Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

چیف جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے پاکستان کوارٹرزکے مکینوں کوناجائزقابضین قرار دینا مہاجردشمنی ہے ۔ ڈاکٹرندیم احسان


چیف جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے پاکستان کوارٹرزکے مکینوں کوناجائزقابضین قرار دینا مہاجردشمنی ہے ۔ ڈاکٹرندیم احسان
 Posted on: 10/26/2018

چیف جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے پاکستان کوارٹرزکے مکینوں کوناجائزقابضین قرار دینا مہاجردشمنی ہے ۔ ڈاکٹرندیم احسان 
مخصوص مقاصد کے تحت پاکستان کوارٹرزہزاروں مکینوں کو ان کے گھروں سے بیدخل کیاجارہاہے۔ ڈاکٹرندیم احسان
چیف جسٹس کاپاکستان کوارٹرزکے مظلوم مہاجروں پر پولیس کے تشدد کاازخود نوٹس لینے کے بجائے انکے پرامن احتجاج
کو لسانیت قرار دیناافسوسناک ہے۔ ڈاکٹر ندیم احسان
چیف جسٹس کوکراچی میں قائم بے شمار غیرقانونی آبادیاں اورغیرقانونی قابضین نظرنہیں آتے ،وہ پاکستان کوارٹرز کے مکینوں کوبیدخل کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔ ڈاکٹرندیم احسان
کیا پاکستان کوارٹرزکے مظلوم مہاجروں سے ان کی چھت چھیننے کا عمل لسانیت نہیں ہے ؟ڈاکٹرندیم احسان 

لندن ۔۔۔ 26 اکتوبر 2018ء
ایم کیوایم کے کنوینرڈاکٹرندیم احسان نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی جانب سے پاکستان کوارٹرزکے مکینوں کوناجائزقابضین قرار دینے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے کھلی مہاجردشمنی قراردیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ پاکستان کوارٹرز، مارٹن کوارٹرز، کلیٹن کوارٹرز اورجہانگیرروڈ میں رہنے والے مہاجر گزشتہ 50، 60 برسوں سے قانونی طورپر وہاں آبادہیں ، جنہوں نے برسوں پاکستان کی خدمت کی اور ماضی کی حکومتوں کی جانب سے بھی ان مکینوں کومالکانہ حقوق دینے کے فیصلے اوراقدامات ہوچکے ہیں لیکن آج مخصوص مقاصد کے تحت ان ہزاروں مکینوں کو غیرقانونی قابضین قراردے کران سے انکی چھت چھینی جارہی ہے اوران کے گھروں سے بزورطاقت بیدخل کیاجارہاہے۔ ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ ہونا تویہ چاہیے تھاکہ چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس میاں ثاقب نثار دوروز قبل پاکستان کوارٹرزمیں پولیس اورسرکاری اداروں کے ظالمانہ ایکشن اورمظلوم مہاجر ماؤں، بہنوں، بزرگوں اوربچوں پر گولیاں چلانے ، لاٹھیاں، شیلنگ ، واٹرکینن سے تشدد اوربربریت کاازخود نوٹس لیتے لیکن یہ امرانتہائی افسوسناک ہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثارپولیس کے ظالمانہ ایکشن کے خلاف عوام کے پرامن احتجاج کوہی تنقید کانشانہ بناتے ہوئے اسے لسانیت قراردے رہے ہیں۔ ڈاکٹر ندیم احسان نے کہاکہ یہ امربھی انتہائی افسوسناک ہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ پاکستان کوارٹرز کے مظلوم مہاجروں کوانصاف فراہم کرنے کے بجائے انہیں غیرقانونی قابضین قراردے کر ان کے گھروں سے بیدخل کرنے کی باتیں کررہے ہیں ۔ ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ کراچی میں ایک دو نہیں کئی غیرقانونی آبادیاں قائم ہیں جہاں ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے غیرقانونی قابضین نے غیرمہاجرپولیس ، رینجرزاورغیرمہاجرانتظامیہ کی معاونت اور سرکاری سرپرستی میں سرکاری ونجی زمینوں، ہاؤسنگ سوسائٹیوں اورپہاڑیوں پر قبضے کئے ہوئے ہیں اور بڑے بڑے مکانات بنالئے ہیں لیکن چیف جسٹس کو یہ غیرقانونی آبادیاں اورغیرقانونی قابضین نظرنہیں آتے اوروہ پاکستان کوارٹرز کے مکینوں کوبیدخل کرنے پر تلے ہوئے ہیں اسلئے کہ یہاں آباد خاندان مہاجر ہیں۔ ڈاکٹرندیم احسان نے کہا کہ کیا ان مظلوم مہاجروں سے ان کی چھت چھیننے کا عمل لسانیت نہیں ہے ؟ انہوں نے مطالبہ کیاکہ پاکستان کوارٹرز، مارٹن کوارٹرز، کلیٹن کوارٹرز اورجہانگیرروڈ کے مظلوم مکینوں کوان کے گھروں سے بیدخل کرنے کے بجائے مالکانہ حقوق دیے جائیں اوران مظلوموں پر تشدد کرنے والے سفاک پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ 
*****

1/9/2025 8:04:43 AM