Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مظلوم قومیتیں متحد ہوجائیں تو اپنے مشترکہ دشمن کو شکست دے سکتی ہیں، قائد تحریک الطاف حسین


مظلوم قومیتیں متحد ہوجائیں تو اپنے مشترکہ دشمن کو شکست دے سکتی ہیں، قائد تحریک الطاف حسین
 Posted on: 9/19/2018
مظلوم قومیتیں متحد ہوجائیں تو اپنے مشترکہ دشمن کو شکست دے سکتی ہیں، قائد تحریک الطاف حسین
ہمیں اپنے حقوق کیلئے کسی بھیک مانگنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ دنیا بھرمیں آواز بلند کرنی چاہیے، الطاف حسین
قیام پاکستان کے بعد سے آج تک مہاجرقوم کو بھی بنیادی حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے، الطاف حسین
اپنی بات دہراتا ہوں کہ برصغیر کی تقسیم انسانی تاریخ کی سب سے بڑی غلطی تھی، الطاف حسین
جنیوا میں بلوچ رہنما ماماقدیر کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے ٹیلی فونک خطاب

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے کہاکہ اگر ہم تمام مظلوم قومیتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوجائیں تومجھے یقین ہے کہ ہم اپنے مشترکہ دشمن کو شکست دے سکتے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کے روز جنیوا میں انٹرنیشنل وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے بانی ماما قدیر کے اعزاز میں ایک تقریب سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ماماقدیر ، پروفیسر نائلہ قادری ، منیر مینگل ، سردار شوکت علی کشمیری ، انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں، صحافیوں اور این جی اوز کے نمائندوں کے علاوہ بلوچ، پشتون، مہاجر، سندھی اور دیگر مظلوم قومیتوں کے نمائندے بھی شریک تھے ۔ اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہم سب یہاں اس لئے جمع ہیں کہ ہم سب مظلوم ہیں اور زندہ رہنے کیلئے اپنے حقوق کی جدوجہد کررہے ہیں تاکہ ہمارے ساتھ یکساں سلوک کیاجائے اور ہمیں بھی پاکستان کا شہری سمجھاجائے لیکن پاکستان کی ملٹری اسٹیبلشمنٹ اورآئی ایس آئی نے ہمیں اپنے اس بنیادی حق سے محروم کررکھا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ بلوچوں نے اپنی آزادی کیلئے ہزاروں جانوں کے نذرانے پیش کیے اورآج کے دن تک پاکستانی فورسز، ایف سی ، رینجرز اوردیگر سیکوریٹی ایجنسیاں خواتین وبچوں سمیت بلوچوں کا قتل عام کررہی ہیں لیکن اس ظلم پر عالمی برادری خاموش ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ حال ہی میں ، میں نے بلوچستان کے تاریخی پس منظر کے حوالے سے چار لیکچرز دیئے تاکہ عالمی برادری کوبلوچ عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم سے آگاہ کیاجاسکے ۔ انہوں نے کہاکہ ماما قدیر اپنی بساط سے بڑھ کر لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کیلئے آوازبلند کررہے ہیں، متعدد بار پاکستانی حکام نے ان پر سفری پابندی لگائی لیکن تمام تر دباؤ کے باوجود ماما قدیر بلوچ عوام کے حقوق کیلئے لڑرہے ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اسی طرح قیام پاکستان کے بعد سے آج تک مہاجرقوم کو بھی بنیادی حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے اور آج میں ایک مرتبہ پھر اپنی بات دہراتا ہوں کہ برصغیر کی تقسیم انسانی تاریخ کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ فوجی آپریشن کرکے پشتونوں،سندھیوں اوربلوچوں کی طرح مہاجروں کا بھی قتل عام کیاگیا، 22، ہزار مہاجروں کو ماورائے عدالت قتل کیاگیا، 500 سے زائد مہاجرکارکنان آج تک لاپتہ ہیں اوردس ہزار سے زائد کارکنان مختلف جیلوں میں قید ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ امن پسند پشتون قوم میں بیداری پیدا ہوئی تو فوجی جرنیلوں نے ان کی آواز دبانے کیلئے ظلم وستم کا وہی حربہ استعمال کیا جو ہندوؤں، مسیحی برادری ، احمدیوں اور دیگر مذہبی اقلیتوں کے علاوہ شیعہ کمیونٹی کے خلاف استعمال کیاجاتارہا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اب ہمیں اجتماعی طورپر پہچاننا ہوگا کہ ہم تمام مظلوموں کے خلاف ظلم وبربریت کو کررہا ہے ؟ یہ آئینہ کی طرح صاف اورشفاف ہے کہ پاکستان کی مسلح فورسز اور کرپٹ جرنیل ہی سب سے بڑے ظالم ہیں ،ہمیں سوچنا ہوگا کہ ہم اس نام نہاد مقدس گائے اور طاقت کامقابلہ کیسے کریں؟جناب الطاف حسین نے کہاکہ اگر ہم تمام مظلوم قومیتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوجائیں تومجھے یقین ہے کہ ہم اپنے مشترکہ دشمن کو شکست دے سکتے ہیں لیکن اس کیلئے ہم سب کا متحد ہونا لازمی ہے ۔ ہم متحد ہوکر ہی ایسے اقدامات کرسکتے ہیں جن سے ریاست کے مظالم کو بے نقاب کیاجاسکے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اگر ہم نے ایک مرتبہ اجتماعی طورپر عالمی برادری پر دباؤ ڈالا تو مجھے یقین ہے کہ ہم اپنے دشمن کو شکست دے دیں گے اورہمیں اپنے جائز حقوق واپس مل جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے حقوق کیلئے کسی بھیک مانگنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ دنیا بھرمیں آواز بلند کرنی چاہیے کہ کس طرح پاکستان میں مظلوم قومیتوں کے حقوق غصب کیے جارہے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے پاکستان کی تمام مظلوم قومیتوں کے نمائندوں کو یقین دلایاکہ الطاف حسین ہرگز خاموش نہیں رہے گا اور میں پاکستان کی مذہبی اقلیتوں اور مظلوم قومیتوں کیے آوازبلندکرتا رہوں گا۔ 

*****

1/9/2025 8:14:09 AM