مسئلہ بلوچستان کے حوالے سے ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کاچوتھالیکچرکل بروز ہفتہ ہوگا
جناب الطاف حسین کالیکچرکل بروز ہفتہ پاکستان وقت شام سات بجے سے 8بجے کے درمیان ہوگا
جناب الطاف حسین مسئلہ بلوچستان کی تاریخ اوراس کے پس منظر کوبیان کرنے کیلئے اس سے قبل تین لیکچر دے چکے ہیں
بلوچ ،مہاجر اوردیگرقوموں کے نوجوان بالخصوص طلبہ وطالبات، یوتھ اورmillennials مسئلہ بلوچستان کے پس منظراور
تاریخ سے آگاہ ہونے کے لئے قائدتحریک الطا ف حسین کے لیکچر ضرور سنیں۔ رابطہ کمیٹی
لندن ۔۔۔14ستمبر 2018ء
’’مسئلہ بلوچستان اوراس کا تاریخی پس منظر‘‘کے موضوع پرایم کیوایم کے بانی وقائداوربابائے مہاجرقوم قائدتحریک جناب الطاف حسین کاچوتھالیکچرکل بروز ہفتہ ہوگا ۔ مسئلہ بلوچستان کے تاریخی پس منظراوراس کے مختلف پہلوؤں کواجاگرکرنے کے لئے جناب الطاف حسین نے اب تک تین لیکچر دیے ہیں۔ انہوں نے اس حوالے سے پہلالیکچرہفتہ یکم ستمبر اوردوسرالیکچر منگل 4ستمبر اورتیسرا لیکچر ہفتہ 8ستمبرکودیاتھاجس میں انہوں نے تاریخی واقعات اور ثبوت وشواہد کی روشنی میں بلوچستان کی تاریخ ،بلوچستان کے پاکستان کے ساتھ الحاق ،مختلف ادوار میں بلوچ قوم پر ہونے والے مظالم اوران کے ساتھ کی جانے والی ناانصافیوں اورزیادتیوں کی تاریخ پر تفصیل سے روشنی ڈالی تھی ۔ اس سلسلے کاچوتھالیکچرکل بروزہفتہ 15ستمبرکوپاکستان کے وقت کے مطابق شام 7بجے سے رات 8 بجے کے درمیان ہوگا۔
دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ قائدتحریک جناب الطا ف حسین کایہ فکرانگیزخطاب بلوچستان کی اصل تاریخ سے آگاہی کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔ لہٰذا بلوچوں ،مہاجروں اوردیگرقوموں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں بالخصوص طلبہ وطالبات، یوتھ اورmillennials سے گزارش ہے کہ وہ مسئلہ بلوچستان کے پس منظراورتاریخ سے آگاہ ہونے کے لئے قائدتحریک الطا ف حسین کے اس لیکچر کوخودبھی سنیں اوردیگرلوگوں خصوصاً یوتھ کوضرور شیئر کریں تاکہ وہ بھی بلوچستان کی تاریخ ،مسئلہ بلوچستان کے پس منظراورتاریخی حقائق سے آگاہ ہوسکیں۔
*****