Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ہزارہ برادری کاتسلسل کے ساتھ کیاجانے والاقتل عام ریاست پاکستان پر بہت بڑاسوالیہ نشان ہے ۔ الطاف حسین


ہزارہ برادری کاتسلسل کے ساتھ کیاجانے والاقتل عام ریاست پاکستان پر بہت بڑاسوالیہ نشان ہے ۔ الطاف حسین
 Posted on: 5/1/2018 1
ہزارہ برادری کاتسلسل کے ساتھ کیاجانے والاقتل عام ریاست پاکستان پر بہت بڑاسوالیہ نشان ہے ۔ الطاف حسین
اگرر یاست شہریوں کوجانوں کاتحفظ بھی فراہم نہیں کرسکتی تولوگوں کاریاست پر اعتماد کس طرح برقراررہ سکتاہے؟ الطاف حسین
ہزارہ برادی صرف جینے کاحق اوراپنی جانوں کاتحفظ مانگ رہی ہے جوریاست کا بنیادی فرض ہے لیکن انہیں یہ بھی میسرنہیں ہے
ہزارہ برادری کونہ تو سیکوریٹی فورسز کوئی تحفظ فراہم کررہی ہیں ،نہ ہی وفاقی یا صوبائی حکومت ان کی فریادوں پر کان دھر رہی ہے 
چیف جسٹس ثاقب نثار گٹرکے ڈھکن، سڑک کے گڑھے،اسپتالوں میں گندگی، دودھ کے معیاراورسرکاری افسران کی تقرریوں اورتنخواہوں پر توروزانہ سوموٹونوٹس لے رہے ہیں لیکن انہیں ہزارہ برادری کی نسل کشی پر سوموٹولینے کی فرصت نہیں 
ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کابھوک ہڑتال کرنے والی ہزارہ برادری کی سماجی کارکن جلیلہ حیدرایڈوکیٹ اوردھرنے میں شریک افرادسمیت پوری ہزارہ برادری سے مکمل یکجہتی کااظہار۔ایم کیوایم اس مشکل گھڑی میں ہزارہ برادری کے ساتھ ہے ۔ الطاف حسین

لندن ۔۔۔ یکم مئی 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے بلوچستان میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افرادکی بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ہزارہ برادری کاتسلسل کے ساتھ کیاجانے والاقتل عام ریاست پاکستان پر ایک بہت بڑاسوالیہ نشان ہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ کوئٹہ سمیت پورے بلوچستان کے چپے چپے میں سیکوریٹی فورسز موجود ہیں لیکن گزشتہ کئی سالوں سے باقاعدہ ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت کوئٹہ میں آبادہزارہ برادری کے افرادکاقتل عام کیا جارہاہے ، کبھی خودکش حملوں کے ذریعے اورکبھی گاڑیوں سے اتاراتارکرانہیں گولیاں ماری جاتی ہیں اورکبھی ان کے علاقوں میں حملہ آورہوکران کاقتل کیاجاتاہے ۔ہزارہ برادری کے مظلوم لوگوں نے اس نسل کشی کے خلاف کئی باراپنے 100، 100شہیدوں کی لاشیں لے کرکئی کئی روزتک دھرنے دیے لیکن انہیں تحفظ فراہم نہیں کیا گیا، چند روزسے ایک بارپھرہزارہ برادری کے لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ کی جارہی ہے جس کے خلاف ہزارہ برادر ی کے افرادنے پرامن احتجاج کرتے ہوئے بھوک ہڑتال شروع کردی ہے لیکن نہ تو سیکوریٹی فورسزانہیں کوئی تحفظ فراہم کررہی ہیں ،نہ ہی وفاقی یا صوبائی حکومت ان کی فریادوں پر کان دھر رہی ہے ۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار بھی گٹرکے ڈھکن، سڑک کے گڑھے،اسپتالوں میں گندگی، دودھ کے معیاراورسرکاری افسران کی تقرریوں اورتنخواہوں پر توروزانہ سوموٹونوٹس لے رہے ہیں لیکن انہیں ہزارہ برادری کی نسل کشی پر سوموٹولینے کی فرصت نہیں ہے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہزارہ برادی صرف جینے کاحق اوراپنی جانوں کاتحفظ مانگ رہی ہے جوریاست کا بنیادی فرض ہے لیکن انہیں یہ بھی میسرنہیں ہے ۔ ہزارہ برادی کے لوگوں کی یہ نسل کشی ریاست پاکستان اوراس کے تمام اداروں پر ایک بہت بڑاسوالیہ نشان ہے ، اگرر یاست اپنے شہریوں کوجانوں کاتحفظ بھی فراہم نہیں کرسکتی تولوگوں کاریاست پر اعتماد کس طرح برقراررہ سکتاہے ۔ جناب الطاف حسین نے مطالبہ کیاکہ ہزارہ برادری کے معصوم لوگوں کایہ قتل عام بندکرایاجائے اورانہیں تحفظ فراہم کیاجائے ۔ انہوں نے بھوک ہڑتال کرنے والی ہزارہ برادری کی سماجی کارکن جلیلہ حیدرایڈوکیٹ اوردھرنے میں شریک افرادسمیت پوری ہزارہ برادری سے مکمل ہمدردی اور یکجہتی کااظہارکیااورانہیںیقین دلایاکہ ایم کیوایم اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ ہے ۔ 
*****


1/9/2025 11:27:35 PM