Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان میں ہونے والے ریاستی مظالم کے خلاف دنیابھرکے ایوانوں میں اپنی آواز پہنچائیں گے ۔ڈاکٹرندیم احسان


پاکستان میں ہونے والے ریاستی مظالم کے خلاف دنیابھرکے ایوانوں میں اپنی آواز پہنچائیں گے ۔ڈاکٹرندیم احسان
 Posted on: 5/13/2018
پاکستان میں ہونے والے ریاستی مظالم کے خلاف دنیابھرکے ایوانوں میں اپنی آواز پہنچائیں گے ۔ڈاکٹرندیم احسان
پاکستان میں مہاجروں اوردیگرمظلوم قوموں پر ریاستی مظالم ڈھائے جارہے ہیں،ڈاکٹرندیم احسان
مہاجروں کے ساتھ ساتھ پشتونوں، بلوچوں اوردیگرقومیتوں کوبھی مظالم کانشانہ بنایاجارہاہے ۔ڈاکٹرندیم احسان
اسٹیبلشمنٹ مہاجروں کی آوازکوکچلنے کے لئے ریاستی طاقت کابھرپوراستعما ل کررہی ہے ۔قاسم علی رضا
اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت مہاجروں کوان کاحق دیاجائے ۔ہاشم اعظم
ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام لندن میں 10ڈاؤننگ اسٹریٹ پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب 

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹرندیم احسان نے کہاہے کہ پاکستان میں مہاجروں اوردیگرمظلوم قوموں پر ریاستی مظالم ڈھائے جارہے ہیں، ہم دنیابھر کے انسانی حقوق کے اداروں میں ان مظالم پر آوازاٹھاتے رہیں گے ۔ انہوں نے یہ بات آج ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام لندن میں 10ڈاؤننگ اسٹریٹ پربرطانیہ کے وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مظاہرے میں بڑی تعداد میں کارکنوں ، نوجوانوں، خواتین اوربچوں نے شرکت کی ۔ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ پاکستان میں 2013ء سے مہاجروں اوران کی نمائندہ جماعت کو ریاستی طاقت سے کچلنے کی کوشش کی جارہی ہے ، ایم کیوایم کے کارکنوں کوماورائے عدالت قتل کیاجارہاہے، انہیں گرفتارکرکرکے لاپتہ کیاجارہاہے، ایم کیوایم کے بزرگ رہنما اورپاکستان کے ایک بڑے فلاسفر اوردانشورپروفیسر ڈاکٹرحسن ظفر عارف کوبیدردی سے ماورائے عدالت قتل کردیا گیا ، سینکڑوں بے گناہ کارکنان کافی عرصہ سے لاپتہ ہیں اورایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے ۔ مہاجروں کے ساتھ ساتھ پشتونوں، بلوچوں اوردیگرقومیتوں کوبھی مظالم کانشانہ بنایاجارہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ آج ہم اسی ظلم وبربریت کے خلاف پرامن احتجاج کے لئے یہاں جمع ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم حکومت برطانیہ تک اپنی آواز پہنچانے کے ساتھ ساتھ دنیابھرکے ایوانوں میں بھی اپنی آواز پہنچائیں گے ، ظلم کرنے والوں کے اصل چہروں کوبے نقاب کریں گے اور ان ریاستی مظالم کے خلاف اپنااحتجاج جاری رکھیں گے۔ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرقاسم علی رضا نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ مہاجروں کی آوازکوکچلنے کے لئے ریاستی طاقت کابھرپوراستعما ل کررہی ہے لیکن بانیان پاکستان کی اولادیں ظلم کے آگے سرنہیں جھکائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں صرف مہاجرعوام ہی نہیں بلکہ تمام قومیتیں ریاستی مظالم کے خلاف آوازاٹھارہی ہیں اوراپنے حقوق کامطالبہ کررہی ہیں لیکن انکی آواز سننے کے بجائے انہیں غدار قراردیاجارہاہے لیکن ہمیں ان الزامات کی کوئی پرواہ نہیں، ہم مہاجروں اورتمام مظلوموں کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزرہاشم اعظم نے اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ نے جوغلطیاں 1971ء میں کی تھیں وہی غلطیاں آج بھی دہرارہی ہے اورحقوق کامطالبہ کرنے والوں کوکچلنے کی کوشش کررہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کو اپنی اس روش کو بدلنا ہوگا اورحقوق کی آوازوں کوسنناہوگا، طاقت کے بجائے بات چیت کاراستہ اختیار کرناہوگا۔ انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کروڑوں عوام کے لیڈرہیں، انہیں مائنس کرنے کی کوششیں نہ ماضی میں کامیاب ہوسکی ہیں اورنہ اب ہوسکیں گی لہٰذا کٹھ پتلی گروپوں کی سرپرستی کاکھیل بند کیاجائے ، قائدتحریک الطاف حسین کی میڈیاکوریج پر عائد پابندی ختم کی جائے۔ ہاشم اعظم نے حکومت برطانیہ سے اپیل کی کہ وہ مہاجروں کی آوازپر توجہ دے، اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت مہاجروں کوان کاحق دیاجائے ۔ انہوں نے انسانی حقوق کی تمام بین الاقوامی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ پاکستان میں مہاجروں کے خلاف انسانی حقوق کی پامالیوں پر آوازاٹھائیں۔

*****

1/10/2025 12:19:29 AM