Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان میں جواپنے حق کے لئے آوازاٹھارہاہے ،ریاست کے ادارے اسے جواب میں گولیاں ماررہے ہیں نیویارک میں ایم کیوایم امریکہ نیویارک چیپٹرکے زیراہتمام منعقدہ اجتماع سے خطاب


پاکستان میں جواپنے حق کے لئے آوازاٹھارہاہے ،ریاست کے ادارے اسے جواب میں گولیاں ماررہے ہیں نیویارک میں ایم کیوایم امریکہ نیویارک چیپٹرکے زیراہتمام منعقدہ اجتماع سے خطاب
 Posted on: 5/15/2018

مہا
جروں کو بدترین ریاستی جبروستم اورزیادتیوں کاسامناہے،اگرمہاجر وں نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو وہ 
مکمل طورپرغلام کا شکارہوجائیں گے ۔الطاف حسین 
پاکستان میں ہماری بات سننے والا کوئی نہیں، ہم عالمی عدالت انصاف میں اپنامقدمہ لے کرجائیں گے
ہم دنیابھرکے انسانی حقوق کے اداروں کے پاس جائینگے اورانہیں بتائیں گے کہ پاکستان میں مہاجروں کے ساتھ کیاسلوک ہورہاہے 
پاکستان میں جمہوریت نہیں بلکہ اسٹریٹوکریسی ہے، اسٹریٹوکریٹک گورنمنٹ ہے، تمام چیزوں پر فوج کاکنٹرول ہے
جو لو گ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ پاکستان میں جمہوریت ہے وہ جھوٹے ہیں، منافق ہیں، 
پاکستان میں جواپنے حق کے لئے آوازاٹھارہاہے ،ریاست کے ادارے اسے جواب میں گولیاں ماررہے ہیں
میں مہاجروں اورتمام مظلوموں کے لئے آوازاٹھاتارہوں گا،خوائی کوئی مہاجروں کے لئے آوازاٹھائے یانہ اٹھائے
نیویارک میں ایم کیوایم امریکہ نیویارک چیپٹرکے زیراہتمام منعقدہ اجتماع سے خطاب

