Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بانی وقائد الطاف حسین کے آشیرباد سے دفاترکھولنے کاتاثر سفید جھوٹ ، کھلی عیاری اورمکاری ہے، ایم کیوایم


بانی وقائد الطاف حسین کے آشیرباد سے دفاترکھولنے کاتاثر سفید جھوٹ ، کھلی عیاری اورمکاری ہے، ایم کیوایم
 Posted on: 5/21/2018
بانی وقائد الطاف حسین کے آشیرباد سے دفاترکھولنے کاتاثر سفید جھوٹ ، کھلی عیاری اورمکاری ہے، ایم کیوایم
قائد تحریک الطاف حسین کے تمام سچے جانثاروں اوروفاپرستوں کیلئے رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹرندیم احسان اور
ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا کا انتہائی اہم مشترکہ بیان
ایم کیوایم جو کام کرتی ہے اس کا کھل کر اعلان کرتی ہے ، ایم کیوایم شعبہ اطلاعات

لندن ۔۔۔21 مئی 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر ندیم احسان اور ڈپٹی کنوینر سید قاسم علی رضا نے بابائے مہاجرقوم قائد تحریک جناب الطاف حسین کے سچے جانثاروں اور وفاپرستوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی پروپیگنڈے کا ہرگز شکار نہ ہوں اورکسی بھی بات پر اس وقت تک ہرگز یقین نہ کریں جب تک وہ خود براہ راست ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن فون کرکے اس بات کی تصدیق نہ کرلیں۔ 
اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ مہاجرقوم کے میرجعفرومیرصادق اور دیگر غداران کی جانب سے سیکٹراور یونٹ کے دفاترکھولے جا رہے ہیں اور وفاپر پرستوں کویہ تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ انہیں یہ دفاترکھولنے میں بابائے مہاجرقوم بانی وقائد جناب الطاف حسین اور مرکزی رابطہ کمیٹی کی آشیرباد حاصل ہے جوکہ سفید جھوٹ ، سراسرعیاری اور مکاری کے سوا کچھ نہیں ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اگربانی وقائد جناب الطاف حسین کی زیرقیادت ایم کیوایم کو دفاترکھولنے کی اجازت مل چکی ہوتی تو سب سے پہلے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے چاہنے والوں کے ذہن ودل کا مرکز نائن زیرو کھلتا ، خورشید بیگم میموریل ہال کھلتا، ایم پی اے ہاسٹل کھلتا اور تمام فلاحی ادارے ایم کیوایم کو واپس کیے جاتے ۔ ڈاکٹرندیم احسان اور قاسم علی رضا نے کہاکہ جن ضمیرفروشوں اور احسان فراموشوں نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے نام پر مقام اورعروج حاصل کیا اورپھر سندھ اسمبلی میں اسی محسن کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت سزائے موت کا مطالبہ بھی کیا ان سے کسی قسم کے خیرکی امید کیسے کی جاسکتی ہے ۔
مزید برآں متحدہ قومی موومنٹ کے شعبہ اطلاعات نے واضح طورپر اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ ایم کیوایم جو کام کرتی ہے اس کا کھل کر اعلان کرتی ہے ، بیک ڈور چینل کے استعمال اور وفاپرست کارکنان سے پوشیدہ رکھ کرکسی جماعت سے سمجھوتا یا الائنس نہیں کرتی اور اگر کرتی ہے تو کھل کر اعلان کرتی ہے ۔
*****


1/9/2025 11:41:20 PM