Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ہمیں ایسے ظالمانہ نظام سے آزادی چاہیے جہاں انصاف نہ ہو۔الطا ف حسین


ہمیں ایسے ظالمانہ نظام سے آزادی چاہیے جہاں انصاف نہ ہو۔الطا ف حسین
 Posted on: 9/17/2018

ہمیں ایسے ظالمانہ نظام سے آزادی چاہیے جہاں انصاف نہ ہو۔الطا ف حسین
غریب اپنے علاج کے لئے دوائیوں سے محروم ہیں اوردولتمندعیش کررہے ہیں
انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں تجدیدعہدوفا کی تقریب سے مختصر خطاب
قائدتحریک الطا ف حسین کا شہدائے کربلا، ڈاکٹرعمران فاروق شہید، شہیدوفاڈاکٹرحسن ظفر عارف سمیت 
تمام مہاجر بلوچ، پشتون اورسچے قوم پرست سندھی شہیدوں کوخراج عقیدت
تقریب میں شہید انقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کی بیوہ شمائلہ عمران اوران کے بچوں نے بھی شرکت کی
اللہ تعالیٰ نے ہمیں قائدتحریک الطاف حسین کی شکل میں ایساقائدعطاکیاجس نے مہاجروں کوعزت سے جیناسکھایا۔ ڈاکٹرندیم احسان
قائدتحریک الطاف حسین کی 65ویں سالگرہ کے سلسلے میں اتوار7 اکتوبر کولندن میں اجتماع منعقد کیاجائے گا۔ندیم احسان
ریاستی مظالم بھی قائدتحریک الطاف حسین کے چاہنے والوں کواپنے قائدسے تجدیدعہدوفاکرنے سے نہیں روک سکے۔قاسم علی رضا

