Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دشمنوں کی تمام ترسازشوں اورظلم وجبرکے باوجود جدوجہدجاری رکھیں گے اور منزل پر پہنچ کردم لیں گے۔ڈاکٹرندیم احسان


دشمنوں کی تمام ترسازشوں اورظلم وجبرکے باوجود جدوجہدجاری رکھیں گے اور منزل پر پہنچ کردم لیں گے۔ڈاکٹرندیم احسان
 Posted on: 10/2/2018
دشمنوں کی تمام ترسازشوں اورظلم وجبرکے باوجود جدوجہدجاری رکھیں گے اور منزل پر پہنچ کردم لیں گے۔ڈاکٹرندیم احسان
کارکنان ہی تحریک کی ریڑھ کی ہڈی اورقائدتحریک الطاف حسین کی اصل طاقت ہیں۔ڈاکٹرندیم احسان
جس تحریک میں شہیدوں کالہوشامل ہواسے ریاستی مظالم کے ذریعے ختم نہیں کیاجاسکتا۔ڈاکٹرندیم احسان
کارکنان7 اکتوبرکولندن میں ہونے والے اجتماع کوکامیاب بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پیغام پہنچائیں۔ڈاکٹرندیم احسان
قائدتحریک الطاف حسین کے سچے اوروفاپرست کارکنان نہ کبھی ڈرے ہیں نہ ڈریں گے۔ہاشم اعظم
ایم کیوایم یوکے ایسٹ لندن یونٹ کے اجلاس سے خطاب
لندن ۔۔۔2 اکتوبر 2018ء
ایم کیوایم کے کنوینر ڈاکٹرندیم احسان نے کہاہے کہ کارکنان ہی تحریک کی ریڑھ کی ہڈی اورقائدتحریک الطاف حسین کی اصل طاقت ہیں،انشاء اللہ دشمنوں کی تمام ترسازشوں اورظلم وجبرکے باوجودہم اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے اوراپنی منزل پر پہنچ کردم لیں گے۔ انہوں نے یہ بات ایم کیوایم یوکے ایسٹ لندن یونٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ جب سے ایم کیوایم وجودمیںآئی ہے ، اسے ختم کرنے کی سازشیں کی جاتی رہی ہیں ، ہردورمیں اس کے خلاف ظلم وستم کے پہاڑتوڑے گئے ،مہاجربستیوں پر حملے کرکے ہمدردوں کاقتل عام کیاگیا، ریاستی آپریشن کے دوران ایم کیوایم کے ہزاروں کارکنوں کوماورائے عدالت قتل کیاگیا، گزشتہ پانچ سالوں ایک بارپھرایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن جاری ہے ، نائن زیروپرتالہ ہے، تمام دفاتر سیل ہیں،قائدتحریک الطاف حسین کی تحریروتقریرپرغیرقانونی وغیرآئینی پابندی ہے، قائدتحریک اور ایم کیوایم کانام لیناجرم بنادیاگیاہے، مہاجروں کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر اسٹیبلشمنٹ کی تشکیل کردہ پارٹی کوکراچی پر مسلط کردیاگیاہے، ہزاروں کارکنان جیلوں میں ہیں، سینکڑوں لاپتہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام ترریاستی مظالم کے ذریعے کوشش کی جارہی ہے کہ مہاجرں کے حقوق کی اس جدوجہد کوصفحہ ہستی سے مٹادیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی جدوجہدمیں ہزاروں شہیدوں کالہوشامل ہے اورجس تحریک میں شہیدوں کالہوشامل ہواسے ریاستی مظالم کے ذریعے ختم نہیں کیاجاسکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماراعزم جواں ہے اورہم تمام ترپابندیوں، رکاوٹوں، سازشوں اورمظالم کے باوجود قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اورمہاجروں کامقدمہ تمام عالمی فورمزپر پیش کررہے ہیں، ہمیں یقین ہے کہ ہماری جدوجہد ایک دن کامیابی سے ضرورہمکنارہوگی۔ ڈاکٹرندیم احسان نے کارکنوں پر زوردیاکہ وہ اتوار7 اکتوبرکولندن میں قائدتحریک الطاف حسین کی سالگرہ کے حوالے سے منعقد کئے جانے والے اجتماع کوکامیاب بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پیغام پہنچائیں۔ ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزرہاشم اعظم نے اپنے خطاب میں کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کے سچے اوروفاپرست کارکنان نہ کبھی ڈرے ہیں نہ ڈریں گے اور اپنے قائدکی قیادت میں حق کی اس جدوجہدکوجاری رکھیں گے۔ اس موقع پر ایسٹ لندن یونٹ کے انچارج معین احمد نے بھی خطاب کیاجبکہ نظامت کے فرائض محمدنعیم نے انجام دیے ۔ 

*****












1/9/2025 8:35:38 AM