وفاپرست کارکنان وعوام اظہارالحسن حیدری کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کریں، قائد تحریک الطاف حسین
ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائزرہاشم اعظم کے والد اظہارالحسن حیدری علالت کے باعث اسپتال میں زیرعلاج ہیں
لندن۔۔۔6، مئی 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائزر ہاشم اعظم کے والدہ محترم اظہارالحسن حیدری کی علالت پر گہری تشویش کااظہارکیا ہے اوران کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضورخصوصی دعا کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے تمام وفاپرست ماؤں، بہنوں، بزرگوں اورکارکنوں سے اپیل کی کہ وہ ہاشم اعظم کے والد محترم اظہارالحسن حیدری کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضورخصوصی دعا کریں۔ واضح رہے کہ اظہارالحسن حیدری شدید علیل ہیں اورعلالت کے باعث اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
*****