بانیان پاکستان کی اولادیں پاکستان کی محافظ ہیں وہ پاکستان کے خلاف کیسے ہوسکتی ہیں۔ ڈاکٹرندیم احسان
پاکستان کے دشمن وہ عناصر ہیں جوبانیان پاکستان اوران کی اولادوں کودیوارسے لگارہے ہیں۔ڈاکٹرندیم احسان
قائدتحریک الطاف حسین اس ذہنیت سے لڑرہے ہیں جو کھیل کوجہاد اورجہاد کوکھیل سمجھتے ہیں ۔ڈاکٹرندیم احسان
قائدتحریک الطاف حسین کوسیاست سے مائنس کرنے کامطلب پاکستان کو مائنس کرناہے ۔ڈاکٹرندیم احسان
اسٹیبلشمنٹ قائدتحریک الطاف حسین کو لندن سے بے دخل کرانے کی سرتوڑ کوششیں کررہی ہے۔ڈاکٹرندیم احسان
قائدتحریک الطاف حسین کی 65ویں سالگرہ کے سلسلے میں اتوار7 اکتوبرکولندن میں شانداراجتماع ہوگا ۔ڈاکٹرندیم احسان
قائد تحریک الطاف حسین نے کسی بھی موڑپر عوام کے حقوق پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا اوریہی ان کاسب سے بڑاجرم ہے ۔ہاشم اعظم
ایم کیوایم یوکے ویسٹ لندن یونٹ کے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب
لندن ۔۔۔ 26 ستمبر 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرڈاکٹرندیم احسان نے کہاہے کہ جولوگ بانیان پاکستان کی اولادیں ہیں اورپاکستان کی محافظ ہوں وہ پاکستان کے خلاف کیسے ہوسکتی ہیں۔ پاکستان کے دشمن وہ عناصر ہیں جوبانیان پاکستان اوران کی اولادوں کودیوارسے لگارہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات ایم کیوایم یوکے ویسٹ لندن یونٹ کے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس سے ایم کیوایم یوکے کے سینٹرل آرگنائزرہاشم اعظم ، جوائنٹ سینٹرل آرگنائزر محسن سعید اورویسٹ لندن کے یونٹ انچارج محبوب الٰہی نے بھی خطاب کیا۔ کنوینرڈاکٹرندیم احسان نے اپنے خطاب میں کہاکہ بانی وقائدتحریک الطاف حسین پاکستان کے نہیں بلکہ پاکستان پر مسلط فرسودہ نظام کے خلاف ہیں،وہ پاکستان کولوٹنے اوراس پر قبضہ کرنے والے ٹولے کے خلا ف ہیں، انہوں نے اسی مقصدسے تحریک قائم کی اورغریب ومتوسط طبقہ کے نوجوانوں کوایوانوں میں بھیج کرملک کے جاگیردارانہ نظام کوچیلنج کیا، یہی وجہ ہے کہ ملک کی اسٹیبلشمنٹ ان کے خلاف ہوگئی کیونکہ وہ جاگیردارانہ نظام کی سب سے بڑی محافظ ہے ، اسٹیبلشمنٹ نے قائدتحریک الطاف حسین کوراستے سے ہٹانے کے لئے مائنس الطاف کی پالیسی پر عمل کیااورآج تک کررہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کوسیاست سے مائنس کرنے کامطلب پاکستان کو مائنس کرناہے ۔ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ ریاستی مظالم اوراپنے کارکنوں کی سفاکانہ شہادت کے باعث پاکستان مردہ باد کہنے پر قائدتحریک الطاف حسین کو غدارقراردیدیاگیااورایم کیوایم کے خلاف فوج کشی کردی گئی اورنائن زیرواورتمام دفاترکوسیل کردیاگیا لیکن فوج کے وہ جرنیل جنہوں نے پاکستان کودولخت کردیا ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔ ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین اس فرسودہ نظام اوراس ذہنیت سے لڑرہے ہیں جو کھیل کوجہاد اورجہاد کوکھیل سمجھتے ہیں، جن کی نظر میں ہروہ شخص غداراورملک دشمن ہے جوان کی غلط پالیسیوں پرتنقیدکرتے ہیں اوران سے بغاوت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کئی بر سوں سے قائدتحریک الطاف حسین کوراستے سے ہٹانے کے لئے پوری طاقت اورتمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ، اب عمران خان کی مہاجردشمن حکومت کے برسراقتدارآنے کے بعد جھوٹی اورخودساختہ رپورٹوں اورجھوٹے مقدمات کی بنیادپر لندن سے بھی قائدتحریک الطاف حسین کوبے دخل کرانے کی سرتوڑ کوششیں کررہی ہے لیکن وہ اپنے مکروہ عزائم میں کامیاب نہیں ہوگی کیونکہ یہاں ظلم کی نہیں قانون کی حکمرانی ہے ۔
ڈاکٹر ندیم احسان نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کی 65ویں سالگرہ کے سلسلے میں اتوار7 اکتوبرکولندن میں شانداراجتماع ہوگا جس سے قائدتحریک الطاف حسین تاریخی خطاب کریں گے،، تمام کارکنان اس اجتماع کوکامیاب بنانے کے لئے محنت سے کام کریں ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم یوکے کے سینٹرل آرگنائزرہاشم اعظم نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین صرف مہاجروں کے ہی قائدنہیں بلکہ وہ تمام مظلوموں کے رہبرہیں، اس وقت بھی اگرمہاجروں کے ساتھ ساتھ بلوچوں، پشتونوں،سندھیوں، سرائیکیوں، ہزارے وال ، مذہبی اقلیتوں سمیت تمام مظلوموں کے لئے اگرکوئی لیڈر آواز اٹھارہا ہے تووہ صرف اورصرف قائدتحریک الطاف حسین ہیں، انہوں نے اپنی اس جدوجہدمیں کسی بھی موڑپر عوام کے حقوق پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا اوریہی قائد تحریک الطاف حسین کاسب سے بڑاجرم ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم یوکے کارکنان حق کی اس جدوجہدمیں قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں متحد ہیں اور وہ تمام ترنامساعد حالات کے باوجود قائدتحریک الطاف حسین کاساتھ نہیں چھوڑیں گے ۔ انہوں نے یوکے یونٹ کے کارکنوں پر زوردیاکہ وہ 7 اکتوبر کے اجتماع میں شرکت کے لئے تمام قومیتوں کے لوگوں کودعوت دیں۔