لندن ۔۔۔ 18ستمبر 2018ء
ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ جس ملک میں انصاف نہ ہواورایسانظام ہوکہ غریب اپنے علاج کے لئے دوائیوں سے محروم ہوں اوردولتمندعیش کررہے ہوں،ہمیں ایسے ظالمانہ نظام سے آزادی چاہیے ۔ انہوں نے یہ بات پیر کی شب انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں تجدیدعہدوفا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ گزشتہ روز 17، ستمبر تھی اور جناب الطاف حسین کی 65 ویں سالگر ہ تھی لیکن عاشورہ محرم کے تقدس اور احترام میں جناب الطاف حسین کی سالگرہ کی تقریبات مؤخر کردی گئی تھیں تاہم پاکستان سمیت دنیا بھر میں جناب الطاف حسین کے یوم پیدائش کو ’’ تجدید عہدوفا‘‘ کے طورپر منایا گیا۔ اس سلسلے میں انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں بھی تجدیدعہدوفاکی تقریب ہوئی جس میں اراکین رابطہ کمیٹی، ایم کیوایم یوکے یونٹ کے ذمہ داروں، کارکنوں اوران کے اہل خانہ نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔علاوہ ازیں امریکہ ، کینیڈا، آسٹریلیا ،ساؤتھ افریقہ اوربریڈفورڈ اوورسیزیونٹوں اورپاکستان اوردیگرممالک میں مقیم کارکنوں نے ٹیلیفون کے ذریعے اس تقریب میں شرکت کی ۔ تقریب میں شہید انقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کی بیوہ شمائلہ عمران اوران کے بچوں نے بھی شرکت کی ۔جناب الطا ف حسین نے محرم الحرام کے تقدس میں شہدائے کربلااورتحریک کے تمام شہداکے ایصال ثواب کے لئے قرآنی آیات کی تلاوت کی ، دعائیں کیں اورمختصر خطاب کیا۔ جناب الطا ف حسین نے شہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق، شہیدوفاڈاکٹرحسن ظفر عارف سمیت ایم کیوایم کے تمام شہیدوں کے ساتھ ساتھ بلوچ، پشتون اورسچے قوم پرست سندھی شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کیااوران کے درجات کی بلندی کیلئے دعاکی ۔ انہوں نے ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی اہلیہ شمائلہ عمران کی صحتیابی اوران کے بچوں کے بہتر مستبقل کے لئے بھی دعاکی ۔ جناب الطا ف حسین نے تمام کارکنوں ، ماؤں، بہنوں،نوجوانوں اوربزرگوں کوتجدیدعہد وفاکی مبارکباد دی اورکہاکہ اللہ تعالیٰ آپ سب کواپنے عہدپرقائم رہنے کی طاقت، ہمت اورتوفیقعطا فرمائے ۔
انہوں نے کہاکہ 22 اگست 2016ء کے بعدسے جوساتھی ثابت قدم رہے اورآج بھی ڈٹے ہوئے ہیں میں ان تمام ساتھیوں کوسلام تحسین پیش کرتاہوں اوران کے لئے دعاکرتاہوں کہ اللہ تعالیٰ ان سب کوآخری سانس تک تحریک کاوفاداررکھے۔ جناب الطا ف حسین نے دعاکرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ ہمیں ظالموں سے نجات دلائے اوراایسانظام کہ جس میں غریب اپنے علاج کے لئے دوائیوں سے محروم ہوں اوردولتمندعیش کررہے ہوں،اللہ تعالیٰ ہمیں ایسے ظالمانہ نظام سے آزادی دلائے ۔اس موقع پر تمام کارکنوں اورحاظرین نے جناب الطاف حسین کوان کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ۔ جواب میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں بھی آپ سب کو بہت بہت محبتیں اورپیارپیش کرتاہوں۔ سیکریٹریٹ اورفون پرموجود اوورسیزیونٹوں کے کارکنوں نے زوردار نعرے لگاکراپنے محبوب قائدسے اپنی محبت اورجوش وخروش کااظہارکیا۔ اس موقع پرتمام حاظرین نے بانی وقائدجناب الطاف حسین سے اپنے عہدوفا کی تجدیدکی۔ کنوینرڈاکٹرندیم احسان نے تجدیدعہد وفا کا حلف نامہ پڑھاجسے سیکریٹریٹ اورپاکستان اوورسیزیونٹوں میں موجود کارکنوں نے دہرایا۔ قبل ازیں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر ندیم احسان نے کہاکہ 17ستمبر ہمارے لئے نہایت اہمیت کادن ہے جس روز اللہ تعالیٰ نے ہمیں قائدتحریک الطاف حسین کی شکل میں ایساقائدعطاکیاجس نے مہاجروں کوعزت سے جینا سکھایا۔ اسٹیبلشمنٹ نے قائدتحریک الطاف حسین پر غیرآئینی وغیرقانونی پابندیاں لگادی ہیں، ، نائن زیروپرتالہ ڈال دیاگیا، ان کی جدوجہدکو کچلنے کے لئے ریاستی مظالم ڈھائے جارہے ہیں، ہزاروں کارکنوں کو گرفتار کیا گیالیکن تمام ترریاستی مظالم کے باوجود مہاجرعوام کوقائدتحریک الطاف حسین سے دورنہیں کیاجاسکا اور عوام نے قائدتحریک الطاف حسین کی اپیل پر 25جولائی کے الیکشن کابھرپوربائیکاٹ کیا۔ انہوں نے کہاکہ کارکنان وعوام اورقائدتحریک الطاف حسین کایہ رشتہ ختم نہیں کیاجاسکے گا۔ڈاکٹرندیم احسان نے اعلان کیاکہ قائدتحریک الطاف حسین کی 65ویں سالگرہ کے سلسلے میں اتوار7 اکتوبر2018ء کولندن میں اجتماع منعقد کیاجائے گا۔
اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے ڈپٹی کنوینرقاسم علی رضانے کہاکہ تحریک کے کارکنان ہرسال نائن زیروپرجمع ہوکراپنے قائدسے تجدید عہدوفاکرتے تھے لیکن ہمارے دشمنوں نے نائن زیروپرتالہ ڈال کراور ریاستی جبر اورمظالم کے ذریعے ہماری ان خوشیوں کوچھین لیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ ریاستی مظالم بھی قائدتحریک الطاف حسین کے چاہنے والوں کواپنے قائدسے تجدیدعہدوفاکرنے سے نہیں روک سکے اور آج کراچی ہی نہیں پاکستان کے مختلف شہروں اور دنیا بھر میں موجود ایم کیوایم کے کارکنان نے قائدتحریک جناب الطاف حسین سے اپنے عہدوفاکی تجدید کی۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطا ف حسین کی محبت کارکنان وعوام کے دلوں میں موجود ہے جسے ظلم وجبر کے ذریعے ختم نہیں کیاجاسکتا۔تقریب کی نظامت کے فرائض ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزر ہاشم اعظم نے انجام دیے۔ تجدید عہدوفا کی تقریب میں جناب الطاف حسین کی سالگرہ کاکیک بھی کاٹاگیا، تقریب کی کارروائی سوشل میڈیا کے ذریعہ براہ راست نشر کی گئی۔

*****

















1/9/2025 8:23:56 AM