Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

22اگست 2016ء کوایم کیوایم کے خلاف اس ریاستی آپریشن میں بڑے پیمانے پر اضافہ کردیاگیا۔ڈاکٹرندیم احسان


22اگست 2016ء کوایم کیوایم کے خلاف اس ریاستی آپریشن میں بڑے پیمانے پر اضافہ کردیاگیا۔ڈاکٹرندیم احسان
 Posted on: 8/22/2018


آج 22 اگست ہے ،آج ایم کیوایم کے زیراہتمام یوم عزم منایاجائے گااورتمام ترریاستی مظالم کے باوجود
حقوق کی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کی تجدید کی جائے گی۔ڈاکٹرندیم احسان
22اگست 2016ء کوایم کیوایم کے خلاف اس ریاستی آپریشن میں بڑے پیمانے پر اضافہ کردیاگیا۔ڈاکٹرندیم احسان
کراچی اورسندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ بلوچستان ، خیبرپختونخوا اورقبائلی علاقوں میں بھی فوجی آپریشن جاری ہے 
فوج اپنے حلف سے غداری کرکے مہاجروں، بلوچوں اورپختونوں پر جومظالم ڈھارہی ہے اس سے پوری قوم ہی آزادی چاہتی ہے ۔ڈاکٹرندیم احسان

لندن ۔۔۔ 22 اگست 2018ء
ایم کیوایم کے کنوینرڈاکٹرندیم احسان نے کہاہے کہ آج 22 اگست ہے اور آج ایم کیوایم کے زیراہتمام یوم عزم منایاجائے گااورتمام ترریاستی مظالم کے باوجود حقوق کی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کی تجدید کی جائے گی۔یوم عزم کے موقع پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ویسے توایم کیوایم کے خلاف 1992ء سے ریاستی آپریشن جاری ہے جوکسی نہ کسی شکل میں جاری رہا جس کے دوران 22ہزارے سے زائد ایم کیوایم کے کارکنوں اورمہاجروں کوبیدردی سے قتل کیاگیا۔ اس ریاستی آپریشن کانیاسلسلہ 2013ء میں شروع ہوا جس کے دوران مزید100سے زائد کارکنوں کوماورائے عدالت قتل کردیاگیا تاہم 22اگست 2016ء کوایم کیوایم کے خلاف اس ریاستی آپریشن میں بڑے پیمانے پر اضافہ کردیاگیا، رینجرزاوردیگرپیراملٹری فورسز کے ذریعے مہاجرعوام پر یلغارکی گئی ، ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو اورتمام مرکزی دفاترکوسیل کردیاگیااورباقی دفاترکومسمارکردیاگیااورہزاروں کارکنوں کوگرفتارکیاگیاجبکہ سینکڑوں کارکنان لاپتہ ہیں۔ ڈاکٹرندیم احسان نے کہا کہ کراچی اورسندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ بلوچستان ، خیبرپختونخوا اورقبائلی علاقوں میں بھی فوجی آپریشن جاری ہے اورریاستی مظالم کے پہاڑتوڑے جارہے ہیں۔ انہوں کہاکہ فوج اپنے حلف سے غداری کرکے مہاجروں، بلوچوں اورپختونوں پر جومظالم ڈھارہی ہے اس سے پوری قوم ہی آزادی چاہتی ہے ۔ تمام مظلوم عوام میں اب یہ سوچ تیزی سے پروان چڑھ رہی ہے کہ ایساپاکستان جہاں مکمل طورپر فوج کاکنٹرول ہواورڈیموکریسی کے نام پر فوج کی حکمرانی ہو ایسے پاکستان کوکوئی بھی ذی شعور قبول نہیں کرسکتا۔ 

*****




1/9/2025 5:46:39 PM