Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم امریکہ کے کارکنوں جمشیدوارثی، اسدحسین، عقیل احمدجمالی ، تحریم شاہد اورصبوحی شاہد کو تنظیم کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیاگیا


 ایم کیوایم امریکہ کے کارکنوں جمشیدوارثی، اسدحسین، عقیل احمدجمالی ، تحریم شاہد اورصبوحی شاہد کو تنظیم کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیاگیا
 Posted on: 4/26/2018

تنظیمی نظم وضبط کی سنگین خلاف ورذی کرنے،تنظیم میں گروپ بندی کرنے اورمنفی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر ایم کیوایم امریکہ کے کارکنوں جمشیدوارثی، اسدحسین، عقیل احمدجمالی ، تحریم شاہد اورصبوحی شاہد کو تنظیم کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیاگیا

لندن ۔۔۔ 26 اپریل 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ایک فیصلے کے مطابق تنظیمی نظم وضبط کی سنگین خلاف ورذی کرنے،تنظیم میں گروپ بندی کرنے اورتنظیم کے خلاف منفی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر ایم کیوایم امریکہ ہیوسٹن چیپٹر کے جمشیدوارثی، نیوجرسی چیپٹرکے کارکن اسدحسین،شکاگوچیپٹرکے کارکن عقیل احمدجمالی ، شعبہ خواتین کی سابق انچارج تحریم شاہد اورندیم نصرت کی اہلیہ صبوحی شاہد کو تنظیم کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیاگیاہے۔ ندیم نصرت کو مہاجردشمن قوتوں کے ساتھ مل کرکام کرنے اور مہاجردشمن ایجنسیوں سے پیسہ بٹورنے پر پہلے ہی تنظیم سے خارج کیا جاچکاہے۔ علاوہ ازیں تنظیم کے جودیگرافرادتحریک کے خلاف عمل کرنے والے عناصر سے ملے ہوئے ہیں ان کے بارے میں بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے وضاحت کی ہے کہ سابق رکن شمیم صدیقی اور سید ذوالفقارحیدرکو کافی عرصہ پہلے تحریک سے خارج کیاجاچکاہے اوراب ان کا تحریک سے کوئی لینادینانہیں ہے۔ رابطہ کمیٹی نے تمام کارکنوں کوہدایت کی ہے کہ وہ مذکورہ افراد سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہ رکھیں۔

*****


1/9/2025 11:30:06 PM