Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائدتحریک الطاف حسین نے ہدایت کی ہے کہ عاشورہء محرم کے احترام میں 17ستمبرکوان کی سالگرہ کی تقریبات مؤخر کردی جائیں۔ڈاکٹرندیم احسان


قائدتحریک الطاف حسین نے ہدایت کی ہے کہ عاشورہء محرم کے احترام میں 17ستمبرکوان کی سالگرہ کی تقریبات  مؤخر کردی جائیں۔ڈاکٹرندیم احسان
 Posted on: 9/7/2018 1

عاشورہء محرم کے تقدس اوراحترام میں 17ستمبرکوایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کی سالگرہ کی
تقریبات مؤخرکردی گئیں۔رابطہ کمیٹی کااعلان
قائدتحریک الطاف حسین نے ہدایت کی ہے کہ عاشورہء محرم کے احترام میں 17ستمبرکوان کی سالگرہ کی تقریبات 
مؤخر کردی جائیں۔ڈاکٹرندیم احسان
17ستمبر کو لندن میں قائدتحریک الطاف حسین سے تجدیدعہد وفاکیاجائے گا۔ڈاکٹرندیم احسان
پاکستان میں کارکنان احتیاط کوملحوظ خاطررکھتے ہوئے قائدتحریک الطاف حسین سے تجدیدعہد وفاکرسکتے ہیں۔ڈاکٹرندیم احسان
اوورسیزیونٹس اس موقع پر تجدیدعہدوفاکے لئے تنظیمی اجلاس کاانعقادکرسکتے ہیں۔ ڈاکٹرندیم احسان
لندن میں قائدتحریک الطاف حسین کی 65 ویں سالگرہ کااجتماع اکتوبرمیں منعقد کیاجائے گا۔ڈاکٹرندیم احسان

لندن ۔۔۔ 7 ستمبر2018ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے عاشورہء محرم کے تقدس اوراحترام میں 17ستمبرکوایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی سالگرہ کی تقریبات مؤخرکردی ہیں۔ اس بات کااعلان ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرڈاکٹرندیم احسان نے گزشتہ رو ز انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں وڈیوبریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا اوررابطہ کمیٹی کے رکن منظوراحمد بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ بابائے مہاجرقوم اور تحریک کے بانی و قائدجناب الطاف حسین نے ہدایت کی ہے کہ عاشورہء محرم کے تقدس اوراحترام میں 17ستمبرکوان کی سالگرہ کی تقریبات مؤخر کردی جائیں ۔ لہٰذا قائدتحریک الطا ف حسین کی ہدایت پر سالگرہ کی تقریبات مؤخرکردی گئی ہیں۔تاہم 17ستمبر کو لندن میں قائدتحریک الطاف حسین سے تجدیدعہد وفاکیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں وفاپرست کارکنان ، مائیں، بہنیں، بزرگ، طلبہ وطالبات اورMillennials احتیاط کوملحوظ خاطررکھتے ہوئے بابائے مہاجرقوم قائدتحریک الطاف حسین سے تجدیدعہد وفاکرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اوورسیزیونٹس اس موقع پر تجدیدعہدوفاکے لئے تنظیمی اجلاس کا انعقادکرسکتے ہیں۔ ڈاکٹرندیم احسان نے بتایاکہ لندن میں قائدتحریک الطاف حسین کی 65 ویں سالگرہ کااجتماع اکتوبرمیں منعقد کیاجائے گا۔ اس حوالے سے دن، تاریخ اوروقت کااعلان بعد میں کردیاجائے گا۔ 

*****

1/9/2025 5:31:56 PM