Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
کنوینر ڈاکٹرندیم احسان کی سربراہی میں ایم کیوایم کے وفد کی لندن میں بیگم کلثوم نوازمرحومہ کی نماز جنازہ میں شرکت
Posted on: 9/13/2018
کنوینر ڈاکٹرندیم احسان کی سربراہی میں ایم کیوایم کے وفد کی لندن میں بیگم کلثوم نوازمرحومہ کی نماز جنازہ میں شرکت
ڈاکٹرندیم احسان نے رابطہ کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ حسین نواز اورحسن نواز سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی
حسین نوازاورحسن نوازنے نمازجنازہ میں شرکت کے ایم کیوایم کاوفدبھیجنے پر قائدتحریک جناب الطا ف حسین کاشکریہ اداکیا
ڈاکٹرندیم احسان کی اسحاق ڈار، چوہدری نثار، برجیس طاہر، ڈاکٹر اشرف چوہان اورمیاں نوازشریف کے دیگررفقاسے بھی تعزیت
بیگم کلثوم نواز کی زندگی اورجدوجہد پاکستان کی تمام خواتین کے لئے ایک مثال ہے ۔ ڈاکٹرندیم احسان
متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ڈاکٹرندیم احسان نے پارٹی کے ایک وفد کے ہمراہ ریجنٹس پارک مسجد لندن میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازمرحومہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی اورمرحومہ کوخراج عقیدت پیش کیا ۔ وفد میں ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا، رابطہ کمیٹی کے ارکان مصطفےٰ عزیزآبادی، منظوراحمد،ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزر ہاشم اعظم ،آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن ندیم شیخ اوردیگر ذمہ داران وکارکنان شریک تھے ۔ نماز جنازہ کے بعد کنوینر ڈاکٹرندیم احسان نے رابطہ کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ نوازشریف کے صاحبزادوں حسین نواز اورحسن نواز سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی اورانہیں ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی جانب سے بھی تعزیت کاپیغام دیا۔ حسین نوازاورحسن نوازنے نمازجنازہ میں شرکت کے ایم کیوایم کاوفدبھیجنے پر قائدتحریک جناب الطا ف حسین کاشکریہ اداکیا۔ کنوینر ڈاکٹرندیم احسان نے اس موقع پر سابق وفاقی وزیرخزانہ اورنوازشریف کے سمدھی اسحاق ڈار، سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار، مسلم لیگ کے رکن قومی اسمبلی برجیس طاہر، سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر اشرف چوہان اورمیاں نوازشریف کے دیگررفقاسے بھی بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کی ۔ ایم کیوایم کاوفدبیگم کلثوم نوازکی میت کی ریجنٹس پارک مسجد سے روانگی تک وہاں موجود رہا۔
اس موقع پر میڈیاکے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کنوینر ڈاکٹرندیم احسان نے بیگم کلثوم نوازکوزبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔انہوں نے کہاکہ بیگم کلثوم نوازایک جراتمند، بہادراورباوفاخاتون تھیں، انہوں نے مشکل وقت میں سامنے آکرآمریت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی اورملک میں بحالی جمہوریت کے لئے قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں۔بیگم کلثوم نواز نے جمہوریت کیلئے جو قربانیاں دیں وہ یادرکھی جائیں گی۔ ڈاکٹرندیم احسان نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی زندگی اورجدوجہد پاکستان کی تمام خواتین کے لئے ایک مثال ہے ، ان کاانتقال شریف خاندان ہی کے لئے نہیں بلکہ پاکستان کیلئے ایک بڑا نقصان ہے ۔ ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کے تمام کارکنان بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر نوازشریف، مریم نواز، حسین نواز اورشریف خاندان کے تمام افراداور مسلم لیگ ن کے تمام رہنماؤں اورکارکنوں کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔
*****
9/13/2025 3:29:35 AM
ملک میں سیلاب کے نتیجے میں تباہی کی ذمہ دار قدرتی آفت نہیں اقتدارمافی
...
30 Aug 2025
الطاف حسین ملک کے خلاف نہیں سسٹم کے خلاف ہے، پنجاب کے وفاپرست ساتھی
...
25 Aug 2025
پاکستان میں ڈیموکریسی نہیں بلکہ فیوڈوکریسی کاراج ہے
...
25 Aug 2025
چاہے جتنی بھی جعلی ایم کیوایم بنالی جائیں،دنیاجانتی ہے کہ ایم کیوایم ک
...
23 Aug 2025
طوفانی بارشوں میں کراچی کےشہریوں کی ہی نہیں بلکہ سندھ کی نسل پرست حکو
...
20 Aug 2025
9، مئی کوعمران خان کی جائے وقوعہ پر عدم موجودگی کے باوجود انہیں سزا ک
...
18 Aug 2025
خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہی کے مناظر دیکھ کر میرا دل خون کے آنسو ر
...
17 Aug 2025
قومی اسمبلی میں کالا قانون پاس کرنےوالےقومی مجرم ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
...
16 Aug 2025
بانی پی ٹی آئی عمران خان اب تک جیل میں کیوں قید ہیں…چشم کشا حقائق؟
...
16 Aug 2025
پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں ایک طرف جشن آزاد
...
14 Aug 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us