Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیراہتمام سانحہ حیدرآباد30ستمبر88ء کے شہداء کی 30ویں برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی


ایم کیوایم کے زیراہتمام سانحہ حیدرآباد30ستمبر88ء کے شہداء کی 30ویں برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی
 Posted on: 10/1/2018

ایم کیوایم کے زیراہتمام سانحہ حیدرآباد30ستمبر88ء کے شہداء کی 30ویں برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی

شہداء کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کئے گئے 
ریاستی آپریشن کے باعث پاکستان میں ایم کیوایم کے کارکنوں نے گھروں میں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی
ایم کیوایم کے اوورسیزیونٹوں کے زیراہتمام بھی سانحہ حیدرآبادکے شہداء کیلئے قران خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات کاانعقاد
ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں منعقدہ مرکزی اجتماع میں اراکین رابطہ کمیٹی، کارکنان، خواتین، بزرگوں اوربچوں کی شرکت
اجتماع میں سانحہ حیدرآباد کے بارے میں ایم کیوایم کی جانب سے تیار کی گئی ایک مختصر دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی

لندن ۔۔۔ یکم اکتوبر 2018ء
سانحہ حیدرآباد30ستمبر1988ء کے شہداء کی 30ویں برسی ایم کیوایم کے زیراہتمام انتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئی ۔ اس سلسلے میں شہداء کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کئے گئے ۔ ریاستی آپریشن کے باعث پاکستان میں ایم کیوایم کے کارکنوں ، بزرگوں اورخواتین نے گھروں میں قرآن خوانی اورفاتحہ خوانی کرکے شہید وں کوخراج عقیدت پیش کیاجبکہ ایم کیوایم کے اوورسیزیونٹوں کے زیراہتمام بھی سانحہ حیدرآبادکے شہید وں کی برسی پر قران خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کئے گئے اور30ستمبر1988ء کو حیدرآبادپر مسلح دہشت گردوں کے حملے میں شہیدہونے وا لوں کوخراج عقیدت پیش کیاگیا۔ اس سلسلے کا مرکزی اجتماع گزشتہ روز لندن میں ایم کیوایم کے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں منعقد کیاگیاجس میں اراکین رابطہ کمیٹی، ایم کیوایم یوکے کے ذمہ داران وکارکنان، خواتین، بزرگوں اوربچوں نے شرکت کی۔اجتماع میں سانحہ حیدرآبادکے شہداکے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی گئی جس کے بعد فاتحہ خوانی کی گئی اورشہداء کوزبردست خراج عقیدت پیش کیاگیااوران کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پرسانحہ حیدرآباد کے بارے میں ایم کیوایم کی جانب سے تیار کی گئی ایک مختصر دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جس میں 30ستمبر 1988ء کوحیدرآبادکے مختلف علاقوں پر مسلح دہشت گردوں کے حملے اورمہاجروں کے قتل عام کے بارے میں تصاویر،اخباری تراشے اور واقعات بیان کئے گئے تھے۔ ایم کیوایم کے کنوینرڈاکٹرندیم احسان نے اس موقع پر اپنے خطاب میں سانحہ حیدرآباداور مہاجروں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے واقعات پرروشنی ڈالی۔ اجتماع کے اختتام پر ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے سانحہ حیدرآبادکے حوالے سے تفصیلی اورفکرانگیز خطاب کیا۔ انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں ہونے والے اس اجتماع کی کارروائی سوشل میڈیاکے ذریعے براہ راست نشر کی گئی ۔ 

*****












1/9/2025 8:26:29 AM