لندن ۔۔۔ 14مئی 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے پاکستان اورپاکستان سے باہرآبادمہاجروں کومخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ اس وقت مہاجروں کوجس قسم کے بدترین ریاستی جبروستم اورزیادتیوں کاسامناہے،اگروہ اب بھی خاموش رہے ، اپنے حقوق کے لئے بیدار نہ ہوئے اورانہوں نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو وہ مکمل طورپرغلامی کا شکارہوجائیں گے اورمستبقل میں ان کے حقوق کے لئے اٹھنے والاکوئی بھی نہ ہوگا۔ انہوں نے یہ بات اتوارکو نیویارک میں ایم کیوایم امریکہ نیویارک چیپٹرکے زیراہتمام منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجتماع میں بڑی تعدادمیں ایم کیوایم کے کارکنوں ، خواتین ، بزرگوں اوربچوں نے شرکت کی ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اس حقیقت سے کوئی انکارنہیں کرسکتاکہ قیام پاکستان کے بعدسے مہاجروں کوسیاسی، سماجی ، جسمانی، معاشی، تعلیمی قتل اورناانصافیوں کاسامنارہاہے،مہاجروں کے ساتھ توسب سے بڑامسئلہ ان کی شناخت کارہا، کسی نے انہیں تسلیم نہیں کیا اور سب سے بڑھ کر یہ کہ کسی نے مہاجروں کے ساتھ کی جانے والی ان ناانصافیوں کے خلاف آوازبلندنہیں کی ۔ ہم نے مہاجروں کے ساتھ زندگی کے ہرشعبہ میں کی جانے والی ناانصافیوں کے خلاف جدوجہد شروع کی اوردنیاسے مہاجرعوام کی شناخت تسلیم کرائی لیکن استحصالی قوتوں کی جانب سے ہماری آوازکوکچلنے کی کوششیں شروع کردی گئیں۔ ہم نے آئین وقانو ن کے تحت اپناحق مانگا لیکن ہردورمیں ہمارے خلاف ریاستی آپریشن کیاگیا، ہمارا قتل عام کیاگیا، ہزاروں بے گناہ مہاجروں کوبیدردی سے شہید کردیا گیا ، 2013ء سے ایک بارپھرحکو مت اور اسٹیبلشمنٹ اورریاستی اداروں کی جانب سے مہاجروں کے خلاف ریاستی آپریشن شروع کردیاگیا، ہمارے درجنوں بے گناہ کارکنوں کاماورائے عدالت قتل کیاگیا، سینکڑوں کولاپتہ کردیاگیا، ہزاروں اب بھی مختلف جیلوں میں قیدہیں۔ان مظالم کے خلاف آواز اٹھانے کے جرم میں میری تقریر،تصویراورتحریرپر پابندی عائدکردی گئی ہے ، میڈیاپر میرانام لینے تک پرپابندی ہے ۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ پاکستان میں ہماری بات سننے والا کوئی نہیں ہے ، عدالتیں ہمیں انصاف نہیں دے رہی ہیں، اسی لئے ہم نے فیصلہ کیاہے کہ ہم عالمی عدالت انصاف میں اپنامقدمہ لے کرجائیں گے اوراس کے لئے مجھے پاکستان سے باہر رہنے والے مہاجروں کی مدداورتعاون درکارہے ، ہم دنیا بھر کے انسانی حقوق کے اداروں کے پاس جائیں گے اورانہیں بتائیں گے کہ پاکستان میں مہاجروں کے ساتھ کیاسلوک ہورہاہے ، انہیں کچلنے کیلئے انسانی حقوق کی کس طرح بدترین خلاف ورزی کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اوورسیز میں جہاں جہاں بھی مہاجر رہتے ہیں کہ انہیں چاہیے کہ وہ پاکستان میں مہاجروں پر ہونے والے مظالم اورانسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف مظاہرے کریں ،دنیاکواس سے آگاہ کریں اوراپنے اپنے علاقے کے کانگریس مین اور سینیٹرزسے ملاقاتیں کرکے انہیں ا س صورتحال سے آگاہ کریں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ اس وقت مہاجروں کوجس قسم کے بدترین ریاستی جبروستم اور زیادتیوں کاسامناہے، جس جس طرح سے مہاجروں کے ساتھ ناانصافیاں اورحق تلفیاں کی جارہی ہیں ، ان کے ساتھ جس طرح دوسرے درجے کے شہری جیسا سلوک کیاجارہاہے ،اگروہ اب بھی خاموش رہے ، اپنے حقوق کے لئے بیدار نہ ہوئے اورانہوں نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو وہ مکمل طورپرغلامی کا شکار ہوجائیں گے اورمستبقل میں ان کے حقوق کے لئے اٹھنے والا کوئی بھی نہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ کراچی اورسندھ کے شہری علاقوں کی آبادی پہلے بھی سازش کے تحت آدھی کردی گئی تھی اوراب پھرمردم شماری میں شہری علاقوں کی آبادی کم کردی گئی ہے ، ہمار ا ہرطرح سے استحصال کیاجارہاہے۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ قوموں کے حقوق صرف زبانی باتیں کرنے یابیٹھنے سے نہیں ملاکرتے ،اس کیلئے قوموں کے افرادکوقربانی دینی پڑتی ہے اورجدوجہدکرنی پڑتی ہے ، اپنی قوم کے محروم ومظلوم لوگوں اوربچوں کابھی اسی طرح احساس کرناہوتاہے جس طرح وہ اپنے بچوں کااحساس کرتے ہیں۔ 
جناب الطا ف حسین نے کہاکہ پاکستان میں جمہوریت نہیں بلکہ اسٹریٹوکریسی ہے، اسٹریٹوکریٹک گورنمنٹ ہے، یعنی تمام چیزوں پر فوج کاکنٹرول ہے اورجو لو گ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ پاکستان میں جمہوریت ہے وہ جھوٹے ہیں، منافق ہیں، جواپنے حق کے لئے آوازاٹھارہاہے ،ریاست کے ادارے اسے جواب میں گولیاں ماررہے ہیں، مہاجروں پرگولیاں چلائی گئیں،قبائلی پشتونوں پرگولیاں چلائی گئیں، ان پر بمباری کی گئی ، بلوچوں پر گولیاں چلائی گئیں، ہزارے وال پر گولیاں چلائی گئیں، گلگت اور بلتستان کے لوگوں پر گولیاں چلائی جارہی ہیں لیکن مسلح بیرونی دشمن سامنے ہوتوہتھیارڈال دیے جاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حضرت علی کاقول ہے کہ کفر کی حکومت قائم رہ سکتی ہے لیکن ظلم کی حکومت قائم نہیں رہ سکتی، یہ کلیہ ہے کہ جوملک اپنے شہریوں کے ساتھ انصاف کرتے ہیں وہ قائم رہتے ہیں اورمضبوط ہوتے ہیں لیکن جو ملک اپنے شہریوں کے ساتھ انصاف نہیں کرتے اورناانصافیوں کے خلاف آوازبلندکرنے پر ان کے ساتھ ظلم کرتے ہیں وہ ملک قائم نہیں رہتے ۔ 
جناب الطا ف حسین نے کہاکہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ آپ ملک کی ہرمظلوم قوم کے لئے آوازاٹھاتے ہیں لیکن کوئی بھی مہاجروں کے لئے آوازنہیں اٹھاتااور ان کے لئے نہیں بولتا ۔ انہوں نے کہاکہ میں اگردیگرمظلوموں کے لئے آوازاٹھاتاہوں توکسی صلے کے لئے نہیں بلکہ اصول کی بنیاد پر اٹھاتاہوں، میں مہاجروں اورتمام مظلوموں کے لئے آوازاٹھاتارہوں گا،خوائی کوئی مہاجروں کے لئے آوازاٹھائے یانہ اٹھائے ۔انہوں نے کہاکہ میں نے کارکنوں سے فکری نشست میں ہمیشہ کہاہے کہ یہ مت دیکھو کہ کون تمہارے لئے کیاکررہاہے بلکہ اپنے ضمیر سے پوچھو اوریہ دیکھوکہ تم کسی لالچ یاصلے کے بغیر کسی کے لئے کیاکرسکتے ہو ، کسی کی کیا مدد کرسکتے ہو۔جناب الطاف حسین نے اجتماع کے شرکاء سے کہاکہ وہ تحریک کے شہیدوں کی بیواؤں، یتیم بچوں، لاپتہ اور اسیر ساتھیوں کے اہل خانہ کے مصیبت زدہ اور پریشان حال خاندانوں کی مددکریں اوران کے لئے جس قدرممکن ہوسکے عطیات دیں۔ جناب الطاف حسین نے اجتماع کے شرکاء کاشکریہ اداکیااوراجتماع کے انتظامات کرنے پر نیویارک چیپٹرکے کارکنوں کوخراج تحسین پیش کیا۔
*****

1/10/2025 12:13:22 AM