Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مئی کو کراچی میں پشتون تحفظ مووومنٹ کے جلسے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ الطاف حسین13


13مئی کو کراچی میں پشتون تحفظ مووومنٹ کے جلسے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ الطاف حسین
 Posted on: 5/11/2018
13مئی کو کراچی میں پشتون تحفظ مووومنٹ کے جلسے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ الطاف حسین
مہاجروں،پشتونوں، بلوچوں سمیت تمام مظلوم عوام سے اپیل کرتاہوں کہ وہ جلسہ میں بھرپورتعدادمیں شرکت کریں 
13مئی کے جلسہ کیلئے منظورپشتین اوران کے ساتھیوں کومکمل تعاون کایقین دلاتاہوں۔ الطاف حسین
’’پشتون مہاجر اتحاد۔۔۔زندہ باد‘‘ ۔۔۔کراچی پرپشتونوں کابھی برابر کا حق ہے ۔الطاف حسین
پشتون، مہاجر،بلوچ، سب مظلوم ملکر اپنے حقوق کے حصول کیلئے آئین وقانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پرامن جدوجہد کریں 
پشتون تحفظ موومنٹ کے کارکنوں کی گرفتاریاں اوردھمکیوں کاسلسلہ بند کیاجائے ، جلسے کے انعقاد کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی نہ کی جائیں

لندن ۔۔۔11، مئی2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے 13مئی کو کراچی میں پشتون تحفظ مووومنٹ کی جانب سے منعقدکئے جانے والے جلسے کی مکمل حمایت کی ہے اورمہاجروں،پشتونوں، بلوچوں سمیت تمام مظلوم قومیتوں سے تعلق رکھنے والے مظلوم عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس جلسہ میں بھرپورتعدادمیں شرکت کریں اوراس کوکامیاب بنائیں۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کی شب پاکستان اوراوورسیزمیں اپنے لائیوخطاب میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری ایجنسیوں کی جانب سے ایک بارپھرسازش کی جارہی ہے کہ کسی طرح ایک بارپھرمہاجروں اورپشتونوں کوآپس میں لڑادیاجائے لیکن اب مہاجروں، پشتونوں، بلوچوں، پنجابیوں، سندھیوں کوآپس میں لڑانے کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ہماراپشتونوں سے نہ کل کوئی جھگڑاتھا اورنہ آج ہے ۔ ماضی میں بھی جب مہاجروں اورپشتونوں کوآپس میں لڑانے کی سازش کی گئی ، اس وقت میں جیل میں تھا،میں نے جیل سے اے این پی کے سربراہ خان عبدالولی خان کوخط لکھااورخط لے کرچیئرمین عظیم احمدطارق کوولی خان کے پاس بھیجا، انہوں نے بھی اس سازش کوسمجھااوروہ فسادات کی سازش ناکام ہوئی۔ اس کی گواہ بیگم نسیم ولی خان صاحبہ اوراے این پی کے دیگرسینئر رہنما ہیں۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ میں نے ایم کیوایم کے یوم تاسیس پر لندن میں بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کھل کرکہاتھاکہ اگرہم سے پشتون بھائیوں کوکوئی تکلیف پہنچی ہوتوہم ان سے معافی مانگتے ہیں اوراگران کی جانب سے ہمیں تکلیف پہنچی ہے توہم انہیں معاف کرتے ہیں، ہم ایک دوسرے کے دشمن نہیں بلکہ آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ میں پشتونوں کے ہرگزخلاف نہیں، میں نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی میں پشتونوں کوشامل کیا، پشتونوں کوسینیٹر، ایم پی اے، کونسلر بنایا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ کراچی پرپشتونوں کابھی برابر کا حق ہے ، اسٹیبلشمنٹ نے سازش کے تحت کراچی کی آبادی آدھی کردی ہے ، یہ صرف مہاجروں کاہی نہیں بلکہ کراچی میں رہنے والے پشتونوں، پنجابیوں ، سندھیوں، بلوچوں ، سب کا نقصان ہے لہٰذا تمام مظلوموں کواس ظلم اورناانصافی کے خلاف ملکرکام کرناچاہیے،اسی اتحادمیں برکت ہے۔جناب الطا ف حسین نے 13مئی کے جلسہ کی کامیابی کے لئے پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظورپشتین اوران کے تمام ساتھیوں کواپنے مکمل تعاون کایقین دلایااور’’پشتون مہاجر اتحاد۔۔۔زندہ باد‘‘ کانعرہ لگاتے ہوئے کہاکہ پشتون، مہاجر،بلوچ، سب مظلوم ملکراسٹیبلشمنٹ سے اپنے حقوق کے حصول کے لئے آئین وقانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پرامن جدوجہد کریں ۔انہوں نے کہاکہ آئی ایس آئی نے پشتون تحفظ موومنٹ کے جلسے کوناکام بنانے کے لئے پی ٹی ایم کے کارکنوں کی گرفتاریاں اوردھمکیوں کاسلسلہ شروع کررکھاہے، یہ ظلم بند کیاجائے اورپی ٹی ایم کے جلسے کے انعقاد کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی نہ کی جائیں۔
*****


1/10/2025 12:27:54 AM