Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان کوارٹرزکے مکینوں کو گھروں سے بیدخل کرنے کی کوشش کراچی میں مہاجروں کواقلیت میں بدلنے کی سازش کاحصہ ہے۔ الطاف حسین


 پاکستان کوارٹرزکے مکینوں کو گھروں سے بیدخل کرنے کی کوشش کراچی میں مہاجروں کواقلیت میں بدلنے کی سازش کاحصہ ہے۔ الطاف حسین
 Posted on: 10/24/2018

پاکستان کوارٹرزکے مکینوں کو گھروں سے بیدخل کرنے کی کوشش کراچی میں مہاجروں کواقلیت میں بدلنے
کی سازش کاحصہ ہے۔ الطاف حسین
سازش کے تحت پاکستان کوارٹرز، مارٹن کوارٹرزاور کلیٹن کوارٹرز کواسٹیبلشمنٹ کی من پسندبلڈرزمافیا کے حوالے کیاجائے گا ۔ الطاف حسین 
تحریک انصاف کی نام نہاد حکومت 50 لاکھ گھربنانے کے کھوکھلے اعلان کررہی ہے دوسری طرف مہاجروں کوان کے بسے بسائے گھروں سے بیدخل کررہی ہے جو اس کی مہاجردشمنی کا کھلاثبوت ہے ۔ الطاف حسین 
پاکستان کوارٹرز، مارٹن کوارٹرزاور کلیٹن کوارٹرز کے مکینوں کو بے دخل کرنے کاعمل بندکرایاجائے اورانہیں مالکانہ حقوق
دیے جائیں۔چیف جسٹس سپریم کورٹ سے قائدتحریک جناب الطاف حسین کی اپیل

لندن ۔۔۔ 24 اکتوبر 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کراچی میں پاکستان کوارٹرز، مارٹن کوارٹرزاور کلیٹن کوارٹرز کے مکینوں کوان کے گھروں سے بیدخل کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے کئے جانے والے ظالمانہ ایکشن کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان کوارٹرز، مارٹن کوارٹرزاور کلیٹن کوارٹرز میں برسوں سے آباد یہ تمام مکین مہاجرہیں جنہوں نے سول سروس میں برسوں تک پاکستان کی خدمت کی ، وہ باقاعدگی سے ان کوارٹرز کاکرایہ حکومت کواداکرتے آئے ہیں،وہ کوارٹرز کی اصل قیمت سے زیادہ کرایہ حکومت کواداکرچکے ہیں، ایم کیوایم کی کوششوں سے کئی برس قبل ہی حکومت کی جانب سے یہ اعلان ہوچکاہے کہ پاکستان کوارٹرز، مارٹن کوارٹرزاور کلیٹن کوارٹرز کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دیے جائیں گے لیکن اسمبلیوں اور حکومت کے فیصلوں اوراعلانات کے باوجود ان مکینوں کومالکانہ حقوق نہیں دیے جارہے ہیں بلکہ اب سپریم کورٹ کے ذریعے ان کوان کے بسے بسائے گھروں سے جبراً بیدخل کیاجارہاہے ،آج بھی ان مظلوموں کوان کے گھروں سے بیدخل کرنے کیلئے جس طرح ریاستی طاقت کاوحشیانہ استعمال کیا گیا ، ان مہاجرنوجوانوں، بزرگوں حتیٰ کہ ماؤں،بہنوں اوربچوں پر جس بیدردی سے لاٹھیاں برسائی گئیں، فائرنگ کی گئی، شیلنگ کی گئی اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان کوارٹرز، مارٹن کوارٹرزاور کلیٹن کوارٹرز کے مکینوں کوان کے گھروں سے اسلئے جبری بے دخل کیاجارہا ہے کیونکہ وہ مہاجرہیں،یہ سب فوج، رینجرز،آئی ایس آئی اور اسٹیبلشمنٹ کی اسی سازش کاحصہ ہے جس کے تحت قیام پاکستان کے بعدسے ہی مہاجروں کو ظلم وناانصافیوں کانشانہ بنایاجارہاہے اوران کے ساتھ دوسرے درجے کے شہریوں جیساسلوک کیاجارہاہے،اسی سازش کے تحت مہاجروں کی واحد نمائندہ جماعت ایم کیوایم کوتقسیم کیا، ریاستی آپریشن اورطاقت کے ذریعے اس کے تنظیمی ڈھانچے کوتوڑااوراب اسٹیبلشمنٹ کراچی میں مہاجروں کواقلیت میں بدلنے کی سازش پر عمل پیراہے جس کے تحت پاکستان کوارٹرز، مارٹن کوارٹرزاور کلیٹن کوارٹرز کے ہزاروں مہاجر خاندانوں کو ان کے گھروں سے بیدخل کرکے ان کوارٹرزکواسٹیبلشمنٹ کی من پسند طاقتوربلڈرزمافیا کے حوالے کیاجائے گا ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایک طرف توتحریک انصاف کی نام نہاد حکومت 50 لاکھ گھربنانے کے کھوکھلے اعلان کررہی ہے جبکہ دوسری طرف مہاجروں کوان کے بسے بسائے گھروں سے بیدخل کیاجارہاہے جو اس نام نہادحکومت کی مہاجردشمنی کاایک کھلاثبوت ہے ۔ جناب الطاف حسین نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثارسے اپیل کی کہ پاکستان کوارٹرز، مارٹن کوارٹرزاور کلیٹن کوارٹرز کے مکینوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کرنے کاعمل بندکرایاجائے اورانہیں جلدازجلد مالکانہ حقوق دیے جائیں۔جناب الطاف حسین نے پولیس کے تشددکانشانہ بننے والے پاکستان کوارٹرزکے مظلوم مکینوں سے دلی ہمدردی کااظہارکیااوران سے کہاکہ وہ اسی طرح متحد رہیں اورقوم کے ان غداروں کا بائیکاٹ کریں جن کی ضمیرفروشی کی وجہ سے تحریک کمزورہوئی ۔ 
*****


1/9/2025 7:40:56 AM