Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین ہفتہ کارکنان وعوام بالخصوص Millennials سے وڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ براہ راست خطاب کریں گے،ترجمان ایم کیوایم شعبہ اطلاعات
Posted on: 6/19/2018
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین ہفتہ کارکنان وعوام بالخصوص Millennials سے وڈیوکانفرنسنگ
کے ذریعہ براہ راست خطاب کریں گے،ترجمان ایم کیوایم شعبہ اطلاعات
قائد تحریک الطاف حسین 25جولائی 2018ء کو ہونے والے نام نہاد عام انتخابات کے بائیکاٹ کے اسباب،
وجوہات اور اس سے منسلک دیگر اہم ایشوز پر تفصیلی بات چیت کریں گے، ترجمان
وفاپرست کارکنان وعوام قائد تحریک جناب الطاف حسین کا خطاب دیکھنے اور سننے کے لئے اپنے موبائل فون،لیپ ٹاپ اور
دیگر الیکٹرونک اشیاء کو پوری طرح چارجڈکر کے رکھیں، شعبہ اطلاعات کی اپیل
قائد تحریک الطا ف حسین کے خطاب کے سلسلے میں فیس بک پیچ اورخطاب کا وقت بروز جمعہ جاری کیا جائے گا، ترجمان
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ اطلاعات کے ترجمان نے کہا ہے کہ بروز ہفتہ بتاریخ 23جون2018ء بانی و قائد تحریک و بابائے مہاجر قوم جناب الطاف حسین وڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کارکنان وعوام بالخصوص یوتھ، Millennialsاور طلبا وطالبات سے انتہائی اہم خطاب کریں گے۔اپنے وڈیوخطاب میں جناب الطاف حسین ، ایم کیوایم کی جانب سے25جولائی 2018ء کو ہونے والے نام نہاد جنرل انتخابات کے بائیکاٹ کے اسباب، وجوہات اور اس سے منسلک دیگر اہم ایشوز پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔ترجمان نے تمام وفا پرستوں سے اپیل کہ وہ بروز ہفتہ اپنے تمام اہم کاموں اور دیگر مصروفیات کو جمعہ کی رات تک مکمل کرلیں تاکہ ہفتے کا پورا دن انہیں روز مرہ کی مصروفیات پر وقت دینے کی ضرورت نہ پڑے اوروہ بغیرکسی دقت کے جناب الطاف حسین کا خطاب دیکھ اور سن سکیں۔ ترجمان نے یہ بھی اپیل کی کہ تمام وفاپرست مائیں، بہنیں ، بزرگ، نوجوان، Millennials طلباوطالبات اپنے موبائل فون،لیپ ٹاپ، انٹرنیٹ ، وائی فائی اور دیگر الیکٹرونک اشیاء کو پوری طرح چارجڈکر کے رکھیں اور دیگر انتہائی ضروری مصروفیات کو صبح ہی صبح نمٹالیں تاکہ وہ فیس بک، ٹوئیٹر، یوٹیوب اورایم کیو ایم ویب سائٹ www.mqm.orgپر قائد تحریک جناب الطاف حسین کا خطاب دیکھ اور سن سکیں ۔ مختلف امراض کا باقاعدگی سے علاج کرانے والے تمام وفاپرست کارکنان وعوام اپنی ادویات کا انتظام پہلے سے کر کے رکھ لیں اور کوشش کریں کہ کھانا وغیرہ دوپہر تک پکا کر تیار کرلیں۔شعبہ اطلاعات کے ترجمان نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطا ف حسین کے خطاب کے سلسلے میں فیس بک پیچ اورخطاب کا وقت بروز جمعتہ المبارک 22جون2018ء کوجاری کیا جائے گا۔
*****
12/27/2025 2:36:56 AM
شمائلہ عمران مرحومہ کی تحریکی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ الطاف حسین
...
24 Dec 2025
سندھ ہائیکورٹ میں ایم کیوایم کے سینئر رکن نثار احمد پنہور اور انکے صا
...
24 Dec 2025
مرحومہ شمائلہ عمران کی نماز جنازہ لندن کی مرکزی ریجنٹس پارک مسجد میں
...
24 Dec 2025
مرحومہ شمائلہ عمران کی نمازجنازہ کا شیڈول
...
23 Dec 2025
ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے رکن اورسابق رکن قومی اسمبلی نثارپن
...
23 Dec 2025
ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی بیوہ شمائلہ عمران کے انتقال پر کراچی کے علا
...
21 Dec 2025
ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی بیوہ شمائلہ عمران تحریک کا سرمایہ تھیں، آج و
...
21 Dec 2025
شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ عمران کے انتقال پر بہت دک
...
19 Dec 2025
پورے پاکستان میں کہیں بھی یوم سانحہ مشرقی پاکستان نہیں منایا گیا، سقوط
...
17 Dec 2025
صرف جنرل فیض حمیدکو سزادینا ادھوراانصاف ہے
...
14 Dec 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us