Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خواتین ، بزرگ اور کارکنان شہداء ، اسیر اورلاپتہ کارکنان کے اہل خانہ کی مالی امداد کیلئے اپنے اپنے طور پر زیادہ سے زیادہ زکوٰۃ ،فطرات اور دیگرعطیات ازخود جمع کر یں، الطاف حسین کی اپیل


خواتین ، بزرگ اور کارکنان شہداء ، اسیر اورلاپتہ کارکنان کے اہل خانہ کی مالی امداد کیلئے اپنے اپنے طور پر  زیادہ سے زیادہ زکوٰۃ ،فطرات اور دیگرعطیات ازخود جمع کر یں، الطاف حسین کی اپیل
 Posted on: 5/21/2018
خواتین ، بزرگ اور کارکنان شہداء ، اسیر اورلاپتہ کارکنان کے اہل خانہ کی مالی امداد کیلئے اپنے اپنے طور پر 
زیادہ سے زیادہ زکوٰۃ ،فطرات اور دیگرعطیات ازخود جمع کر یں، الطاف حسین کی اپیل 
رمضان المبار ک میں افطاری کرانا اور ضروتمندو ں کی ضرورت پوری کرنا باعث برکت و باعث ثواب ہوتا ہے الطاف حسین 
زکوٰۃ ،فطرہ اور دیگر عطیات کی رقم قائد تحریک جناب الطاف حسین کے اکاؤنٹ میں بھی جمع کرائی جاسکتی ہے

لندن۔ 21مئی 2018ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے کارکنوں، خواتین اوربزرگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شہداء ، اسیر، لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ اور ضرورت تمندوں کی مالی امداد کیلئے اپنے اپنے طور پر زیادہ سے زیادہ زکوٰۃ ،فطرات اور دیگرعطیات ازخود جمع کر یں ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ رمضان المبار ک میں افطاری کرانا اور ضروتمندو ں کی ضرورت پوری کرنا باعث برکت و باعث ثواب ہوتا ہے ، عید الفطر کے موقع پر آپ اپنے اہل خانہ اور بچوں کو عید کی شاپنگ کراتے وقت شہدا ، اسیر اور لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ اور ان کے بچوں کو بھی یاد رکھیں اور انہیں بھی عیدالفطر کی خوشیوں میں شریک کرنے کی ہرممکن کوشش کر یں اس سلسلے میں آپ اپنے طو ر پر زیادہ سے زیادہ زکوٰۃ ،فطرہ اور دیگر عطیات ازخود جمع کر یں تاکہ ضروتمندوں کی مد د کی جاسکے ۔جناب الطاف حسین نے اوور سیز یونٹ کے تمام ذمہ داران وکارکنان سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ شہداء ، اسیر ،لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ اور ضروتمندوں کی مالی امداد کیلئے زکوٰۃ ،فطر ہ اور دیگرعطیات کی رقم اپنے اپنے چیپٹر ز میں زیادہ سے زیادہ سے جمع کر ائیں یا پھر پاکستان میں اپنے عزیز و اقارب کے ذریعے ضروتمندوں تک رقم ارسال کریں دوسری صور ت میں زکوٰۃۃ ،فطرہ اور دیگر عطیات کی رقم قائد تحریک جناب الطاف حسین کے اکاؤنٹ میں بھی جمع کرائی جاسکتی ہے ۔ 
*****


1/9/2025 11:40:02 PM