Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
پاکستانی فوج کے کرپٹ جرنیل ملک کے محافظ نہیں بلکہ جمہوریت اور انسانیت کے قاتل ہیں، قائد تحریک الطاف حسین
Posted on: 8/10/2018
پاکستانی فوج کے کرپٹ جرنیل ملک کے محافظ نہیں بلکہ جمہوریت اور انسانیت کے قاتل ہیں، قائد تحریک الطاف حسین
کرپٹ جرنیلوں کی وجہ سے آج صوبہ پنجاب سمیت ملک بھرمیں نعرے لگ رہے ہیں کہ ’’یہ جو دہشت گردی ہے ، اس کے پیچھے وردی ہے ‘‘
ہم فوج کے کرپٹ جرنیلوں کی ڈکٹیشن ہرگز نہیں لیں گے اورنہ ان کے ہاتھوں اپنے ظرف وضمیرکا سودا کریں گے ، الطاف حسین
کرپٹ جرنیلوں کو قوم کا حاکم نہیں بلکہ خادم بن کررہنا ہوگا ورنہ پھر جنگ ہوگی ، الطاف حسین
مارشل لاء نافذ کرنے اورآئین توڑنے کے جرم میں کسی ایک بھی جنرل کو سزا نہیں دی گئی،الطاف حسین
محب وطن فوجی افسران اور جوان اگر پاکستان کیلئے نہ اٹھے تو پھر پاکستان دنیا کے نقشہ پر نہیں رہے گا،الطاف حسین
اگر پاکستان بچانا ہے تو آپ کو آگے آنا ہوگا اور ہمت وجرات کا مظاہرہ کرنا ہوگا، الطاف حسین
پاکستانی فوج کے محب وطن ،ایماندار، دیانتدار ، حلف کا پاس رکھنے والے کمیشنڈ ، نان کمیشنڈ افسران اور فوجی جوانوں سے خصوصی خطاب
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستانی فوج کے کرپٹ جرنیل ملک کے محافظ نہیں بلکہ جمہوریت اور انسانیت کے قاتل ہیں اورانہی کرپٹ جرنیلوں کی وجہ سے آج صوبہ پنجاب سمیت ملک بھرمیں نعرے لگ رہے ہیں کہ ’’یہ جو دہشت گردی ہے ، اس کے پیچھے وردی ہے ‘‘۔ جناب الطاف حسین نے فوج کے محب وطن اورایماندار کمیشنڈ و نان کمیشنڈافسران اورجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ آپس میں اتحاد کرکے ملک کو کرپٹ جرنیلوں سے پاک کریں اورملک میں ترکی کی طرح انقلاب لاکر فوج سے کرپٹ جرنیلوں کا خاتمہ کردیں۔ جناب الطاف حسین نے واشگاف الفاظ میں واضح کیاکہ ہم فوج کے کرپٹ جرنیلوں کی ڈکٹیشن ہرگز نہیں لیں گے اورنہ ان کے ہاتھوں اپنے ظرف وضمیرکا سودا کریں گے ، ان کرپٹ جرنیلوں کو قوم کا حاکم نہیں بلکہ خادم بن کررہنا ہوگا ورنہ پھر جنگ ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار جناب الطاف حسین نے گزشتہ روز اپنے آڈیو پیغام کے ذریعہ پاکستانی فوج کے محب وطن ،ایماندار، دیانتدار اوراپنے حلف کا پاس رکھنے والے کمیشنڈ ، نان کمیشنڈ افسران اور فوجی جوانوں سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ فوج کے تھری اسٹارجرنیل اپنی تقاریر میں کہتے رہتے ہیں کہ فوج ایسا ادارہ ہے جہاں شیراور بکری ایک ساتھ گھاٹ پہ پانی پیتے ہیں۔ نان کمیشنڈ افسران اور سپاہی ان جرنیلوں کی باتوں میں آجاتے ہیں جبکہ فوج میں بڑا کھانا ہوتا ہے تو یہ جرنیل دکھانے کیلئے چکر لگاتے ہیں لیکن تھری اسٹارجرنیل یہ بڑا کھانا نہیں کھاتے ۔محاذ جنگ میں کرنل سطح کے کمیشنڈ افسران اپنے نان کمیشنڈ افسران اور فوجی جوانوں کے ساتھ نظرآتے ہیں جبکہ لیفٹننٹ جنرل کبھی دکھائی نہیں دیتے۔ سیلاب ، طوفان ، زلزلہ کو ئی بھی آسمانی یا زمینی آفات ہو یا جنگ کا محاذ ہو نان کمیشنڈ فوجی افسران اورجوان ہرجگہ موجود ہوتے ہیں لیکن تھری اسٹارجرنیل کہیں دکھائی نہیں دیتے اور جب یہ تھری اسٹارجرنیل اگر جاتے بھی ہیں تو محض دورہ کرنے جاتے ہیں اوران کے دورے کیلئے خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ فوج کے چھوٹے افسران اور جوان توپیں ، بندوقیں چلاتے ہیں ، ہینڈگرینیڈ پھینکتے ہیں اور سنگینوں کے ذریعہ مقابلہ کرتے ہیں جبکہ لیفٹننٹ جنرل اور میجرجنرل سے بندوقیں تک نہیں اٹھائی جاتیں تو یہ سنگینوں سے کیالڑیں گے ، فوجی جوانوں اور نچلی سطح کے افسران کے کھانے کے میس علیحدہ ہوتے ہیں ، ان کے لئے سادہ کھانا ہوتا ہے جبکہ تھری اسٹارجرنیلوں کے کھانے کے انتظامات بھی بادشاہوں کی طرح کے ہوتے ہیں ، یہ کرپٹ جرنیل محاذ جنگ اور زمینی وآسمانی آفات کے موقع پر اسلئے نہیں آتے کہ انہیں اپنی فیکٹریوں کے معاملات ، کاروبار، ہیروئین وچرس کی اسمگلنگ اوربیوی بچوں کے معاملات دیکھنے ہوتے ہیں ۔ ان کرپٹ جرنیلوں کے بچے ائیرکنڈیشنڈ اسکولوں میں تعلیم
حاصل کرتے ہیں جبکہ فوج کے چھوٹے افسران اور جوانوں کے بچے زمین پربیٹھ کر تعلیم حاصل کرتے ہیں، فوج کے دوفیصد مراعات یافتہ طبقہ سے تعلق رکھنے والے ہی آئی ایس آئی اور ایم آئی کے چیف بنتے ہیں ، چیف آف آرمی اسٹاف بنتے ہیں ، جی ایچ کیو، فضائیہ اوربحریہ میں اعلیٰ پوزیشن پرفائز ہوتے ہیں ، فوج کے غریب سپاہی نلکے کا پانی پیتے ہیں جبکہ کرپٹ جرنیلوں کیلئے فرانس اور جرمنی سے پانی منگوایا جاتا ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ فوج کے محب وطن اور ایماندار چھوٹے افسران اور جوانوں کے گھروں میں کوئی نوکر نہیں ہوتا جبکہ کرپٹ جرنیلوں کے گھروں پر ہرکام کیلئے علیحدہ علیحدہ ملازم ہوتے ہیں ، ان دوفیصد تھری اسٹار جرنیلوں یا آرمی چیف میں کوئی ایک ایسا نام نہیں ہے جوارب پتی نہ ہو۔ جنرل راحیل شریف نے آرمی چیف کے منصب پر رہتے ہوئے اربوں روپوں کی جائیداد بنالی،پھربھی پیٹ نہیں بھرا توفوج کے اصول وضوابط توڑ کر سعودی عرب میں نوکری کرلی اوراربوں روپے کمارہا ہے ، انہوں نے اپنے بیٹے کی شادی میں ایک ارب روپے سے زائد خرچ کردیئے جبکہ غریب سپاہی اپنے بچوں کی تعلیم اور شادی کیلئے ایک ایک پیسہ جمع کرتے ہیں ، کمیٹیاں ڈالتے ہیں اور گزارا کرتے ہیں ۔ یہ محب وطن اورایماندار افسران اور سپاہی دو دوسال تک سرحدوں پر ڈیوٹی انجام دیتے ہیں ، اپنے بیوی بچوں سے دوررہتے ہیں جبکہ کرپٹ جرنیل اگر دوہفتہ اپنے گھر سے دور ہوجائیں تو پریشان ہوجاتے ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ تھری اسٹار جرنیلوں میں شائد دوفیصد افسران ایسے ہیں جو رزق حلال کماتے ہیں باقی سب کے سب کرپٹ جرنیل حرام کھاتے ہیں، حرام کمائی سے فرصت ملتی ہے تو سیاست میں مداخلت کرتے ہیں ، سیاسی پارٹی بناتے بگاڑتے ہیں اور تمام سیاسی جماعتوں کو شطرنج کی بساط پر اپنے مہرے سمجھ کر چال چلتے ہیں ، جس کو چاہیں غدار قراردے دیتے ہیں اور جسے چاہے صادق وامین