متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد الطاف حسین کا ایم کیوایم یوکے
کے آرگنائزر ہاشم اعظم کے والد محمدظہارالحسن حیدری کے انتقال پراظہار تعزیت
لندن۔۔۔18، مئی 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزر ہاشم اعظم کوفون کرکے ان سے انکے والد اورسینئرصحافی، شاعر اور ادیب محمداظہارالحسن حیدری کے انتقال پر تعزیت کی ۔ جناب الطاف حسین نے ہاشم اعظم سے تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ باپ کی ہستی ہرشخص کے لئے سایہ دار ہوتی ہے اوراگریہ سایہ ہٹ جائے توانسان خودکوبے سہارامحسوس کرتاہے۔ انہوں نے کہاکہ آپ کے والدکے انتقال پر مجھ سمیت تمام کارکنوں کوافسوس ہے ۔ جناب الطا ف حسین نے ہاشم اعظم کے والد مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ محمداظہارالحسن حیدری مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورتمام سوگواراہل خانہ کوصبرجمیل عطافرمائے۔
*****