Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مولاناسمیع الحق کا بہیمانہ قتل ایک بڑا قومی سانحہ ہے۔ الطا ف حسین


مولاناسمیع الحق کا بہیمانہ قتل ایک بڑا قومی سانحہ ہے۔ الطا ف حسین
 Posted on: 11/2/2018
مولاناسمیع الحق کا بہیمانہ قتل ایک بڑا قومی سانحہ ہے۔ الطا ف حسین
مولاناسمیع الحق کے بہیمانہ قتل کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائے اور قاتلوں کوگرفتارکرکے کڑی سے کڑی
سزادی جائے ۔ الطاف حسین
مولاناسمیع الحق شہید کے صاحبزادے مولانا حامدالحق، دیگراہل خانہ ، انکے کارکنوں،تمام عقیدت مندوں اورحامیوں سے قائدتحریک الطاف حسین کااظہار تعزیت

لندن ۔۔۔ 2 نومبر 2018ء
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے جمعیت علمائے اسلام ( س ) کے امیر اورممتاز سیاسی ومذہبی رہنما مولاناسمیع الحق کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ مولاناسمیع الحق پاکستان کی ایک سینئر سیاسی ومذہبی شخصیت تھے جن کے پورے ملک میں لاکھوں چاہنے والے موجودہیں، ان کابہیمانہ قتل ایک بڑا قومی سانحہ ہے جس کے باعث انکے چاہنے والے اورتمام عوام اس سانحہ پر دکھ اورصدمے میں مبتلاہیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اس قتل کے بارے میں جومعلومات میڈیاکے ذریعے سامنے آرہی ہیں اس کے پیش نظرضرورت اس بات کی ہے کہ اس بہیمانہ قتل کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائے اور قاتلوں کوگرفتارکرکے کڑی سے کڑی سزادی جائے ۔ جناب الطاف حسین نے مولاناسمیع الحق شہید کے صاحبزادوں، دیگراہل خانہ ، انکے کارکنوں،تمام عقیدت مندوں اورحامیوں سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ میں اورایم کیوایم کے تمام کارکنان اس سانحہ پر آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مولاناسمیع الحق کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورتمام سوگواروں کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ اورصبرجمیل عطاکرے۔

1/9/2025 7:47:26 AM