Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے بیگم کلثوم نوازکے انتقال پر انکے صاحبزادے حسین نوازسے فون پر تعزیت کی


ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے بیگم کلثوم نوازکے انتقال پر انکے صاحبزادے حسین نوازسے فون پر تعزیت کی
 Posted on: 9/11/2018

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے بیگم کلثوم نوازکے انتقال پر انکے صاحبزادے حسین نوازسے فون پر تعزیت کی
میں اورمیرے تمام چاہنے والے آپ کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔قائدتحریک الطاف حسین کی حسین نواز سے گفتگو
مرحومہ نے اپنے شوہراوربیٹی کاساتھ دینے کیلئے آخری سانس تک اپنی بیماری کامقابلہ کیا، تکلیفیں اوراذیتیں برداشت کیں
بیگم کلثوم نوازنے اپنے شوہر کیلئے نہیں بلکہ جمہوریت کیلئے جدوجہد کی ،آج ان کی بیٹی انکے نقش قدم پر چل رہی ہے ۔ الطاف حسین
آپ نے دکھ کے لمحات میں فون کرکے ہمدردی کااظہارکیااوران کے لئے دعائیں کیں جس پر میں آپ کاشکرگزارہوں۔حسین نواز

لندن ۔۔۔ 11 ستمبر 2018ء
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازکے انتقال پر ان کے صاحبزادے حسین نوازسے فون پر تعزیت کی ۔ جناب الطاف حسین نے حسین نوازسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آپ کی والدہ بیگم کلثوم نواز صاحبہ کی وفات پر میں انتہائی رنج والم کی کیفیت میں اپنی اوراپنے لاکھوں ساتھیوں کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے تعزیت کرتاہوں، ہم دعاگوہیں کہ اللہ تعالیٰ بیگم کلثوم نوازکی مغفرت فرمائے ، ان کے درجات بلند فرمائے اورانہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام عطافرمائے ۔ جناب الطاف حسین نے مرحومہ بیگم کلثوم نواز کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرحومہ نے اپنے شوہراوربیٹی کاساتھ دینے کے لئے طویل عرصہ تک اپنی ول پاور (Will power) استعمال کرتے ہوئے آخری سانس تک اپنی بیماری کامقابلہ کیا،بیماری کی تکلیفیں اوراذیتیں برداشت کیں،بالآخرآج وہ اس دنیاسے چلی گئیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ بیگم کلثوم نواز ایک وفاشعاربیوی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک وفادار، باہمت، پاکستان سے محبت کرنے والی اورظلم وجبرکے آگے ڈٹ جانے والی خاتون تھیں، ان کی خدمات اور جمہوریت کے لئے ان کی جدوجہدکو یاد رکھا جائے گا۔جناب الطاف حسین نے حسین نوازسے کہاکہ ماں کاکوئی نعم البدل نہیں ہوتا، بیگم کلثوم نوازصرف آپ کی ہی ماں نہیں بلکہ قوم کی ماں تھیں، جنہوں نے اپنے شوہر کے لئے نہیں بلکہ جمہوریت کے لئے جدوجہد کی اورآج ان کی بیٹی ان کے نقش قدم پر چل رہی ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ بیگم کلثوم نواز کی وفات پر سب کوہی دکھ ہے اورایم کیوایم کے اوورسیزیونٹوں اوردنیاکے کونے کونے میں مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی جارہی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے حسین نوازسے کہاکہ میں اورمیرے تمام چاہنے والے آپ اورآپ کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، آپ میراتعزیتی پیغام اپنے والد میاں نوازشریف، بہن مریم نوازاورتمام اہل خانہ کوپہنچائیں۔ اس موقع پر حسین نوازنے جناب الطاف حسین سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آپ کی مہربانی کہ آپ نے دکھ اوررنج کے ان تکلیف دہ لمحات میں فون کرکے ہمدردی کا اظہارکیااورمیری والدہ مرحومہ کے لئے دعائیں کیں جس پر میں آپ کاشکرگزارہوں۔انہوں نے کہاکہ میں آپ کاتعزیتی پیغام اہل خانہ کوبھی پہنچاؤں گا۔ 
*****


1/9/2025 6:00:27 PM