Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اے پی ایم ایس اوکے 40ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں اتوار 10جون کو ایم کیوایم انٹرنیشنل


اے پی ایم ایس اوکے 40ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں اتوار 10جون کو ایم کیوایم انٹرنیشنل
 Posted on: 6/7/2018 1
اے پی ایم ایس اوکے 40ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں اتوار 10جون کو ایم کیوایم انٹرنیشنل 
سیکریٹریٹ لندن میں تقریب منعقد کی جائے گی 
عیدالفطر کے بعد لندن میںیوم تاسیس کا بڑااجتماع منعقد کیاجائے گا
انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں کنوینرڈاکٹرندیم احسان کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ 
اجلاس میں رابطہ کمیٹی ،ایم کیوایم یوکے کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی اوریونٹ انچار جزنے شرکت کی


لندن ۔۔۔ 7 جون 2018ء
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے 40ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں اتوار 10جون کو ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں سادہ تقریب منعقد کی جائے گی ۔ اس بات کافیصلہ انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں رابطہ کمیٹی اورایم کیوایم یوکے کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی اوریونٹ انچارجز کے اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس کی صدارت کنوینرڈاکٹرندیم احسان نے کی ۔ اجلاس میں APMSO کے 40ویں یوم تاسیس منائے جانے کے بارے میں مختلف تجاویز پر غور کیاگیا۔ اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے مطابق طے کیاگیاکہ رمضان المبارک کے باعث اے پی ایم ایس او کے یوم تاسیس کی سادہ سی تقریب منعقد 10جون کوانٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں کی جائے گی تاہم عیدالفطر کے بعدلندن میں یوم تاسیس کاایک بڑااجتماع منعقد کیاجائے گا۔ واضح رہے کہ مہاجر وں کے حقوق کے لئے جناب الطا ف حسین نے جامعہ کراچی میں 11جون 1978ء کو’’ آل پاکستان مہاجر اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن ‘‘ APMSO قائم تھی جس نے 18مارچ 1984ء کوایم کیوایم کوجنم دیا۔ بعد میں اے پی ایم ایس او کادائرہ ملک بھر میں پھیلاتے ہوئے ’’ آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن ‘‘ میں تبدیل کردیاگیا تھا۔ 

*****


1/9/2025 5:22:06 PM