Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کا 34 ویں یوم تاسیس ہفتہ کوساؤتھ افریقہ جوہانسبرگ میں تنظیمی جوش وخروش سے منایاجائے گا، اعلامیہ


ایم کیوایم کا 34 ویں یوم تاسیس ہفتہ کوساؤتھ افریقہ جوہانسبرگ میں تنظیمی جوش وخروش سے منایاجائے گا، اعلامیہ
 Posted on: 4/12/2018
ایم کیوایم کا 34 ویں یوم تاسیس ہفتہ کوساؤتھ افریقہ جوہانسبرگ میں تنظیمی جوش وخروش سے منایاجائے گا، اعلامیہ
یوم تاسیس کے اجتماع سے بانی وقائدجناب الطاف حسین ٹیلی فون پر خطاب کریں گے
اجتماع جوہانسبرگ کے لال قلعہ ہال میں مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے منعقد کیاجائے گا
اجتماع میں جوہانسبرگ،کیپ ٹاؤن، ڈربن، پولک وانی اورپیٹرمیر زبرگ چیپٹرز کے کارکنان اور ہمدرد عوام کے علاوہ 
مقامی کمیونٹی کے منتخب نمائندے اوراین جی اوز کے نمائندے بھی شرکت کریں گے
ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ یونٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے یوم تاسیس کی تیاریاں زورشور سے جاری ہیں
کارکنان کی جانب سے آج بروزجمعرات ریلی نکالی جائے گی 
کارکنان وعوام یوم تاسیس کے اجتماع میں بھرپورشرکت کریں، آرگنائزنگ کمیٹی ،ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ

ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام ایم کیوایم کا 34 ویں یوم تاسیس14، اپریل 2018ء بروز ہفتہ کوجوہانسبرگ میں تنظیمی جوش وخروش سے منایاجائے گا۔یوم تاسیس کے اجتماع سے بانی وقائد جناب الطاف حسین ٹیلی فون پر خطاب کریں گے۔ یوم تاسیس کایہ اجتماع جوہانسبرگ کے لال قلعہ ہال میں مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے اورلندن وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے منعقد کیاجائے گا ۔اجتماع میں جوہانسبرگ،کیپ ٹاؤن، ڈربن، پولک وانی اورپیٹرمیر زبرگ چیپٹرز کے ذمہ داران، کارکنان ، ان کے اہل خانہ اور ہمدرد عوام کے علاوہ مقامی کمیونٹی کے منتخب نمائندے اوراین جی اوز کے نمائندے بھی شرکت کریں گے ۔ 
ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ یونٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے یوم تاسیس کی تیاریاں زورشور سے جاری ہیں اور انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔ یوم تاسیس کے اجتماع کے سلسلے میں آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین کی جانب سے متعدد اجلاس کیے گئے جن میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور یوم تاسیس کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کیلئے مختلف تجاویز پر غورکیاگیاجبکہ یوم تاسیس کے اجتماع کو مربوط اور منظم بنانے کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔علاوہ ازیں گزشتہ روز ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن محمد سلیم اور ساؤتھ افریقہ یونٹ کے آرگنائزر راشد مینائی نے آرگنائزنگ کمیٹی کے دیگراراکین کے ہمراہ لال قلعہ ہال کا دورہ کیااور وہاں کیے جانے والے انتظامات کاجائزہ لیا۔ 
یوم تاسیس کے اجتماع کے سلسلے میں جوہانسبرگ چیپٹرکے کارکنان میں زبردست جوش وخروش دیکھنے میں آرہا ہے اور ان کی جانب سے ریلیاں نکالی جارہی ہیں ۔ اس ضمن میں آج بروز جمعرات ساؤتھ افریقہ کے مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے ایک بڑی ریلی نکالی جائے گی۔مختلف کاروں پر مشتمل یہ ریلی فورس برگ اورمے فیئر کے مختلف علاقوں میں گشت کرے گی ۔
دریں اثناء ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ یونٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین نے ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے تمام چیپٹرز کے ذمہ داران ، کارکنان اورہمدردوں سے اپیل کی کہ وہ ایم کیوایم کے 34 ویں یوم تاسیس کے اجتماع میں بھرپورشرکت کریں اور ماضی کی طرح اتحاد ویکجہتی کامظاہرہ کرتے ہوئے یوم تاسیس کے پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے اپنابھرپورکرداراداکریں۔
*****

1/9/2025 11:51:13 PM