Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نئی نسل کے شہسوار مرزا منیب بیگ کا اپنے بڑوں کیلئے پیغام


نئی نسل کے شہسوار مرزا منیب بیگ کا اپنے بڑوں کیلئے پیغام
 Posted on: 6/5/2018 1
بچے میری قوم کے 
(نئی نسل کے شہسوار مرزا منیب بیگ کا اپنے بڑوں کیلئے پیغام)

مرزامنیب بیگ (شکاگو)
پہچان جس نے دی اسی بانی کوچھوڑ دیں
کہتے ہو مچھلیوں سے کہ پانی کو چھوڑ دیں

تحریک جدوجہد کو ، حق کی پکار کو
یعنی کہ ہم حصول جوانی کو چھوڑ دیں

طوفاں سے کھیلنے کے ہنر بھول جائیں ہم
لہروں کی تندوتیز روانی کو چھوڑ دیں

ہم بھول جائیں لفظ مہاجر کی شان کو 
اجداد کے لہو کی کہانی کو چھوڑ دیں

باقی جو بچ گئے ہیں وہ بیٹے بھی قتل ہوں
شہداء کی ماں کے آنکھ کے پانی کو چھوڑ دیں

غزلیں محبتوں پہ لکھیں ، ظلم پہ نہیں 
یعنی غزل کے مصرعہ ثانی کو چھوڑ دیں

خود کو نہ کہلوائیں مہاجر مزید ہم
شہداء کی اس عظیم نشانی کو چھوڑ دیں
*****


1/9/2025 5:34:20 PM