Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام اتوار 13مئی کولندن میں 10ڈاؤننگ اسٹریٹ پراحتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا


 ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام اتوار 13مئی کولندن میں 10ڈاؤننگ اسٹریٹ پراحتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا
 Posted on: 5/11/2018
ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں ،گرفتاریوں اورایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر عائد غیرقانونی پابندیوں کے
خلاف ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام اتوار 13مئی کولندن میں 10ڈاؤننگ اسٹریٹ پراحتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا
برطانیہ کے وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ کے سامنے ایم کیوایم کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ اتوارکودوپہر ایک بجے ہو گا
مظاہرے کے لئے میٹرو پولیٹن پولیس سے اجازت حاصل کرلی گئی ۔ برطانیہ کے وزیراعظم کے نام ایک عرضداشت بھی پیش کی جائے گی


لندن ۔۔۔ 11 مئی 2018ء
ایم کیوایم کے خلاف جاری ظالمانہ آپریشن ، مہاجروں بالخصوص ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں ،گرفتاریوں اورایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں اورقائدتحریک الطاف حسین کی میڈیاکوریج پر عائد غیرقانونی پابندیوں کے خلاف ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام اتوار 13مئی کولندن میں 10ڈاؤننگ اسٹریٹ پراحتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا۔ برطانیہ کے وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ کے سامنے یہ احتجاجی مظاہرہ اتوارکودوپہر ایک بجے کیاجائے گاجس کے لئے میٹرو پولیٹن پولیس سے اجازت حاصل کرلی گئی ہے ۔ اس موقع پر برطانیہ کے وزیراعظم کے نام ایک عرضداشت بھی پیش کی جائے گی۔ دریں اثناء ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزر ہاشم اعظم اورآرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان نے یوکے یونٹ کے تمام کارکنوں اورہمدردوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس احتجاجی مظاہرے میں بھرپورتعدادمیں شرکت کریں اورپاکستان میں مہاجروں پر ڈھائے جانے والے مظالم پراپنی آوازکو دنیاکے جمہوری ایوانوں تک پہنچانے کے لئے بھرپورکاوشیں کریں۔

*****


1/10/2025 12:14:23 AM