتوں کے دروازے بند ہیں ،پاکستان کوارٹرزمیں برسوں سے آبادہزاروں مہاجرخاندانوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کیاجارہاہے اورمہاجروں کوانصاف دینے کیلئے کوئی تیارنہیں ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اب مسئلے کاصرف یہی حل ہے کہ مہاجروں کو خودمختارصوبہ دیاجائے ،جب تک مہاجروں کو علیحدہ اور خودمختار صوبہ نہیں دیا جائے گا اورمہاجروں کوان کے حقوق نہیں دیے جائیں گے،ہم کسی کیلئے زندہ باد کانعرہ نہیں لگائیں گے۔انہوں نے کہاکہ خلیجی ریاستوں سمیت دنیابھرمیں آباد مہاجروں کوچاہیے کہ وہ اپنی قوم کی بقاء ، اپنی ماؤں،بہنوں اوربیٹیوں کے تحفظ اورآنے والی نسلوں کے بہترمستقبل کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ 
*****

1/9/2025 7:58:03 AM