Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گل بخاری سمیت تمام لاپتہ افراد کو بلاامتیاز قومیت باحفاظت بازیاب کرایا جائے، قائد تحریک الطاف حسین


گل بخاری سمیت تمام لاپتہ افراد کو بلاامتیاز قومیت باحفاظت بازیاب کرایا جائے، قائد تحریک الطاف حسین
 Posted on: 6/5/2018 1
گل بخاری سمیت تمام لاپتہ افراد کو بلاامتیاز قومیت باحفاظت بازیاب کرایا جائے، قائد تحریک الطاف حسین
گل بخاری کااغواء انتہائی ظالمانہ اورکافرانہ عمل ہے، الطاف حسین
فوج اپنے ہی لوگوں کو فتح کرنے کا عمل بند کردے ، الطاف حسین
ورنہ ایسا عوامی انقلاب آئے گا کہ فوج کے کرپٹ جرنیلوں کو کہیں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، الطاف حسین

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے خاتون صحافی گل بخاری کے اغواء کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اور اس عمل کو انتہائی ظالمانہ اورکافرانہ عمل قراردیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ریاست کے عاقب نااندیشن عناصر کی جانب سے ا ختلاف رائے رکھنے والوں کو اغواء کرنے کاعمل دنیا بھر میں پاکستان کی بدنام کا سبب بن رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سرحدوں کی حفاظت اورعوام کی جان ومال کاتحفظ کرنا فوج کا بنیادی فرض ہے لہٰذا فوج اپنے ہی لوگوں کو فتح کرنے کا عمل بند کردے ورنہ ایسا عوامی انقلاب آئے گا کہ فوج کے کرپٹ جرنیلوں کو کہیں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی ۔ جناب الطاف حسین نے مطالبہ کیاکہ خاتون صحافی گل بخاری سمیت تمام لاپتہ افراد کو بلاامتیاز رنگ ونسل اورقومیت باحفاظت بازیاب کرایا جائے ۔
*****

1/9/2025 5:45:33 PM