Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں لاپتہ افراد کے اہل خانہ کو زدوکوب کرنا قابل مذمت ہے ، رابطہ کمیٹی


سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں لاپتہ افراد کے اہل خانہ کو زدوکوب کرنا قابل مذمت ہے ، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 6/24/2018
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں لاپتہ افراد کے اہل خانہ کو زدوکوب کرنا قابل مذمت ہے ، رابطہ کمیٹی
عدالت کا احترام اپنی جگہ محترم ہے تاہم چیف جسٹس کو لاپتہ افرادکے اہل خانہ کے جذبات کا بھی احترام کرنا چاہیے، رابطہ کمیٹی
قائد تحریک الطاف حسین متعددبارجسٹس ثاقب نثار کومخاطب کرکے اپیل کرچکے ہیں کہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ کوجناح گراؤنڈ یا قائداعظم کے مزار پر جمع کرکے ان کی فریاد سنی جائے، رابطہ کمیٹی
لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے انکے اہل خانہ کی جانب سے ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر ہیں، رابطہ کمیٹی
ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار، سندھ ہائی کورٹ سے دریافت کرتے کہ ان پٹیشن پراب تک کارروائی کی گئی، رابطہ کمیٹی
لاپتہ افراد کے بوڑھے والدین، سہاگنیں اور معصوم بچوں کاایک ایک پل اذیت میں گزررہا ہے ، رابطہ کمیٹی
لاپتہ افراد کی دادفریاد سننے اورانہیں انصاف فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اورعملی اقدامات کیے جائیں، رابطہ کمیٹی کا مطالبہ

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کی جانب سے کراچی میں لاپتہ افراد کے مقدمات کی سماعت ملتوی کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اورمطالبہ کیاہے کہ لاپتہ افراد کی دادفریاد سننے اورانہیں انصاف فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اورعملی اقدامات کیے جائیں ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ میڈیا کے ذریعہ موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ، جسٹس ثاقب نثار نے اتوار کو کراچی میں لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کا اعلان کیا تھا تاہم جب لاپتہ افراد کے اہل خانہ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری پہنچے تو وہاں موجود پولیس اہلکاروں نے بزرگوں ، خواتین اور بچوں کو زدوکوب کیااورانہیں منتشر کردیا جبکہ چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کی جانب سے کہاجارہا ہے کہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ کی جانب سے عدالت کے تقدس کا احترام نہیں کیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عدالت کا احترام اپنی جگہ محترم ہے تاہم چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کو لاپتہ افرادکے اہل خانہ کے کرب واذیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے جذبات کا بھی احترام کرنا چاہیے اور ان کے پیاروں کی بازیابی کیلئے آئینی کردار ادا کرنا چاہیے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے انکے اہل خانہ کی جانب سے ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر ہیں اورہونا تو یہ چاہیے تھا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار سندھ ہائی کورٹ سے دریافت کرتے کہ ان پٹیشن پراب تک کارروائی کی گئی ہے لیکن اسکے برعکس چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کی جانب سے اچانک لاپتہ افراد کے اہل خانہ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری طلب کرلیا اور متاثرہ خاندانوں کی فریاد سننے کے بجائے عدالت کے تقدس کوجواز بناکر متاثرہ خاندانوں کو منتشرکرادیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین متعددبار اپنے خطابات میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کومخاطب کرکے اپیل کرچکے ہیں کہ جناح گراؤنڈعزیزآباد یا قائداعظم کے مزار پر لاپتہ افراد کے اہل خانہ کو جمع کیاجائے اورایک ایک کرکے ان کی فریاد سنی جائے لیکن چیف جسٹس آف سپریم کورٹ نے لاپتہ افراد کے اہل خانہ کی فریاد سننے کیلئے ٹھوس ، عملی اور مثبت اقدامات نہیں کیے ۔ رابطہ کمیٹی نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ، جسٹس ثاقب نثارسے دردمندانہ اپیل کی کہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ کئی کئی برسوں سے اپنے پیاروں کی بازیابی کے منتظرہیں ، بوڑھے والدین، سہاگنیں اور معصوم بچوں کاایک ایک پل اذیت میں گزررہا ہے ، خدارا ان کے دکھ ، کرب اوراذیت کو محسوس کیاجائے اور ان کے پیاروں کی بازیابی کیلئے ٹھوس اورعملی اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔
*****

1/9/2025 5:41:56 PM