Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے بانی وقائدالطاف حسین اتوار 29اپریل کو ایم کیوایم امریکہ لاس اینجلس چیپٹرکے زیراہتمام ہونیو الے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کریں گے


ایم کیوایم کے بانی وقائدالطاف حسین اتوار 29اپریل کو ایم کیوایم امریکہ لاس اینجلس چیپٹرکے زیراہتمام ہونیو الے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کریں گے
 Posted on: 4/26/2018
ایم کیوایم کے بانی وقائدالطاف حسین اتوار 29اپریل کو ایم کیوایم امریکہ لاس اینجلس چیپٹرکے زیراہتمام
ہونیو الے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کریں گے
اجتماع لاس اینجلس میں ناٹ ایونیو،بیونا پارک کے علاقے میں واقع لبرٹی ہال میں دوپہر ایک بجے منعقد ہوگا
لاس اینجلس چیپٹرکے زیراہتمام منعقدکئے جانے والے اجتماع کا موضوع ’’ مہاجرقوم کامستقبل ‘‘ ہے
اجتماع کے سلسلے میں برصغیرکی تحریک آزادی کے عظیم رہنماؤں کی تصاویر پرمبنی خصوصی پوسٹرکااجرا کیاگیا
ایک وڈیوبھی تیارکی گئی ہے جسے سوشل میڈیاپرشیئرکیاجارہاہے

ایم کیوایم کے بانی وقائدالطاف حسین اتوار 29اپریل کو ایم کیوایم امریکہ لاس اینجلس چیپٹرکے زیراہتمام ہونیو الے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کریں گے۔ یہ اجتماع لاس اینجلس میں ناٹ ایونیو،بیونا پارک کے علاقے میں واقع لبرٹی ہال میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے منعقد ہوگا۔ اس اجتماع کا موضوع ’’ مہاجرقوم کامستقبل ‘‘ ہے ۔ بانی وقائدجناب الطاف حسین اس اجتماع کے کی نوٹ اسپیکر ہیں۔ اجتماع میں ایم کیوایم امریکہ کے مرکزی عہدیداران ،کارکنان اورکمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افرادبڑی تعدادمیں شرکت کریں گے۔ اجتماع کے انعقاد کے سلسلے میں میں ایم کیوایم لاس اینجلس کے کارکنان اورذمہ داران بھرپورتیاریوں میں مصروف ہیں۔ اس سلسلے میں ایک خصوصی پوسٹرکااجرا بھی کیاگیاہے جس پر برصغیرکی تحریک آزادی کے عظیم رہنماؤں سرسیداحمدخان، مولانا محمدعلی جوہر، مولاناحسرت موہانی، خان لیاقت علی خان اورجناب الطاف حسین کی تصاویر لگائی گئی ہیں اورمہاجروں کے ساتھ کی جانے والی ناانصافیوں زار اورمہاجرحقوق کی تحریک کے اسباب بیان کئے گئے ہیں۔ ایم کیوایم لاس اینجلس کی جانب سے اجتماع کے حوالے سے ایک وڈیوبھی تیارکی گئی ہے جسے سوشل میڈیاپرشیئرکیاجارہاہے۔ اتوارکوہونے والے اس اجتماع کے موقع پر شرکاء کے لئے ظہرانہ کاانتظام بھی کیا جائے گا۔ 

*****


1/9/2025 11:23:00 PM