بنادیتے ہیں اور جس کو چاہے عدالت کے ذریعہ نااہل قراردلوادیتے ہیں کیونکہ پاکستان کی عدلیہ فوج کی ماتحت بنی ہوئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان میں جتنی بھی مرتبہ مارشل لاء نافذ کیے گئے لیکن کسی ایک بھی چیف جسٹس آف پاکستان نے مارشل لاء نافذ کرنے اورآئین توڑنے کے جرم میں کسی ایک بھی جنرل کو سزا نہیں دی ، پاکستان کے عوام نے آج تک کسی تھری اسٹارجنرل کو سزا پاتے نہیں دیکھا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم نے 19، دسمبر2014ء قومی یکجہتی ریلی منعقد کی اور پاکستان کی مسلح افواج سے یکجہتی کااظہار کیا اورپاک فوج کو محب وطن سمجھتے ہوئے سیلوٹ کیاجس کا یہ صلہ دیا گیا کہ 22 ، ہزار مہاجروں کو ماورائے عدالت قتل کردیا گیا ، سینکڑوں کو لاپتہ کردیاگیا اور ہزاروں مہاجروں کو جیلوں میں قیدکردیا گیا، الطاف حسین کو غدار قراردیکر اس کے گھرپر تالا ڈال دیا گیا، سیاست میں آنے پر پابندی عائد کردی ، اس کے وفاداروں حتیٰ کہ72 سالہ بزرگ استاد پروفیسر ڈاکٹرحسن ظفرعارف کو بھی شہیدکردیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ کرپٹ جرنیل ملک کے محافظ نہیں بلکہ جمہوریت اور انسانیت کے قاتل ہیں اورانہی کرپٹ جرنیلوں کی وجہ سے آج صوبہ پنجاب سمیت ملک بھرمیں نعرے لگ رہے ہیں کہ ’’یہ جو دہشت گردی ہے ، اس کے پیچھے وردی ہے ‘‘ ۔ انہوں نے کہاکہ الطاف حسین اورایم کیوایم نے فوج سے جس طرح یکجہتی کااظہارکیا اورفوج کی حمایت میں ملین مارچ نکالا، حتیٰ کہ فوج کو یقین دہانی کرائی کہ دشمن ملک سے لڑنے کیلئے ایم کیوایم کے ایک لاکھ کارکنان حاظر ہیں ، پاکستان کی فوج سے اس طرح اظہاریکجہتی کرنے کی عمران خان سمیت کسی میں ہمت نہیں ہے ۔
جناب الطاف حسین نے فوج کے محب وطن اورایماندار کمیشنڈ و نان کمیشنڈافسران اورجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ آپس میں اتحاد کرکے ملک کو کرپٹ جرنیلوں سے پاک کریں اورملک میں ترکی کی طرح انقلاب لاکر فوج سے کرپٹ جرنیلوں کا خاتمہ کردیں۔ اس موقع پر 19، دسمبر2014ء کو سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء، پاک فوج ، رینجرز اورپولیس کے شہداء کوخراج عقیدت پیش کرنے اور مسلح افواج سے اظہاریکجہتی کیلئے ایم کیوایم کے زیراہتمام قومی یکجہتی ریلی کی وڈیوفلم نشر کی گئی۔بعدازاں جناب الطاف حسین نے محب وطن کمیشنڈ ونان کمیشنڈ فوجی افسران اورفوجی جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے دیکھا کہ ایم کیوایم نے کس طرح اور کتنے بڑے پیمانے پر مسلح افواج سے یکجہتی کااظہارکیا اور فوجی جوانوں کو ان کی بہادری پر سیلوٹ کیا۔اس لئے کہ الطاف حسین ایک سچا انسان ہے جو محبت پوری سچائی سے کرتا ہے اوراگردشمنی بھی کرتا ہے تو بہادری کے ساتھ کرتا ہے ۔ انہوں نے فوج کے کرپٹ جرنیلوں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے ایم کیوایم کو ختم کرنے کی پالیسی اپنا رکھی ہے ، ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروپر تالا
