Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان میں اپنے حقوق مانگناسب سے بڑاجرم ہے ،قاسم علی رضا


پاکستان میں اپنے حقوق مانگناسب سے بڑاجرم ہے ،قاسم علی رضا
 Posted on: 6/13/2018
پاکستان میں اپنے حقوق مانگناسب سے بڑاجرم ہے ،قاسم علی رضا
ہمیں بھی اسی جرم کی پاداش میں ریاستی مظالم کانشانہ بنایا جارہاہے۔ ،قاسم علی رضا
مذہبی انتہاپسندوں کی سرپرستی کرنے والے عناصر ایم کیوایم کوختم کردیناچاہتے ہیں۔منظوراحمد
ایم کیوایم ایک گلدستہ ہے جس میں تمام قوموں کے پھول شامل ہیں۔ہاشم اعظم
ایم کیوایم یوکے سلاؤ چیپٹر کے زیراہتمام دعوت افطارسے خطاب 

لندن ۔۔۔ 13 جون 2018ء
ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینرقاسم علی رضا نے کہاہے کہ پاکستان میں حقوق مانگناسب سے بڑاجرم ہے ، ہمیں بھی اسی جرم کی پاداش میں ریاستی مظالم کانشانہ بنایا جارہاہے۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار ایم کیوایم یوکے سلاؤ چیپٹر کے زیراہتمام دعوت افطارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں کارکنوں اور ہمدر د نوجوانوں، بزرگوں ، خواتین اوربچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔قاسم علی رضانے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے اپنے کارکنوں کے بہیمانہ ماورائے عدالت قتل، ان کی مسخ شدہ لاشیں اورلاپتہ کارکنوں کی ماؤں بہنوں کی گریہ وزاری اورریاستی مظالم کے باعث شدت جذبات میں پاکستان مردہ باد کہہ دیاتواس کوبنیادپر بناکر ہم پرفوج کشی کردی گئی اورغداری کے الزامات لگادیے گئے لیکن دیگرسیاسی رہنماؤں نے اسی طرح کی بات کی لیکن کسی کو غدار نہیں کہاگیا۔ سابق آئی ایس آئی چیف جنرل اسددرانی نے را کے سابق چیف کے ساتھ ملکر کتاب لکھی ، اس کتاب میں بھی وہ اعتراف کرتے ہیں کہ انکے بیٹے کوانڈیامیں حراست میں لیاگیا تواسددرانی نے را کے چیف سے رابطہ کیاجس پر ان کی رہائی ممکن ہوئی۔ لیکن اس بات پر انہیں کسی نے غدارنہیں کہا۔ قاسم علی رضانے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ نہیں چاہتی کہ پاکستان کے غریب ومظلوم عوام متحد ہوکراپنے غصب شدہ حقوق حاصل کریں۔ رابطہ کمیٹی کے رکن منظور احمد نے اپنے خطاب میں کہاکہ ایم کیوایم پاکستان کی واحدجماعت ہے جوتمام مذاہب اورمسالک کااحترام کرتی ہے اورچاہتی ہے کہ پاکستان کوایساملک بنایاجائے جہاں مذہب، مسلک اورعقیدے کی بنیادپر لوگوں کوقتل نہ کیاجائے اورسب کوآزادی ہو،اسی لئے اسٹیبلشمنٹ کے وہ عناصر جومذہبی انتہاپسندوں کوبنانے اوران کی سرپرستی کرنے والے ہیں وہ ایم کیوایم کوختم کردیناچاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایسے ہی عناصر نے پاکستان کودولخت کیااوراب وہ باقیماندہ پاکستان کوبھی اپنی نفرت اورتعصب کی بھینٹ چڑھارہے ہیں۔ ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزر ہاشم اعظم نے اپنے خطاب میں کہاکہ ایم کیوایم ایک گلدستہ ہے جس میں تمام قوموں کے پھول شامل ہیں۔ قائدتحریک الطاف حسین ملک کے تمام مظلوموں کے لئے ان کے حقوق اورباعزت زندگی کاحصول چاہتے ہیں، یہ ہماری جدجہد ہے اورہم یہ جدوجہد تمام ترمظالم اورسازشوں کے باوجود جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر ایم کیوایم یوکے کے جوائنٹ آرگنائزر سہیل خانزادہ ، آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان محمدراشد، محسن سعید،فیصل خانزادہ اورفاروق مرتضیٰ نے بھی خطاب کیاجبکہ شعبہ خواتین کی کارکن محترمہ معروف مرتضٰی نے نعت پیش کی۔
*****
















1/9/2025 5:29:08 PM