Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک الطاف حسین یکم اگست کو براہ راست اہم اورتاریخی خطاب کریں گے، اعلامیہ ایم کیوایم


قائد تحریک الطاف حسین یکم اگست کو براہ راست اہم اورتاریخی خطاب کریں گے، اعلامیہ ایم کیوایم
 Posted on: 7/30/2018
انتظار کی گھڑیاں ختم۔۔۔۔۔۔ انتظار کی گھڑیاں ختم ۔۔۔۔۔۔ انتظار کی گھڑیاں ختم
قائد تحریک الطاف حسین یکم اگست کو براہ راست اہم اورتاریخی خطاب کریں گے، اعلامیہ ایم کیوایم
براہ راست خطاب بروزبدھ لندن وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے اورپاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے نشر ہوگا
براہ راست خطاب میں مہاجرقوم کے خلاف جاری سازشوں ، الیکشن 2018ء کے مکمل اوربھرپوربائیکاٹ، الیکشن 2018ء کے دوران تاریخ کی بدترین دھاندلیوں اور دیگراہم امورکے حوالہ سے انکشافات کیاجائے گا
الیکشن 2018ء کے مکمل اورتاریخی بائیکاٹ کے بعد جناب الطاف حسین کا یہ پہلابراہ راست خطاب ہوگا
الیکشن کے بھرپوربائیکاٹ کے بعدقائد تحریک الطاف حسین کے براہ راست خطاب کا انتہائی بے چینی سے انتظار کیاجارہا ہے
براہ راست خطاب کے حوالہ سے سوشل میڈیا کے لنکس سے کارکنان وعوام کو بعد میں مطلع کیا جائے گا

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین بروز بدھ یکم اگست کو سوشل میڈیا کے ذریعہ براہ راست اہم اورتاریخی خطاب کریں گے ۔اپنے براہ راست خطاب میں جناب الطاف حسین مہاجرقوم کے خلاف جاری سازشوں ، مہاجرقوم کی جانب سے الیکشن 2018ء کے مکمل اوربھرپوربائیکاٹ،ریاستی طاقت کے ذریعہ عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ زنی کے پس پردہ عناصر ، الیکشن 2018ء کے دوران تاریخ کی بدترین دھاندلیوں اور دیگر امورکے حوالہ سے اہم انکشافات کریں گے۔
واضح رہے کہ سندھ کے شہری عوام بالخصوص مہاجرقوم کی جانب سے پاکستان میں الیکشن 2018ء کے مکمل اورتاریخی بائیکاٹ کے بعد جناب الطاف حسین کا یہ پہلابراہ راست خطاب ہوگا ۔ الیکشن کے بھرپوربائیکاٹ کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مقیم وفاپرست کارکنان اور ہمدرد عوام کی جانب سے جناب الطاف حسین کے براہ راست خطاب کا انتہائی بے چینی سے انتظار کیاجارہا ہے اور کارکنان وعوام کی جانب سے ہزاروں کی تعداد میں اپنے پیغامات کے ذریعہ جناب الطاف حسین کے خطاب کے بارے میں دریافت کیاجارہا ہے ۔ اب انتظار کی یہ گھڑیاں ختم ہورہی ہیں اور جناب الطاف حسین بروز بدھ مورخہ یکم اگست 2018ء کو سوشل میڈیا کے ذریعہ براہ راست خطاب کریں گے ۔جناب الطاف حسین کا یہ براہ راست خطاب لندن کے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے اور پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے سوشل میڈیا کے ذریعہ نشر کیاجائے گا۔ جناب الطاف حسین کے براہ راست خطاب کے حوالہ سے سوشل میڈیا کے لنکس سے کارکنان وعوام کو بعد میں مطلع کردیا جائے گا۔ 

*****

1/9/2025 5:33:53 PM