ڈال دیا، مہاجرکارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کردیا، انہیں لاپتہ کردیا اور گرفتارکرکے جیلوں میں اسیر کردیا ہے ، اگر آپ لوگوں نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیاتو یہ دشمنی جنگ میں تبدیل سکتی ہے اوریادرکھنا کہ ہم جنگ سے ڈرنے والے لوگ نہیں ہیں۔ جناب الطاف حسین نے واشگاف الفاظ میں واضح کیاکہ ہم فوج کے کرپٹ جرنیلوں کی ڈکٹیشن ہرگز نہیں لیں گے اورنہ ان کے ہاتھوں اپنے ظرف وضمیرکا سودا کریں گے ، ان کرپٹ جرنیلوں کو قوم کا حاکم نہیں بلکہ خادم بن کررہنا ہوگا ورنہ پھر جنگ ہوگی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب الطاف حسین اکیلا نہیں ہے بلکہ قوم کا ایک ایک محب وطن پنجابی ، بلوچ، سندھی، پختون، پشتون ، قبائلی ، سرائیکی، کشمیری، گلگتی، بلتستانی اورہزاروال بھی الطاف حسین کے ساتھ ہوگا اور ہم سب ملکر ملک کو کرپٹ فوجی جرنیلوں سے آزاد کراکر پاکستان میں عوام کی حکومت قائم کریں گے ۔ الطاف حسین ، حسینیت ؑ کا پیروکار ہے ، الطاف حسین کا سرکٹ تو سکتا ہے لیکن کرپٹ جرنیلوں کی بندوقوں سے خوف زدہ ہوکر جھک نہیں سکتا۔ جناب الطاف حسین نے ملک بھرکے عوام پرزوردیا کہ آئیں ہم سب مل کر کرپٹ جرنیلوں اورکرپٹ ججوں سے ملک کونجات دلائیں ، اس جدوجہد میں آپ کو الطاف حسین کا ساتھ دینا ہوگا ، آپ الطاف حسین کا ساتھ دیں یا نہ دیں ، یہ آپ کی مرضی پر منحصر ہے لیکن جب تک میں زندہ ہوں حق پرستی کا پرچم بلند رکھوں گا۔ جناب الطاف حسین نے محب وطن فوجی افسران اور جوانوں سے کہاکہ اگر آپ پاکستان کیلئے نہ اٹھے تو پھر پاکستان دنیا کے نقشہ پر نہیں رہے گا، اگر پاکستان بچانا ہے تو آپ کو آگے آنا ہوگا اور ہمت وجرات کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
*****
1/9/2025 5:42:14 PM
کسی صحافی یااینکر نےمہاجروں پر ڈھائے گئے مظالم کا زکر نہیں کیا.الطاف ح
...
06 Jan 2025
میں حق اورسچ کی آواز بلند کرتا رہوں گا اور عوام کواصل حقائق سے آگاہ کر
...
05 Jan 2025
کراچی انٹربورڈکے نتائج فی الفورکالعدم قراردیئے جائیں ایم کیوایم رابطہ
...
04 Jan 2025
ڈی جی ISPRلیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری صاحب! فوج نے اب تک ان کے خلاف
...
04 Jan 2025
قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ اس طرح کے انسانیت کے خلاف جرائم کی
...
03 Jan 2025
ایم کیوایم پرپابندیوں، مہاجروں اوردیگر مظلوم قوموں پر ریاستی مظالم او
...
29 Dec 2024
بینظیربھٹوکے قتل کے بعد تین روز تک قتل وغارتگری اوردہشت گردی کاجو بازا
...
29 Dec 2024
شہید سید علی رضا عابدی کی والدہ سے ایم کیوایم کے بانی و قائد الطاف
...
25 Dec 2024
عوام ظالمو ں کے سہولت کار نام نہاد مفتیان اور علما کابائیکاٹ کریں. الط
...
24 Dec 2024
عالمی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیوں کی روشنی میں آرمی چیف جنرل عاصم
...
24 Dec 2024
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us