ا ایم کیوایم اورسیز ساؤتھ افریقہ یونٹ کے کارکنوں عبدالرشید عرف بابو اورشجاع الدین عرف بوبی کوتنظیمی نظم وضبط کی سنگین خلاف ورزیوں کی بناء پر تحریک کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیاگیا۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
لندن ۔۔۔ 28 جولائی 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم اورسیز ساؤتھ افریقہ یونٹ کے کارکنوں عبدالرشید عرف بابو اورشجاع الدین عرف بوبی کوتنظیمی نظم وضبط کی سنگین خلاف ورزیوں کی بناء پر تحریک کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیاہے۔ رابطہ کمیٹی نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ خارج کئے گئے ان افراد سے کوئی رابطہ نہ رکھیں۔دریں اثناء ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے ان دونوں افراد کے اخراج سے متعلق رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے ۔
*****