Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن محمدصفدرکودی گئی سزا کا فیصلہ انصاف کے اصولوں کے عین مطابق نظرنہیں آتا۔ الطاف حسین


نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن محمدصفدرکودی گئی سزا کا فیصلہ انصاف کے اصولوں کے عین مطابق نظرنہیں آتا۔ الطاف حسین
 Posted on: 7/6/2018 1
نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن محمدصفدرکودی گئی سزا کا فیصلہ انصاف کے اصولوں کے عین مطابق نظرنہیں آتا۔ الطاف حسین
فیصلے سے ایسالگتاہے کہ احتساب کے نام پر نوازشریف اوران کی فیملی کوانتقام کانشانہ بنایاگیاہے۔ الطاف حسین
پاکستان کے دیگرسیاسی رہنماؤں نے بھی ملک کی دولت لو ٹی ہے لیکن ان پر اس طرح ہاتھ نہیں ڈالا جارہاہے۔ الطاف حسین
نوازشریف ، شہبازشریف اوران کی پارٹی کے دیگررہنما اپنے ساتھ ہونے والی انتقامی کارروائیوں کازکرتوکرتے ہیں لیکن انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ملکر ایم کیوایم اور مہاجروں پر جوظلم وستم ڈھایاہے اسے بھول جاتے ہیں
نوازشریف کواپنی غلطیوں کوتسلیم کرناہوگا اوراپنے دورمیں کئے گئے گناہوں پراللہ تعالیٰ کے حضورمعافی مانگنی ہوگی۔ الطاف حسین

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے نیب عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف، ان کی صاحبزادی محترمہ مریم نواز اورداماد کیپٹن محمدصفدرکودی گئی سزاپر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ فیصلہ انصاف کے اصولوں کے عین مطابق نظرنہیں آتا بلکہ اس فیصلے سے ایسالگتاہے کہ احتساب کے نام پر نوازشریف اوران کی فیملی کوانتقام کانشانہ بنایاگیاہے۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ باوجود اس کے کہ نوازشریف کے ہر دورحکومت میں ایم کیوایم کے ریاستی خلاف آپریشن کیاگیا، ایم کیوایم کے ہزاروں کارکنوں کوماورائے عدالت قتل کیاگیا، انہیں لاپتہ کیاگیا، ایم کیوایم کے لوگوں کی وفاداریاں تبدیل کرواکرایم کیوایم کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی کوشش کی گئی اورایم کیوایم کوختم کرنے کیلئے ہرقسم کے ہتھکنڈے اختیارکئے گئے ، اس کے باوجود میں سمجھتاہوں کہ نوازشریف اوران کے اہل خانہ کونیب کی جانب سے کرپشن کے ریفرنس میں سزائیں دے کرانہیں خصوصی طورپرانتقام کانشانہ بنایا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ پاکستان کے دیگرسیاسی رہنماؤں نے بھی ملک کی دولت لو ٹی ہے لیکن ان پر اس طرح ہاتھ نہیں ڈالا جارہاہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میاں نوازشریف ، شہبازشریف اوران کی پارٹی کے دیگررہنمااپنی جماعت کے ساتھ ہونے والی انتقامی کارروائیوں کازکرتوکرتے ہیں لیکن انہوں نے اپنے دورحکومت میں ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ملکر ایم کیوایم اور مہاجروں پر جوظلم وستم ڈھایاہے وہ انہیں بھول جاتے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ کیا میاں نوازشریف کویاد ہے کہ 1992ء میں بھی ان کے دورمیں کس طرح ایم کیوایم کے رہنماؤں، منتخب نمائندوں اورکارکنوں کی جبراًوفاداریاں تبدیل کرائی گئیں، کس طرح جبری پریس کانفرنسیں کرائی گئیں۔ نوازشریف کے حالیہ دور میں بھی یہی ظلم وستم ہوا اورایم کیوایم کے لوگوں کی جبراًوفاداریاں تبدیل کرائی گئیں۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ نوازشریف کواپنی غلطیوں کوبھی تسلیم کرناہوگا اوراپنے دورمیں کئے گئے گناہوں پراللہ تعالیٰ کے حضورمعافی مانگنی ہوگی، اللہ تعالیٰ بہتر انصاف کرنے والا اورمعاف کرنے والاہے۔ 
*****

1/9/2025 6:05:08 PM