Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان میں الیکشن کے نام پر ڈرامہ کیاجارہاہے ،الیکشن کے نتائج پہلے سے تیارشدہ ہیں۔ ڈاکٹرندیم احسان


پاکستان میں الیکشن کے نام پر ڈرامہ کیاجارہاہے ،الیکشن کے نتائج پہلے سے تیارشدہ ہیں۔ ڈاکٹرندیم احسان
 Posted on: 6/13/2018

پاکستان میں الیکشن کے نام پر ڈرامہ کیاجارہاہے ،الیکشن کے نتائج پہلے سے تیارشدہ ہیں۔ ڈاکٹرندیم احسان

اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان کوحکومت دلانے کے لئے نتائج اورتمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ ڈاکٹرندیم احسان
ہم پرعرصہ حیات تنگ کردیاہے پھرہم ایسے الیکشن میں کس طرح حصہ لے سکتے ہیں۔ ڈاکٹرندیم احسان
اسٹیبلشمنٹ ایم کیوایم کوکچل کراپنے تشکیل کردہ جرائم پیشہ ٹولوں کوکراچی پر مسلط کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔سفیان یوسف
الیکشن ہماری منزل نہیں، ہم مہاجروں کے غصب شدہ حقوق کاحصول چاہتے ہیں، ہاشم اعظم
یہ الیکشن نہیں بلکہ باوردی جنرل الیکشن ہے ، ہم اسے مستردکرتے ہیں۔سہیل خانزادہ
اپنی قوم کے مفلوک الحال اورمستحق خاندانوں کی مدد کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیات دیں۔ عبدالحفیظ
ایم کیوایم یوکے نارتھ لندن چیپٹر کے زیراہتمام ایجویئرمیں منعقدہ افطارپارٹی سے خطاب 

لندن ۔۔۔ 13 جون 2018ء
ایم کیوایم کے کنوینرڈاکٹرندیم احسان نے کہاہے کہ پاکستان میں الیکشن کے نام پر ڈرامہ کیاجارہاہے ، یہ صاف وشفاف نہیں بلکہ ایک ایساالیکشن ہے جس کے نتائج پہلے سے تیارشدہ ہیں، اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان کوحکومت دلانے کیلئے نتائج اورتمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار ایم کیوایم یوکے نارتھ لندن چیپٹر کے زیراہتمام ایجویئرمیں منعقدہ افطارپارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں کارکنوں اورہمدردنوجوانوں، بزرگوں ، خواتین اوربچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پررابطہ کمیٹی کے رکن سفیان یوسف، ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزر ہاشم اعظم، جوائنٹ آرگنائزر سہیل خانزادہ اورچیپٹرانچارج عبدالحفیظ نے بھی خطاب کیا۔ کنوینر ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ کہنے کوپاکستان میں الیکشن ہورہاہے لیکن ملک کی تیسر ی بڑی جماعت ایم کیوایم پر پابندی عائد ہے،ایم کیوایم کامرکز نائن زیرو سیل ہے، قائدتحریک الطاف حسین کی تقریراوراظہاررائے پرپابندی ہے، ہمارے کارکنوں کوماورائے عدالت قتل کیاجارہاہے، انہیں گرفتارکرکے لاپتہ کیاجارہاہے، ہم پرعرصہ حیات تنگ کردیاہے پھرہم ایسے الیکشن میں کس طرح حصہ لے سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہم عوام سے کہتے ہیں کہ وہ 25جولائی کوالیکشن کابھرپوربائیکاٹ کریں اورگھروں میں رہ کراپنااحتجاج ریکارڈکرائیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم اس ریاستی جبروستم سے گھبرانے والے نہیں ہیں اوراپنی قوم کے حقوق کے حصول کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، ہمیں یقین ہے کہ انشاء اللہ فتح حق اورسچ کی ہوگی۔ انہوں نے کارکنوں اورعوام سے کہاکہ وہ مصیبت اورپریشانیوں میں مبتلااپنے بھائیوں کی ہرطرح سے مددکریں۔ رابطہ کمیٹی کے رکن سفیان یوسف نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ ریاستی طاقت کے ذریعے ایم کیوایم کوکچل کراپنے تشکیل کردہ جرائم پیشہ ٹولوں کوکراچی پر مسلط کرنے کی کوشش کررہی ہیں اوران کو قانونی حیثیت دلانے کیلئے انہیں الیکشن کاڈرامہ کررہی ہے ، ہم اس ڈرامے کومستردکرتے ہیں،مہاجرعوام ضمیرفروشوں کے چہرے اور کردارکواچھی طرح جانتے ہیں اوروہ ان ڈراموں میں نہیںآئیں گے۔ یوکے کے آرگنائزر ہاشم اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن ہماری منزل نہیں، ہم مہاجروں کے غصب شدہ حقوق کاحصول چاہتے ہیں، ہم 25جولائی کوالیکشن کابائیکاٹ کرکے قائدتحریک الطاف حسین کے فکروفلسفہ کے مطابق اپنی منزل کی جانب بڑھیں گے۔ جوائنٹ آرگنائزرسہیل خانزادہ نے خطاب میں کہاکہ یہ الیکشن نہیں بلکہ باوردی جنرل الیکشن ہے ، ہم اسے مستردکرتے ہیں اور اس کابائیکاٹ کرتے ہیں۔ انہوں نے ہمدردوں سے بھی کہاکہ وہ ان الیکشن کابائیکاٹ کرکے اپنے بھرپوراتحادکامظاہرہ کریں۔ نارتھ لندن کے چیپٹرانچارج عبدالحفیظ نے اپنے خطاب میں تمام شرکاء سے اپیل کی کہ وہ اپنی قوم کے مفلوک الحال اورمستحق خاندانوں کی مدد کیلئے زیادہ سے زیادہ عطیات دیں۔
*****












1/9/2025 6:07:56 PM