Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی جانب سے پاکستان سمیت دنیابھرکے عوام کوعیدالفطر کی مبارکباد


ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی جانب سے پاکستان سمیت دنیابھرکے عوام کوعیدالفطر کی مبارکباد
 Posted on: 6/14/2018
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی جانب سے پاکستان سمیت دنیابھرکے عوام کوعیدالفطر کی مبارکباد
ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنوں سمیت تمام لاپتہ افرادکوبازیاب کیاجائے ، تمام سیاسی اسیروں کور ہاکیاجائے تاکہ وہ
بھی اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید کی خوشیاں مناسکیں۔ الطاف حسین 
کارکنان اورہمدرد عیدالفطرکے موقع پر شہیدوں کے لواحقین، اسیروں اورلاپتہ ساتھیوں اورمصائب ومشکلات میں مبتلاخاندانوں کوضروریادرکھیں۔ الطاف حسین
خداکرے کہ یہ عیدالفطر تمام محروم ومظلوم لوگوں کیلئے سچی خوشیوں اوردکھوں سے نجات کاپیغام لے کرآئے ۔الطاف حسین


لندن ۔۔۔ 14 جون 2018ء
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیابھرکے عوام کوعیدالفطر کی مبارکبادپیش کی ہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ عید الفطرایک ایسے موقع پر آئی ہے جب کراچی اور سندھ کے شہری علاقوں ، بلوچستان اورقبائلی علاقوں میں ریاستی آپریشن جاری ہے ، ایم کیوایم کے ہزاروں کارکن جھوٹے مقدمات میں مختلف جیلوں میں قیدہیں جبکہ سینکڑوں لاپتہ ہیں جن کے والدین،بھائی بہنیں اور بیوی بچے ان سے ملنے کے لئے تڑپ رہے ہیں ۔ اسی طرح بلوچستان اور قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے بھی ہزاروں افرادلاپتہ ہیں ۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ ارباب اختیارکوچاہیے کہ وہ ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنوں سمیت تمام لاپتہ افرادکوبازیاب کرائیں ، تمام سیاسی اسیروں کور ہاکریں تاکہ وہ بھی اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید کی خوشیاں مناسکیں۔ جناب الطاف حسین نے تمام کارکنوں اورہمدردوں سے کہاکہ وہ عیدالفطرکے موقع پر شہیدوں کے لواحقین، اسیروں اورلاپتہ ساتھیوں اورمصائب ومشکلات میں مبتلاخاندانوں کوضروریادرکھیں۔ جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ تمام شہیدوں کے درجات بلندکرے، تمام لاپتہ افرادکی بازیابی اوراسیروں کی رہائی کوجلدازجلد ممکن بنائے اورتمام پریشان حال لوگوں کی پریشانیوں کودورفرمائے ،بیماروں کوصحت کاملہ عطافرمائے اورتمام بچھڑے ہوئے لوگوں کوان کے پیاروں سے ملائے ۔ خداکرے کہ یہ عیدالفطر تمام محروم ومظلوم لوگوں کے لئے سچی خوشیوں اوردکھوں سے نجات کاپیغام لے کرآئے ۔ آمین ثمہ آمین 

*****


1/9/2025 5:28:21 PM