Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        


ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے تحت ایم کیوایم کا 34 واںیوم تاسیس تنظیمی جوش وخروش سے منایاگیا
 Posted on: 4/15/2018

ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے تحت ایم کیوایم کا 34 واںیوم تاسیس تنظیمی جوش وخروش سے منایاگیا
اجتماع میں مقامی کمیونٹی کے منتخب نمائندوں سمیت لوگوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی
یوم تاسیس کے موقع پر لال قلعہ ہال کو نہایت خوبصورتی سے سجایاگیا ، ہال کھچاکھچ بھرگیا
الطاف حسین کی تحریر، تقریر اور تصویرنشروشائع کرنے پرعائد غیرآئینی اورغیرقانونی پابندی ختم کی جائے، Solly Mapaila
ہماری جماعت کی تمام ترہمدردیاں اورتعاون ایم کیوایم کے ساتھ ہے ، Solly Mapaila
تقریب کے اختتام پر بچوں نے کیک کاٹا اور مہمانوں کے اعزا زمیں پرتکلف عشائیہ بھی دیا گیا

جوہانسبرگ۔۔۔15، اپریل2018ء
ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے تحت ایم کیوایم کا 34 واںیوم تاسیس تنظیمی جوش وخروش سے منایاگیا۔اجتماع سے قائد تحریک جناب الطاف حسین نے وڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ براہ راست خطاب کیا۔ اس سلسلے میں جوہانسبرگ کے مقامی لال قلعہ ہال میں اجتماع منعقد ہوا جس میں ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین، جوہانسبرگ ،ڈربن، کیپ ٹاؤن، پیٹرز میربرگ اور دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم کے ذمہ داران، کارکنان اوران کے اہل خانہ کے علاوہ ساؤتھ افریقہ کمیونسٹ پارٹی کے فرسٹ ڈپٹی جنرل سیکریٹری Mr. Solly Mapaila ، جوہانسبرگ وارڈ 58 کے کونسلر جناب ایلکس کریسٹین، ال جامعہ پارٹی کے سابقہ چیف وہپ عبدالرزاق نور، چیئرپرسن آف یونین آف عرف کمیونٹی آف ساؤتھ افریقہ حمید حبیب اللہ، نیشنل چیئرمین آف ایتھوپین کمیونٹی آف ساؤتھ افریقہ نواوی حبیب ، جنرل سیکریٹری آف یونین آف نائیجیرین ان ساؤتھ افریقہ پرنس ادیسینا لقمان، صدرافریقن ڈیاسپورا فورم مارک گباگوفو، سیکریٹری جنرل افریقن ڈیاسپورا فورم پرنس ابینگی، چیئرمین آف یمنی ایسوسی ایشن آف ساؤتھ افریقہ احمد ابوحامد، مورٹینین ایسوسی ایشن ساؤتھ افریقہ کے سید محمداوردیگر معززمہمانوں نے بھی شرکت کی۔ حاضرین کی بہت بڑی تعدادمیں شرکت کے باعث لال قلعہ ہال کھچاکھچ بھر گیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کے کارکنان نے لال قلعہ ہال کو نہایت خوبصورتی سے سجایا ہوا تھا۔ اسٹیج کے عقب میں ایک بڑی اسکرین کے ذریعہ اجتماع کی کارروائی نشرکی جارہی تھی جبکہ ہال کے چاروں اطراف کی دیواروں کوقائد تحریک جناب الطاف حسین کی تصاویر سے سجایاگیا تھا۔ یوم تاسیس کی تقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور تقریب کی نظامت کے فرائض ایم کیوایم کے کارکن محمد بابر نے ادا کیے۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ساؤتھ افریقہ کمیونسٹ پارٹی کے فرسٹ ڈپٹی جنرل سیکریٹری Mr. Solly Mapaila نے پاکستان میں مہاجروں پر ہونے والے غیرانسانی مظالم کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ قائد تحریک الطاف حسین کی تحریر، تقریر اور تصویرنشروشائع کرنے پرعائد غیرآئینی اورغیرقانونی پابندی ختم کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ انکی جماعت کی تمام ترہمدردیاں اور تعاون ایم کیوایم کے ساتھ ہے اور وہ مہاجروں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف ہرسطح پر آواز بلندکرتے رہیں گے ۔ اجتماع سے ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن محمد سلیم ، انٹرنیشنل ہیومن رائٹس لائر عادل غفار ، ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے آرگنائزر راشد مینائی، سابقہ چیف وہیپ ال جامعہ پارٹی کے عبدالرزاق نوراور مقامی کونسلر ایلکس کریسٹین نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے پاکستان میں مہاجروں پر ڈھائے جانے والے ریاستی مظالم کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور مہاجروں کے ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں اور گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔بعدازاں جناب الطاف حسین کے خطاب کے موقع پر اجتماع میں شریک کارکنان میں زبردست جوش وخروش دیکھنے میں آیا اس موقع پر کارکنان نے فلک شگاف نعرے لگاکر جناب الطاف حسین کا استقبال کیا اور جناب الطاف حسین سے اپنی والہانہ عقیدت ومحبت کااظہارکیا۔ تقریب کے اختتام پر بچوں نے کیک کاٹابعدازاں تمام مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ بھی دیاگیا۔
*****




















1/9/2025 11:24:07 PM