ایم کیوایم کینیڈا کے رکن عمران بیگ کی والدہ محترمہ کے انتقال پر قائد تحریک الطاف حسین کااظہار تعزیت
دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں، الطاف حسین
لندن۔۔۔28 ، جولائی 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم اوورسیز کینیڈا کی آئی ٹی ٹیم کے رکن عمران بیگ کی والدہ محترمہ راشدہ بیگم کے انتقال پرگہرے رنج وغم کا اظہارکیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومہ کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔ (آمین)
*****